اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا

فرید احمد

محفلین
اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کا بنیادی مقصد موجودہ عہد میں پیدا ہونے والے مسائل کا شرعی حکم واضح کرنا ہے ، اس کے لیے اکیڈمی اجتماعی غور وفکر کے ذریعہ فیصلہ کرتی ہے ، چنانچہ 11 تا 13 مارچ، 2006 کا اس کا پندرہواں فقہی سیمینار ہندستان کے تاریخی شہر میسور کی دینی درس گاہ دارالعلوم صدیقیہ میں منعقد ہوا ، اس سیمینار میں پورے ملک سے تقریبا دو سو علماء ، ارباب افتاء ، معاشیات اور بائیومیڈیکل انشورنش کے ماہرین شریک ہوئے ، جس میں کشمیر سے لے کیرالا تک اور مشرقی ہندستان سے لے کر وسطی ہندستان تک ہر علاقہ کے مندوب موجود تھے ، ہندستان کے علاوہ متحدہ عرب امارات ، ایران اور نیپال سے بھی اصحاب نظر علماء نے شرکت فرمائی۔
حالیہ سیمینار میں دی این اے ٹسٹ ، میدیکل انشورنش، اور بینک کے مختلف کارڈز کے استعمال پر بحچ ہوئی ۔ تجاویز عن قریب یہاں پیش کی جائے گی ۔
www.ifa-india.org
 
Top