تعارف اسلام علیکم

نیرنگ خیال

لائبریرین
سنا ہے آپ کا لقب شاپرِ اعظم ہیں. استادِ محترم توجہ کریں شاگردی میں لے لیں
یہ اصطلاح شاپر اعظم کسی کے لیے مخصوص نہیں ہے۔ کوئی بھی اپنا مقام بڑھا کر اس مقام عالی کا حقدار ہو سکتا ہے۔ آپ اپنے آپ کو یوں ابجد خواں نہ سمجھیں۔ انکساری ٹھیک لیکن اپنے ہی فن کی ناقدری بھی درست نہیں۔ :p
 
Mystic Enigma

محفلین
میں نے پہلے خوش آمدید کہا یا نہیں یہ تو یاد نہیں لیکن اگر یہ دوسری بار ہے تو ایک بار پھر کہہ دینے سے پچھلے والے خوش آمدید کو نظر انداز نہ کیا جائے بلکہ دونوں کو ملا کر میرے جذبے کی قدر کی جائے اور مجھے شکریہ بھی دو بار کہا جائے۔

وعلیکم السلام اور خوش آمدید :)
شاپری ہوتے ہیں شاپر بنانے والے ..۔ دغا تو آپ سے سیکھے کوئی ..۔۔ پہلی دفعہ آپ کو دیکھا اس لڑی میں انعام ڈبل ..گویا تقاضہ شاپری ہے
 
Mystic Enigma

محفلین
یہ اصطلاح شاپر اعظم کسی کے لیے مخصوص نہیں ہے۔ کوئی بھی اپنا مقام بڑھا کر اس مقام عالی کا حقدار ہو سکتا ہے۔ آپ اپنے آپ کو یوں ابجد خواں نہ سمجھیں۔ انکساری ٹھیک لیکن اپنے ہی فن کی ناقدری بھی درست نہیں۔ :p
ہم تو اس محفل میں نئے ہیں ..۔ آپ آئیں قیام و طعام کریں تاکہ آپ سے سب سے بڑا شاپر بنانا سیکھا جائے. کل کو آپ نہ ہوئے تو ہم آپ کے جانشین بننے کو تیار ..استادِ محترم شاپری
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہم تو اس محفل میں نئے ہیں ..۔ آپ آئیں قیام و طعام کریں تاکہ آپ سے سب سے بڑا شاپر بنانا سیکھا جائے. کل کو آپ نہ ہوئے تو ہم آپ کے جانشین بننے کو تیار ..استادِ محترم شاپری
ہائے۔۔۔ کیا خاک ہوئے وہ آداب تلامذہ۔۔۔۔ یاد نہیں آتا ہمیں کہ ہم نے بھی کبھی کسی استاد کے "کل نہ ہونے" کا تذکرہ بھی کیا ہو۔۔۔ صد حیف یادداشت کہ اب یہ بھی یاد نہیں کہ کبھی کسی کو استاد بھی کہا کہ نہین۔۔۔۔۔
 
سلمان حمید

محفلین
ہم تو اس محفل میں نئے ہیں ..۔ آپ آئیں قیام و طعام کریں تاکہ آپ سے سب سے بڑا شاپر بنانا سیکھا جائے. کل کو آپ نہ ہوئے تو ہم آپ کے جانشین بننے کو تیار ..استادِ محترم شاپری
"کل کو آپ نہ ہوئے" سن کر بڑا افسوس ہوا۔ آج کل کے شاگرد (وہ جو ابھی شاگرد ہوئے بھی نہیں) سب سے پہلے استاد کی جانشینی کے خواب دیکھتے ہیں چاہے ان کو اس مقام تک بٹھانے کے لیے اپنے استاد کو جان سے کیوں نہ گزار دینا پڑے۔
نیرنگ خیال میرے دوست، کل کس نے دیکھی ہے، آج ہی کچھ ایسا کر دے کہ محترمہ کو جانشینی عطا ہو جائے۔
 
آخری تدوین:

سلمان حمید

محفلین
شاپری ہوتے ہیں شاپر بنانے والے ..۔ دغا تو آپ سے سیکھے کوئی ..۔۔ پہلی دفعہ آپ کو دیکھا اس لڑی میں انعام ڈبل ..گویا تقاضہ شاپری ہے
اجی ہم اور دغا؟ ایسا ہرگز ممکن نہیں۔ ہم تو نہایت معصومیت سے کہہ بیٹھے کہ دوسری بار خوش آمدید کہہ رہے ہیں تو دو بار تو شکریہ بنتا ہے ورنہ شاپری تو یہ ہوتی کہ ہم اس بات پر ڈٹ جاتے اور لگے ہاتھوں برہم بھی ہو جاتے کہ ایک تو دو دو بار خوش آمدید کہو اور کوئی شکریہ کا ایک لفظ دو بار کہنے سے بھی کترائے۔
اف ہماری معصومیت ہمیں مزید کہاں کہاں پر خوار کرے گی۔
 
Top