اسلام آباد سے دیو مالائی سر زمین اسکردو ۔۔۔

سیما علی

لائبریرین
IMG-0817.jpg

اسلام آباد کلب

IMG-0816.jpg

میکائیل
کم من میں کھانے کا انتظار

IMG-0811.jpg

کم من اسلام آباد
کراچی سے اسلام آباد میکائیل اور رباب کے ساتھ اسلام
آباد کلب پہنچے تو درجہ حرارت بہت گرم باہر نکلنے کا د ل ہی نہیں چاہ رہا تھا لیکن میکائیل بہت خوش تھے تو اُنکو سیر کرانا بہت ضروری تھا ۔۔
دوپہر نماز کے بعد
انہیں

Centaurus Mall

لے گئے وہاں بھی اُنکی خوشی کی انتہا نہ مگر یہان بھی گرمی شدید کیونکہ اے سی تین بجے کے بعد چلنا تھے ۔مال خاصا گرم تھا ۔۔بھوک کی شدت سے بے حال میکائیل کو ڈمپلنگ کھانا تھے
کھانا بہت مزیدار تھا خصوصاً ڈمپلنگ اور چکن ویجیٹبل اور چاول
کچھ کھلونے وغیرہ لئے میکائیل نے !!!!پھرآئسکریم کھا کر کلب آگئے ۔۔۔۔

کچھ آرام کرنے کے بعد
شام کو


IMG-0812.jpg

IMG-0834.jpg

Restaurant Dahlia Islamabad

گئے ۔۔۔پلانٹس بہت پسند آئے۔ ریسٹو رنٹ انٹیریر بہت
خوشگوار تھا
کھانا بھی بہت اچھا
میکائیل کو پیزا کھا ناتھا۔
دوسرے دن صبح مری اور نتھیا گلی کی سیر ۔میکائیل کو سب سے زیادہ مزا بندروں کو مونگ پھلی اور چیریز کھلاُکر آیا۔۔۔
دوسرے دن صبح ناشتے بعد مری جانا تھا جلدی جلدی تیار اور مری کے لئے نکل گئے ۔۔۔
مری پہنچتے تک موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا تھا میکائیل کی خوشی دیدنی تھی اور اُنھیں دیکھ ہم دونوں خوش ۔۔۔۔
انسان کی یادوں کا بھی اپنا ہی رنگ ہوتا ہے جو کھلتا ہے تو کھلتا ہی چلا جاتا ہے،آگے پیچھے سین اوپر نیچے لگنے لگتے ہیں۔ سفر میں گزرے روز و شب فلم کی طرح آنکھوں اور دماغ کے پردے پر چلنے لگتے ہیں۔ اسکردو سے جڑی ٹھنڈی یادیں ۔۔کراچی کے حبس زدہ ماحول ماحول میں شدت سے یاد آنے لگتی
ہیں ۔۔
یاز
مریم افتخار بٹیا
کے نام یہ تحر یر جنھوں نے اصرار کرکے یہ سیر کا احوال لکھنے پر اُکسایا ۔۔ورنہ ذاتی سفر تھا اپنے میکائیل اور بیٹی کے ہم نے رضا کے بقول ماں ؀
enjoy the moments
ہمیں تصویریں بھی بہت اچھی کھینچنا نہیں آتیں جو کھینچیں ہیں شئیر کرتے ہیں ۔.....

آہستہ آہستہ بڑھتے ہیں بس آپ ساتھ ساتھ چلیے
 
آخری تدوین:
شکریہ آپا جی آپ نے تو ہمیں پھر سے سیر کروا دی۔ آتا ہے یاد مجھ کو گزرا ہوا زمانہ!!!
اور ہاں سچ۔۔۔۔میکائیل کی پلین والی پکچر مجھے سب سے پیاری لگی تھی!
 

