بہت ہی عمدہ فوٹو گرافی،
اسے ٹائم لیپس کہا جاتا ہے، اس میں کیمرےکوٹرائی پوڈ (اسٹینڈ) پہ فکس کر کے اور ایک منظر پہ فوکس کر کے ایک مخصوص وقفے سے تصویریں لی جاتی ہیں بہت سے کیمروں میں ٹائم لیپس سیٹنگز کی آپشن موجود ہوتی ہے جس پہ اسے سیٹ کر دیا جاتا ہے کہ اتنے سیکنڈ یا منٹ کے وقفے سے اتنے منٹ یا گھنٹے وہ تصاویر لیتا رہے۔ اور پھر کیمرہ ہر اس وقفے کے بعد تصویر لے لیتا ہے۔ پھر کسی بھی ویڈیو ایڈیٹنگ پروگرام میں تصاویر امپورٹ کر کے ان کی ٹائمنگ سیٹ کر دیتے ہیں۔
اوپر والی ویڈیو میں انہوں نے دن کو شٹر اسپیڈ فاسٹ رکھی اور رات کی فوٹو گرافی میں سڑکوں پہ چلتی گاڑیوں کی تصاویر لیتے ہوئے شٹر اسپیڈ قدرےسلو جبکہ ستاروں تصاویر میں شٹر اسپیڈ بہت سلو رکھی گئی۔ جس سے گاڑیوں کی لائٹوں اور ستاروں سے ٹریل سے بنتے نظر آ رہے ہیں جو کہ اچھے لگتے ہیں نائٹ فوٹو گرافی میں۔