اسلام میں شاعری کی حیثیت -- صفحہ 21

الف نظامی

لائبریرین
page%20021.jpg
 

حسن نظامی

لائبریرین
ہیں اور اس کے بعد معترضین کی مستدلہ دوسری آیات پیش خدمت کریں گے۔
اول:
اس بات میں علمائے اسلام کا اختلاف ہے کہ آیا صرف ہمارے حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات سے شاعری کی نفی کی گئی یعنی آپ کو شاعر نہیں بنایا گیا یا تمام انبیا علیہم السلام کو شعر کی تعلیم نہیں دی گئی۔ بعض علمائ کہتے ہیں کہ صرف ہمارے حضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات سے نفی کی گئی کیوں کہ عرب کا شاعرانہ ماحول اور اس وقت کی شاعری کا معیار جھوٹے تخیلات، اخلاق سوز طرز کلام اور عجب و تکبر سے بھری خلاف واقعہ باتیں تھیں۔ انہی کی وجہ سے حضور پر سے شاعر ہونے کا الزام رفع کیا گیا جب کہ دیگر انبیائ علیہم السلام سے اس کی نفی نہیں کی گئی۔ بلکہ حضرت آدم علیہ السلام کے وہ شعر جو انہوں نے اپنے بیٹےہابیل کی موت پر کہے تھے وہ بھی بعض کتب میں لکھے ہوئے ہیں:
تغیرت البلاد و من علیھا
ووجہ الارض مغبر قبیح
تغیر کل ذی طعم و لون
و قل بشاشۃ الوجہ الصبیح
تفسیر روح المعانی
اور دوسرے بعض علما کہتے ہیں کہ یہ نفی کا حکم عام ہے تمام انبیا علیہم السلام کو تعلیم شعر نہیں دی گئی کیوں کہ یہی آیت مذکورہ بالا ہی عام نفی پر دلالت کر رہی ہے۔
 
Top