لاریب مرزا

محفلین
بہت خوب!!! آپ کی طرف سے سفر نامے کا آغاز دیکھ کر خوشی ہوئی.
کافی عرصہ محفل سے غیر حاضری کا نقصان یہ ہوتا ہے کہ ہماری معلومات خاصی ناقص رہ جاتی ہیں. میکائیل کون ہیں ذرا مختصر سا تعارف کروا دیں. :)
رباب صاحبہ کا تعارف بھی درکار ہے. :)

بھوک کی شدت سے بے حال میکائیل کو ڈمپلنگ کھانا تھے
ڈمپلنگ بے حد لذیذ ہوتے ہیں. ہم نے تین مختلف جگہوں سے کھائے ہیں. تینوں جگہوں کے پسند آئے. :drool:
کھانا بہت مزیدار تھا خصوصاً ڈمپلنگ
:drool:

مزید سفر نامے کا انتظار ہے. :)
 

سیما علی

لائبریرین
کافی عرصہ محفل سے غیر حاضری کا نقصان یہ ہوتا ہے کہ ہماری معلومات خاصی ناقص رہ جاتی ہیں. میکائیل کون ہیں ذرا مختصر سا تعارف کروا دیں
میکائیل ہماری جان ہیں ۔۔رباب ہماری بیٹی ہیں اور میکائیل اُنکے بیٹے ہیں ۔۔۔
یعنی ہمارے نواسے ❤️❤️❤️❤️❤️
 

سیما علی

لائبریرین
IMG-0855.jpg

Asian Wok F-11
IMG-0856.jpg


مری میں بے انتہا رش تھا ۔۔تو میکائیل کو بہت مزا آرہا تھا ہم ہنس رہے تھے اُنکے بندروں سے کھیلنے پر کیونکہ جب اُنکی اماں اس عمر کی تھیں اُنکا بھی پسندیدہ مشغلہ بندر وں کو کیلے مونگ پھلی اور چپس کھلانا تھا اور اپنے ہاتھ میں اپنی
اولوز کی بوتل کے کے چلنا۔۔
موسم بہت حسین تھا نظارے تو پھر مری کے کیا ہی بات ہے
مری سے واپسی شام کو ہوئی ۔۔کلب آ کر فریش ہوکے کھانے کے
لئے
Asian Wok
گئے پسند آیا اس پہلے جب دو سال پہلے گئے تو یہاں آنا تھا پر 9 مئی کو بُری طرح اسلام آباد میں پھنس گئے بہت مشکل سے فلائٹ ملی تھی ۔۔ہم نے اس دن پہلی مرتبہ اسلام آباد میں جگہ جگہ روکاوٹیں دیکھی تھیں ۔۔۔ہ کراچی والے تو اسکے عادی ہے لیکن یہ چیزیں ہم نے پہلی مرتبہ اسلام آباد میں پہلی مرتبہ دیکھی ۔۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
IMG-0858.jpg
دوسرے دن صبح ایبٹ آباد کے لئے نکلنا تھا ۔۔۔ ہمیں ایبٹ آباد بہت پسند اس مرتبہ تھوڑا افسوس ہوا صفائی جیسے پہلے ہوا کرتی تھی اب نہ الیاسی مسجد کے باہر خاصہ کچرا تھا اور صفائی جیسے ہمیشہ ہوتا تھا نہیں تھا ۔۔/
IMG-0857.jpg
 

سیما علی

لائبریرین
جیتے رہیے بہت شکریہ آپکی حوصلہ افزائی پر کچھ کوشش کی
شکر ہے اندر سے مسجد بہت صاف تھی لیکن شاید آبادی بڑھ گئی ہے یا صفائی پر وہ توجہ نہیں جو پہلے ہوا کرتی راستہ بائی روڈ بہت بہتر ہوا ہے ۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
IMG-0866.jpg
واپسی میں سلیم بھائی کے ترکی پکوڑے جو بڑے مشہور ہیں
کھائے چٹنی کے ساتھ جو بہت مزے دار تھے ۔
تین مختلف ٹائپ کے پکوڑے اوپر ڈرسنگ بھی خوب تھی
یا شاید بھوک بہت لگ چکی تھی تو بہت زیادہ مزے کے
لگے ساتھ گرم چائے یہاں بھی موسم بہت بہتر تھا ۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
آپ لوگ ہنسیں گے کے سیما آپا کتنا کھاتیں ہیں ایسا نہیں سفر میں تکان سے شاید بھوک لگتی ہے اور دوسرے ہمارے چھوٹے بچے کا ساتھ گھر میں تو اتنے نخرے کرتے ہیں پر وہاں اُنکو ہر چیز اچھی لگ رہی تھی
 
آخری تدوین:
Top