اسلام آباد میں دہشت گردی مذہبی رہنما سمیت 2 افراد جاں بحق

اسلام آباد میں دہشت گردی مذہبی رہنما سمیت 2 افراد جاں بحق

اسلام آباد (ایوب ناصر‘خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد میں پیر کی رات مسلح موٹرسائیکل سواروں کی دہشتگردی کے نتیجہ میں اہلسنت والجماعت راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات سہیل معاویہ سمیت دوافراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ضلعی جنرل سیکرٹری قاری ناصر احمد کشمیری اور ایک کارکن امان اللہ شدید زخمی ہوگئے۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا دوسرا شخص شکریال کا رہائشی خان ویز عرف مانی ہے جو جائے وقوعہ کے قریب سے گزرتے ہوئے فائرنگ کی زد میں آگیا۔ زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاؤن انسپکٹر فیاض رانجھا کے مطابق جماعت اہلسنت والجماعت کے صدر مفتی تنویر عالم فاروقی کی کار میں سوار ہو کر سہیل معاویہ‘ قاری ناصر احمد کشمیری اور امان اللہ درس قرآن سننے گئے ہوئے تھے کہ 10 بجکر50 منٹ پر جب ان کی کار واپسی کیلئے ایکسپریس ہائی وے پر چڑھی تو ان کی گھات لگا کر بیٹھے دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار افراد نے کلاشنکوف سے فائرنگ کردی جس سے ایک راہگیر سمیت دو جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی علاقے کی ناکہ بندی کروائی مگر حملہ آور بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=179688
 
اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے ، دنیا میں اس کی کرنیں پورے آب وتاب کے ساتھ چمک رہی ہیں.اسلام کی تاریخ کو مسخ کرنے والے حق وباطل میں فرق نہیں رکھتے ان کا یہ نظریہ اسلام دشمن ہے . اسلام کا پیغام امن ،محبت، بھائی چارگی اور احترام انسانیت ہےاور اسلام تلوار کے زور پر نہیں محبت و پیا رسے پھیلاہے جو لوگ بندوق کی طاقت سے نام نہاد اسلام پاکستانی مسلمانوں پر مسلط کرنے کے درپے ہیں وہ باطل قوتوں کے پیروکار ہیں ۔
انتہا پسندی، فرقہ واریت اور دہشت گردی جیسی قبیح برائیوں کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں. خودکش حملوں کے ضمن میں پاکستان میں مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر بشمول بریلوی، دیو بندی ، شیعہ ، اہل حدیث کےجید علماء خود کش حملوں کو حرام قرار دے چکے ہیں ۔ دہشت گرد خود ساختہ شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں اور پاکستانی عوام پر اپنا سیاسی ایجنڈا بزور طاقت مسلط کرنا چاہتے ہیں.بم دھماکوں اور دہشت گردی کے ذریعے معصوم و بے گناہ انسانوں کو خاک و خون میں نہلانے والے سفاک دہشت گرد ملک و قوم کے کھلے دشمن ہے اور پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے .فرقہ واریت مسلم امہ کیلئے زہر ہے اور کسی بھی مسلک کے شرپسند عناصر کی جانب سے فرقہ واریت کو ہوا دینا اسلامی تعلیمات کی صریحاً خلاف ورزی ہے اور یہ اتحاد بین المسلمین کے خلاف ایک گھناؤنی سازش ہے۔ایک دوسرے کے مسالک کے احترام کا درس دینا ہی دین اسلام کی اصل روح ہے۔

…………………………………………….

امن مذاکرات اور حکمت عملیاں
http://awazepakistan.wordpress.com
 
Top