اسماء الحسنیٰ کے خواص و برکات

ذوالقرنین

لائبریرین
و للہ الاسمآء الحسنیٰ فادعوہ بھا
ترجمہ: اللہ تعالیٰ کے بہت اچھے نام ہیں اسے انہی ناموں سے پکارا کرو۔​

اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اپنے اسمائے حسنیٰ کے حوالہ سے دعا کرنے کا حکم فرمایا ہے۔
حدیث شریف میں اللہ تعالیٰ کے اسمائے حسنیٰ کی تعداد ننانوے (99) ذکر فرمائی گئی ہے اور ان کے متعلق رحمتہ اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ ارشاد گرامی منقول ہے کہ:
"جو شخص ان کو حفظ کر لے گا وہ ضرور جنت میں داخل ہوگا۔"

اسماء کو پڑھنے کا طریقہ:
جب اسماء کو پڑھنے کا ارادہ ہو تو یوں شروع کریں۔
ھواللہ الذی لا الٰہ الا ھو الرحمٰن الرحیم
آخر تک مسلسل پڑھتے جائیں۔ ہر اسم کے آخر پر پیش پڑھیں اور اسے آگے والے اسم سے ملا کر پڑھیں۔ جس اسم پر سانس ٹوٹ جائے اس کو نہ ملائیں۔ اس سے آگے کا اسم اَل کے ساتھ شروع کریں۔

اسمائے حسنیٰ کے مجموعی ورد کے لیے کوئی خاص وقت مقرر نہیں۔
 

ذوالقرنین

لائبریرین
اللہ
اللہ کا بابرکت نام
:clover: عزم اور یقین کی قوت کے لیے روزانہ ایک ہزار مرتبہ پڑھے۔​
:clover: لاعلاج مریض یا اللہ کا بکثرت ورد کرکے شفا کی دعا مانگے، ان شاء اللہ شفا ہوگی۔​
 

ذوالقرنین

لائبریرین
الرحمنُ
بہت ہی رحم کرنے والا
ہر نماز کے بعد سو مرتبہ یا رحمن پڑھنے والے کے دل کی سختی اور غفلت جاتی رہے گی۔​
 

ذوالقرنین

لائبریرین
الرحیمُ
بڑا مہربان
روزانہ ہر نماز کے بعد ایک سو مرتبہ یا رحیم کا ورد کرنے والا دنیاوی آفات سے انشاء اللہ محفوظ رہے گا اور مخلوق خدا اس پر مہربان ہوگی۔​
 

ذوالقرنین

لائبریرین
الَملکُ
حقیقی بادشاہ
بعد نماز صبح روزانہ کثرت سے پڑھنے والے کو اللہ تعالیٰ غنی فرما دیں گے۔​
 

ذوالقرنین

لائبریرین
القدوسُ
برائیوں سے پاک ذات
زوال کے بعد روزانہ بکثرت ورد کرنے والے کا دل انشاء اللہ امراض روحانی سے پاک ہو جائے گا۔​
 

ذوالقرنین

لائبریرین
السَلامُ
بے عیب ذات
اس اسم کا بکثرت ورد کرنے والا انشاء اللہ تمام آفتوں سے محفوظ رہے گا۔ ایک سو پندرہ مرتبہ اس کو پڑھ کر بیمار پر دم کرے، اللہ تعالیٰ اسے صحت عطا فرمائیں گے۔​
 

ذوالقرنین

لائبریرین
المُؤمنُ
ایمان و امن بخشنے والا
:clover: کسی خوف کے وقت چھ سو تیس مرتبہ پڑھنے سے انشاء اللہ نقصان و خوف سے محفوظ رہے۔​
:clover: اس کا پڑھنے والا یا اس اسم کو لکھ کر اپنے پاس رکھنے والا اللہ کی امان میں رہے گا۔​
 

ذوالقرنین

لائبریرین
المھَیمنُ
نگہبان
:clover: بعد غسل دو رکعت نفل پڑھ کر سچے دل سے جو شخص یہ اسم ایک مرتبہ پڑھے، اللہ تبارک و تعالیٰ اس کا ظاہر و باطن پاک فرما دیں گے۔​
:clover: جو شخص ایک سو پندرہ مرتبہ اس اسم کا ورد کرے تو انشاء اللہ تعالیٰ پوشیدہ چیزوں پر مطلع ہو۔​
 

