اسماء الحسنیٰ کے خواص و برکات

ذوالقرنین

لائبریرین
التوابُ
بہت جلد توبہ قبول کرنے والا
نماز چاشت کے بعد تین سو ساٹھ مرتبہ یا تواب کا ورد رکھنے والے کو انشاء اللہ تعالیٰ سچی توبہ نصیب ہوگی۔ اس اسم کے بکثرت ورد رکھنے والے کے انشاء اللہ تعالیٰ تمام کام آسان ہو جائیں گے۔​
 

ذوالقرنین

لائبریرین
المُنتَقمُ
بدلہ لینے کی قدرت رکھنے والا
بر سرِ حق شخص میں اپنے دشمن سے بدلہ لینے کی قدرت نہ ہو تو تین جمعہ تک یا منتقم کا بکثرت ورد کرے۔ اللہ تعالیٰ خود اس ظالم سے نمٹ لیں گے۔​
 

ذوالقرنین

لائبریرین
العفُوُ
بہت درگزر کرنے والا
اس اسم کو کثرت سے پڑھنے کی وجہ سے انشاء اللہ تعالیٰ پڑھنے والے کے تمام گناہ معاف ہو جائیں گے۔
 

ذوالقرنین

لائبریرین
الرَؤُفُ
مشفق و مہربان
:clover: بکثرت یا رؤف کا ورد رکھنے سے انشاء اللہ تعالیٰ مخلوق اس پر مہربان ہو جائے گی اور یہ مخلوق پر۔​
:clover: دس مرتبہ درود شریف اور دس مرتبہ یا رؤف پڑھنے سے غصہ رفع ہو جاتا ہے۔​
 

ذوالقرنین

لائبریرین
مَالک المُلکِ
کائنات کا کل مالک
جو شخص ہمیشہ یا مالک الملک پڑھتا رہے گا، اللہ تعالیٰ اس کو غنی اور لوگوں سے بے نیاز کر دیں گے۔ وہ شخص کسی کا محتاج نہ رہے گا۔​
 

ذوالقرنین

لائبریرین
ذُوالجلال والاِکرام
جلال اور کرم والا
اس اسم کو بکثرت ورد رکھنے سے اللہ تعالیٰ اس کو عزت و عظمت اور مخلوق سے استغنا نصیب فرما دیں گے۔​
 

ذوالقرنین

لائبریرین
المُقسِطُ
عادل و منصف
:clover: کسی خاص اور جائز مقصد کے لیے سات مرتبہ یا مقسط پڑھنے سے انشاء اللہ تعالیٰ مقصد حاصل ہوگا۔​
:clover: اور جو شخص روزانہ یا مقسط کا ورد رکھے، وہ شیطانی وسوسوں سے محفوظ رہے گا۔​
 

ذوالقرنین

لائبریرین
الجامِعُ
بکھرے ہوؤں کو یکجا کرنے والا
جس کے اعزہ و احباب منتشر ہو گئے ہوں، وہ چاشت کے وقت غسل کرکے منہ آسمان کی طرف اٹھا کر دس مرتبہ یا جامع پڑھے اور ایک انگلی بند کر لے۔ اسی طرح ہر دس مرتبہ پر ایک ایک انگلی بند کرتا جائے آخر میں دونوں ہاتھ منہ پر پھیر لے۔ انشاء اللہ تعالیٰ سب یکجا ہو جائیں گے۔​
 

ذوالقرنین

لائبریرین
الغَنِیُ
بے نیاز
روزانہ ستر مرتبہ یہ اسم پڑھنے والے کے مال میں اللہ تعالیٰ برکت عطا فرمائیں گے۔ انشاء اللہ تعالیٰ کسی کا محتاج نہ رہے گا۔​
 

ذوالقرنین

لائبریرین
المُغنیُ
بے نیاز گر
اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف اور گیارہ سو گیارہ مرتبہ یہ اسم بطور وظیفہ صبح یا عشاء کی نماز کے بعد پڑھنے والے کواللہ تعالیٰ غنائے ظاہری و باطنی عطا فرمائیں گے۔​
 

ذوالقرنین

لائبریرین
المانِعُ
روک دینے کی طاقت رکھنے والا
:clover: میاں بیوی میں ناچاقی ہو تو بستر پر لیٹتے وقت بیس مرتبہ یہ اسم پڑھ لیا کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ باہم الفت و محبت پیدا ہو جائے گی۔​
:clover: یا مانع بکثرت پڑھنے والا شر سے محفوظ رہے گا۔​
 

ذوالقرنین

لائبریرین
الضارُ
نقصان پہنچانے کی قدرت رکھنے والا
شب جمعہ میں ایک سو مرتبہ یہ اسم پڑھنے والا انشاء اللہ تعالیٰ تمام ظاہری و باطنی آفتوں سے محفوظ رہے گا اور اسے قرب الہٰی حاصل ہوگا۔​
 

