اسلام میں مذہبی تعصب اور منافرت کی کوئی گنجائیش نہیں ہے ، اسلام رحمت اور درگزر کرنے کا دن ہے: امام ک

یعنی کہ پتہ یہ چلا کہ امام صاحب پاکستان کے کچھ مولویوں کی دعوت یا درخواست پر سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر اور بیت اللہ میں نماز کی امامت کسی اور کے سپرد کرکے یہاں پدھارے ہیں۔۔۔اور تو کوئی مقصد نہیں تھا۔ آھو۔۔۔۔:mrgreen::mrgreen::mrgreen:
 
سارے کام میں کردونگا تو آپ سست ہوجائنگے، خود بھی پلنگ چھوڑکر کوشش کریں کہ یہ کیا ہے۔:)
clear.png

اصل جملہ کچھ یوں ہونا چاہیے تھا 'فسادی قوتوں کی اکثریت' نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب جیسا تعاون مانگتا ہے، اسے دیاجائے
 
پاکستان میں رہنے والے جتنے بھی طبقات ہیں۔ چاہے مذہبی ہوں یا سیاسی ان سب کو صرف اپنے ملک کا مفاد دیکھنا چاہئے کسی اور کا ایجنٹ بن کر ملکی مفادات کے کی بجائے کسی اور ملک کے مفادات کی تحریک چلانا بالکل قابل مذمت ہے۔ یہ بات بالکل واضح ہوچکی ہے کہ سعودی عرب کی سالمت کو یمن کے بحران سے خطرہ نہیں البتہ یمن میں سعودی مفادات کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ تو اس صورتحال میں پاکستان کو یمنی بحران میں کودنے کی کیا ضرورت ہے؟ ہاں اگر سعودی سالمیت کا خطرہ ہو تو ضرور پاکستان کو سعودیہ کی بھرپور مدد کرنی چاہئے۔
 

Ali Sultan

محفلین
اسلام رحمت اور درگزر کرنے کا دین ہے

سعودی اتحادیوں کے طیارے یمن میں اپنے طیاروں کے ذریعے اس اسلامی رحمت کی بارش کررہے ہیں اور یمن کہ جس کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان کا مفہوم ہے کہ" ایمان یمن میں ہے " وہاں کے باشندوں سے نجد کے حکمران انتہائی درگذر سے کام لیتے ہوئے ہزاروں یمنی باشندوں کو جنت میں اعلیٰ مقام پر فائز کرنے کے لئے اپنی سر توڑ کوششوں میں مصروف عمل ہیں
 
60 ہزار پاکستانی تو ان مدارس
بھائی اختلاف کروں گا۔ لفظ 'مدارس' لکھ کر آپ سب کو ایک ہی چھڑی سے ہانک رہے ہیں۔
کچھ مخصوص مدارس ۔۔۔
باقی ماشااللہ پاکستان میں نہایت شاندار مدارس ہیں جن کا دہشت گردی سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔
 

Ali Sultan

محفلین
بھائی اختلاف کروں گا۔ لفظ 'مدارس' لکھ کر آپ سب کو ایک ہی چھڑی سے ہانک رہے ہیں۔
کچھ مخصوص مدارس ۔۔۔
باقی ماشااللہ پاکستان میں نہایت شاندار مدارس ہیں جن کا دہشت گردی سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔
یہ تو پوری دنیا ہی جانتی ہے کہ وہ کون سے مدارس ہیں اگر نہیں جانتے تو میاں صاحب اور "را"حیل صاحب ہی نہیں جانتے
 
یہ تو پوری دنیا ہی جانتی ہے کہ وہ کون سے مدارس ہیں اگر نہیں جانتے تو میاں صاحب اور "را"حیل صاحب ہی نہیں جانتے
ریاست پہلے ہی مسلکی برتری کے جنون میں مبتلا جاہل ملاؤں سے جنگ میں مصروف ہے۔ مزید محاذ کھولنا دانشمندی نہیں۔ کسی طرف سے کچھ سکون میسر ہوا تو یہ مدرسے بھی کسی قانون قاعدے میں آنا شروع ہو جائیں گے۔
حوصلہ رکھیں، کم و بیش دو صدیوں کا گند پلک جھپکتے میں صاف نہیں ہوتا۔ وقت لگے گا
 
Top