اسلام آباد میں مندر کی تعمیر روک دی گئی

جاسم محمد

محفلین
تو غلطی پی ٹی آئی کی ہوئی نا۔۔۔۔ پہلے چنتخب کو اس کا افتتاح کرنے تو بھیجے۔
چنتخب کی جانب سے تحریک انصاف کے ہندو ایم این اے مندر کا سنگ بنیاد رکھ چکے ہیں۔
جسے کچھ ہی عرصہ بعد اپوزیشن جماعتوں کی مداخلت پر روکنا پڑا تھا
 
جسے کچھ ہی عرصہ بعد اپوزیشن جماعتوں کی مداخلت پر روکنا پڑا تھا
ایم این اے صاحب نے تو کہیں بھی اپوزیشن کا ذکر نہیں کیا۔ آپ چنتخب سے کہیں کہ 'اپوزیشن جماعتوں کی مداخلت' ( نام لے کر) پر مبنی ایک ٹویٹ کر دے یا سی ڈی اے سے اپوزیشن جماعتوں کی مداخلت پر ثبوتوں کے ساتھ کیس دائر کروائیں۔ اگر نہیں کر سکتے تو بے بنیاد پراپیگنڈا بند کریں۔
 

جاسم محمد

محفلین
ایم این اے صاحب نے تو کہیں بھی اپوزیشن کا ذکر نہیں کیا۔
کیا آپ اخبارات بالکل نہیں پڑھتے؟
ISLAMABAD: A group of clerics on Wednesday opposed the construction of a Hindu temple and one ally of the PML-N even accused former prime minister Nawaz Sharif for going against Sharia by allotting land for a temple in the capital
The clerics, who are from seminaries of the Deobandi and Ahle Hadith schools of thought, held a press conference at the National Press Club where they warned the government not to allow the construction of a temple in the city
Construction of Hindu temple opposed - Newspaper - DAWN.COM
 

جاسم محمد

محفلین
مندرتعمیرکیس؛ انڈیا کی طرح پاکستان کو چلانے کی اجازت نہیں دے سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ
ویب ڈیسک منگل 21 جولائ 2020
2061323-IHCWeb-1595315091-980-640x480.jpg

کیا آپ چاہتے ہیں دوسرے ممالک میں مسلمانوں کے ساتھ ایسا سلوک ہو؟ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا درخواست گزار وکیل سے مکالمہ

اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ وفاقی دارالحکومت میں مندر کی تعمیر سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ عدالت انڈیا کی طرح پاکستان کو چلانے کی اجازت نہیں دے سکتی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے وفاقی دارالحکومت میں مندر کی تعمیر سے متعلق درخواست پر سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کی۔

دوران سماعت درخواست گزار وکیل نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں آئین کی بنیاد اسلام ہے، مسلم ریاست میں مندر بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، انتظامی معاملات میں اسلامی نظریاتی کونسل کو کوئی اختیار نہیں۔

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ کیا اقلیتیں پاکستان کو چھوڑ دیں؟ عدالت انڈیا کی طرح پاکستان کو چلانے کی اجازت نہیں دے سکتی، جو آپ کر رہے ہیں یہ دوسرے ممالک میں رہنے والے مسلمانوں کے لیے بھی ٹھیک نہیں، آپ کا ایمان مضبوط ہے آپ مسلمان ہیں، کیا آپ چاہتے ہیں دوسرے ممالک میں مسلمانوں کے ساتھ ایسا سلوک ہو؟ نیوزی لینڈ میں کیا ہوا؟ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کا کیا کنڈکٹ تھا؟

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست گزار وکیل کو ہدایت کی کہ اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے آئین کیا کہتا ہے؟ آئین میں جو رول اقلیتوں کو دیا گیا اس کو دیکھیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں مندر کی تعمیر سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں مندر کی تعمیر کے خلاف دائر کی گئیں درخواستیں کو غیر موثر قرار دے کر نمٹا دی تھیں۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ ان درخواستوں میں جو نکات اٹھائے گئے ہیں ان کو سامنے رکھتے ہوئے عدالت نہیں سمجھتی کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرے لہذا ان درخواستوں کو نمٹایا جاتا ہے تاہم اگر مستقبل میں درخواست گزار یہ سمجھے کہ اس کی حق تلفی ہوئی ہے تو وہ دوبارہ اس معاملے کو اٹھا سکتا ہے۔
 
Top