ذوالقرنین

لائبریرین
النافعُ
نفع پہنچانے کی قدرت رکھنے والا
:clover: کسی بھی کام کے شروع کرتے وقت اکتالیس مرتبہ یا نافع پڑھنے سے کام انشاء اللہ تعالٰی کام حسب منشا ہوگا۔​
:clover: کسی سواری کا سوار بکثرت اس اسم کا ورد رکھے تو انشاء اللہ تعالیٰ ہر آفت سے بچا رہے گا۔​
 

ذوالقرنین

لائبریرین
النُورُ
نور سراپا
جو شخص شب جمعہ میں سات مرتبہ سورۃ نور اور ایک ہزار مرتبہ یہ اسم یا نور پڑھے گا تو انشاء اللہ تعالیٰ اس کا دل انوارِ الہٰی سے منور ہو جائے گا۔​
 

ذوالقرنین

لائبریرین
الھادِیُ
راہ راست دکھانے والا
ہاتھ اٹھا کر منہ آسمان کی طرف کرکے جو شخص اس اسم کو بکثرت پڑھ کرہاتھ منہ پر پھیر لے تو اس کو انشاء اللہ تعالیٰ کامل ہدایت نصیب ہوگی اور اہل معرفت میں شامل ہو گا۔​
 

ذوالقرنین

لائبریرین
البدیعُ
نمونے کے بغیر ایجاد کرنے والا
:clover: باوضو یا بدیع پڑھتے پڑھتے اگر سو جائے تو جس کام کا ارادہ ہو اس کے متعلق خواب میں معلوم ہو جائے گا۔​
:clover: جس کو کوئی غم، مصیبت و پریشانی پیش آئے تو وہ ایک ہزار مرتبہ یَا بَدِیعُ السَمٰوٰتِ وَالاَرضِ پڑھے تو انشاء اللہ تعالیٰ غم و پریشانی سے نجات نصیب ہوگی۔​
:clover: جو شخص نماز عشاء کے بعد بارہ سو مرتبہ بارہ دن تک یَا بَدِیعُ العَجَائِبِ بِالخَیرِ یَا بَدِیعُ جس مقصد کے لیے بھی پڑھے گا۔ انشاء اللہ تعالیٰ وہ کام عمل کی مدت سے پہلے ہی ہو جائے گا۔​
 

ذوالقرنین

لائبریرین
الباٰقی
ہمیشہ ہمیشہ رہنے والا
جمعہ کی رات کو ایک ہزار مرتبہ جو شخص اس اسم یا باقی کا ورد کرے گا، اللہ تعالیٰ اسے ہر طرح کے ضرر و نقصان سے محفوظ رکھیں گے اور انشاء اللہ تعالیٰ اس کے تمام نیک کام مقبول ہوں گے۔​
 

ذوالقرنین

لائبریرین
الوَارِثُ
سب کے بعد موجود رہنے والا
:clover: طلوع آفتاب کے وقت جو شخص ایک سو مرتبہ یہ اسم پڑھے گا ۔ ہر قسم کے رنج و سختی سے انشاء اللہ تعالیٰ محفوظ رہے گا۔​
:clover: اور جو شخص مغرب و عشاء کے درمیان ایک ہزار مرتبہ پڑھے گا، وہ انشاء اللہ تعالیٰ ہر طرح کی حیرانی و پریشانی سے بچا رہے گا۔​
 

ذوالقرنین

لائبریرین
الرَشیدُ
راستی و نیکی پسند کرنے والا
روزانہ اس اسم کا ایک ہزار مرتبہ ورد رکھنے سے تمام مشکلات دور اور کاروبار میں ترقی ہوگی اور جس شخص کو اپنے کسی کام کی کوئی ترتیب سمجھ میں نہ آتی ہو، وہ مغرب اور عشاء کے درمیان ایک ہزار مرتبہ یا رشید پڑھے تو یا تو خواب میں کوئی ترتیب معلوم ہو جائے گی یا دل میں اس کا القاء ہو جائے گا۔​
 

ذوالقرنین

لائبریرین
الصبُورُ
تحمل و برداشت والا
:clover: طلوع آفتاب سے پہلے اگر کوئی شخص ایک سو مرتبہ یہ اسم پڑھے تو انشاء اللہ تعالیٰ اس دن ہر مصیبت سے بچا رہے، دشمنوں و حاسدوں کی زبانیں بند رہیں۔​
:clover: اور اگر کوئی شخص کسی مصیبت میں پھنس گیا ہو تو ایک ہزار بیس مرتبہ یا صبور پڑھے، اس سے نجات پا جائے گی۔​
 
Top