ذوالقرنین

لائبریرین
العزیزُ
سب پر غالب
:clover: چالیس دن تک چالیس مرتبہ جو شخص یہ اسم پڑھے، اللہ تعالیٰ اسے معزز و مستغنی بنا دیں گے۔​
:clover: جو شخص نماز فجر کے بعد یہ اسم اکتالیس مرتبہ پڑھتا رہے وہ انشاء اللہ کسی کا محتاج نہ ہوگا۔​
 

ذوالقرنین

لائبریرین
الجبار
سب سے زبردست
جو شخص چاندی کی انگوٹھی پر یہ اسم نقش کروا کر پہنے، اس کی ہیت و شوکت لوگوں پر ہوگی۔​
جو شخص روزانہ صبح و شام دو سو چھبیس مرتبہ اس اسم کا ورد رکھے ان شاء اللہ تعالیٰ ظالموں کے قہر سے بچا رہے۔​
 

ذوالقرنین

لائبریرین
المتکبرُ
بڑائی اور بزرگی والا
اگر کوئی شخص کسی کام کی ابتداء میں یہ اسم بکثرت پڑھے تو انشاء اللہ تعالیٰ کامیابی حاصل ہو۔ بکثرت ورد رکھنے والے کو اللہ تعالیٰ عزت اور بڑائی عطا فرمائیں گے۔​
 

ذوالقرنین

لائبریرین
الخالقُ
پیدا کرنے والا
سات روز متواتر ایک سو مرتبہ یا خالق پڑھنے والا ان شاء اللہ تما م آفتوں سے بچ جائے گا۔ اس اسم کا ہمیشہ ورد رکھنے والے کا چہرہ منور رہتا ہے۔​
 

ذوالقرنین

لائبریرین
الباری المصورُ
جان ڈالنے والا، صورت دینے والا
بانجھ عورت اگر سات روزے رکھے اور پانی سے افطار کرکے اکیس مرتبہ الباری المصور پڑھے تو انشاء اللہ تعالیٰ اولاد نصیب ہوگی۔​
 

ذوالقرنین

لائبریرین
الغفارُ
درگزر کرنے والا
جو شخص بعد نماز عصر روزانہ یا غفار اغفرلی پڑھے، ان شاء اللہ تعالیٰ بخشے ہوئے لوگوں کے زمرہ میں ہوگا۔​
 

ذوالقرنین

لائبریرین
القھارُ
سب کو قابو کرنے والا
یا قھار بکثرت ورد کرنے والے کے دل سے دنیا کی محبت ختم ہو کر خدا کی محبت پیدا ہوگی۔​
 

ذوالقرنین

لائبریرین
الوھابُ
سب کو عطا کرنے والا
:clover: فقر و فاقہ میں گرفتار شخص یا وھاب کا بکثرت ورد کرے، یا چاشت کی نماز کے بعد آخری سجدہ میں چالیس مرتبہ پڑھے تو انشاء اللہ تعالیٰ فقرو فاقہ سے نجات مل جائے گی۔​
:clover: اگر کوئی خاص حاجت درپیش ہو تو گھر یا مسجد یا صحن میں تین بار سجدہ کرکے ہاتھ اٹھائے اور ایک سو بار یہ اسم پڑھے انشاء اللہ تعالیٰ حاجت ضرور پوری ہوگی۔​
 

ذوالقرنین

لائبریرین
الرزاقُ
سب کو روزی دینے والا
نماز فجر سے پہلے جو شخص اپنے مکان کے چاروں کونوں میں دس دس مرتبہ یہ اسم پڑھ کر دم کرے گا، اس گھر میں بیماری اور مفلسی نہ آئے گی۔ منہ قبلہ کی طرف کرکے دائیں کونے سے شروع کرے۔​
 

ذوالقرنین

لائبریرین
الفتاحُ
مشکل کشاء
نماز فجر کے بعد سینہ پر ہاتھ باندھ کر ستر مرتبہ یہ اسم پڑھنے سے دل ایمان کے نور سے منور ہو جاتا ہے۔​
 

ذوالقرنین

لائبریرین
العلیمُ
وسیع علم رکھنے والا
اس اسم کے بکثرت ورد کرنے والے پر اللہ تعالیٰ علم و معرفت کے در کشادہ کر دیتے ہیں۔​
 
Top