اسرائیل کو تسلیم کرلینا چاہئے، مولانا شیرانی کا سعودی ویب سائٹ کو انٹرویو

جاسم محمد

محفلین
اجمل قادرِی نہ ہُوا، سرکاری سکُول کا اُستاد ہو گیا، جو کہے گا، بچے مانتے جائیں گے۔
آج سما نیوز کے انٹرویو میں اجمل قادری نے مزید انکشاف کیا ہے کہ ان کا اسرائیل دورہ اسٹیبلشمنٹ کی مشاورت سے کیا گیا تھا:
اسرائیل کا دورہ کرنے والے شخص اجمل قادری نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسٹیبلشمنٹ سے مشاورت کے بعد ایک وفد اسرائیل بھیجا تھا جس میں تجارت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
پاکستان سے اسرائیل جانے والا شخص سامنے آگیا

اب دیکھنا بابا-جی کتنی جلدی بغض فوج میں اس انکشاف پر “ایمان” لاتے ہیں :)
 
بابا-جی

محفلین
آج سما نیوز کے انٹرویو میں اجمل قادری نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا اسرائیل دورہ اسٹیبلشمنٹ کی مشاورت سے کیا گیا تھا:

پاکستان سے اسرائیل جانے والا شخص سامنے آگیا

اب دیکھنا بابا-جی کتنی جلدی بغض فوج میں اس انکشاف پر “ایمان” لاتے ہیں :)
میں فوج سے بُغض نہیں رکھتا ہُوں مگر یہ کاٹھے جرنیل ایسے ہیں کِہ اِن پر مُجھے کوئی اِعتبار نہیں رہا ہے، کہتے کُچھ اور کرتے کُچھ ہیں۔ جو جرنیل میرے مُرشدی کے مُرید نہ ہوں، مَیں اُن کیا کیا کرُوں؟
 
جاسم محمد

محفلین
اجمل قادرِی نہ ہُوا، سرکاری سکُول کا اُستاد ہو گیا، جو کہے گا، بچے مانتے جائیں گے۔
آج مولانا اجمل قادری نے خود اپنے اسرائیل دورہ کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔ اب تو مان جائیں کہ جمہوری انقلابی نواز شریف اور مولانا فضل ڈیزل نے ۹۰ کی دہائی میں ایک پاکستانی وفد اسرائیل بھیجا تھا تاکہ لوگ عمران خان کو یہودی ایجنٹ سمجھیں :)
 
مُجھے اچھی طرح یاد ہے یِہ مولوی اسرائیل گیا تھا اور مِیڈیا پر بہت چرچا ہُوا تھا۔ جِس طرح کُچھ لوگ عمران کی وضاحت کے باوجُود اسرائیل کے حوالے سے اُسے کوس رہے ہیں، اِسی طرح کُچھ نواز شریف کو اجمل کی وجہ سے کوس رہے ہیں۔ اُن کو میں غلط کہتا ہُوں۔ جاسم کو بھی غلط سمجھتا ہُوں کہ یہ غیر منطقی بات اور سطحی وار ہے۔
 
احسن جاوید

محفلین
اسرائیل نہ ہوا جہنم ہو گئی۔ مسلمانوں خاص کر پاکستانی مسلمانوں نے بہت سارے معاملات میں خود پر خود سے پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ مجھے تو ڈر ہے کہ کہیں اگر کسی یہودی کو اللہ نے جنت میں بھیج دیا تو مسلمان کہیں یہ نہ کہہ دیں کہ اگر یہ جنت میں ہے تو ہم جہنم میں جانا پسند کریں گے لیکن اس کو جنت میں نہیں دیکھ سکتے۔
 
احسن جاوید

محفلین
اسرائیل کو اسی وقت تسلیم کر لیا جانا چاہیے تھے جب یو این نے 1947 میں ریزولوشن 181 کے ذریعے اس کی تقسیم کی پروپوزل دی تھی۔ بہت دیر کر دی مہرباں آتے آتے۔
 
یہاں مسئلہ اسرائیل کو تسلیم کرنا نہیں بلکہ بغض عمران ہے۔ وزیر اعظم عمران خان دو ٹوک الفاظ میں اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا بار بار بیان دے چکے ہیں۔ اس کے باوجود ان کے مخالفین ان کو یہودی ایجنٹ کہنے پر مصر ہیں۔ جبکہ وہ خود ماضی میں اپنے وفد اسرائیل بھجوا چکے ہیں۔
634-F4-CE0-EE9-A-434-C-9-FDD-7521-F4-A04872.jpg
 
جاسم محمد

محفلین
اسرائیل کو اسی وقت تسلیم کر لیا جانا چاہیے تھے جب یو این نے 1947 میں ریزولوشن 181 کے ذریعے اس کی تقسیم کی پروپوزل دی تھی۔ بہت دیر کر دی مہرباں آتے آتے۔
اس کے علاوہ بھی بہت سے مواقع آئے جیسا کہ ۱۹۷۹ میں مصر اسرائیل امن معاہدہ۔ یا ۱۹۹۴ میں اردن اسرائیل امن معاہدہ۔ ویسے یہ کام کسی آمر کی حکومت میں بھی ہوتا تو عوام نے برداشت نہیں کرنا تھا۔ اب تو پھر الحمدللّٰہ عین ہائبرڈ حکومت ہے۔
 
الحمدللہ۔
 
بابا-جی

محفلین
مولانا اجمل قادری کا اعترافی بیان اور تصویری ثبوت
اس میں اعتراف مولوی کا اپنا ہے اور ثبوت کس کے خلاف ہے؟ اپنے خلاف؟ میرے دوست اسرائیل یا (فلسطین) جا چُکے ہیں، کئی طریقے ہیں۔ اگر نالائقاں دی پنڈ اُدھر پہنچ گئی تو کیا تیر مار لِیا؟ اس میں سے کیا ثبوت نکلا؟ ایک تو خُود اسرائیل کی سیر کر آیا، اور اب تیس برس بعد کیا تکلیف ہُوئی؟
 
آپ کے دوستوں کا نجی دورہ ہوگا۔ اس پر کیا اعتراض ہے؟ مگر یہ موصوف باقاعدہ حکومت پاکستان کی جانب سے سفیر بن کر اسرائیل گئے تھے۔ اور وہ بھی خفیہ عوام سے چھپ چھپا کر۔
۳۰ سال بعد اسے اس لئے پبلک کرنا پڑا کیونکہ کچھ روز قبل ایک صہیونی مسلمان نے اسرائیلی ٹی وی کو انٹرویو میں اجمل قادری کا نام لے کر الزام لگایا تھا کہ وہ ۹۰ کی دہائی میں حکومت پاکستان کی جانب سے اسرائیل گئے تھے۔
 
باقاعدہ بھی اور خُفیہ بھی۔ ھاھاھا۔ یِہ خفیہ دورہ نجی ہی تھا اور تب سے مُجھے معلوم ہے جب یہ مولوی گیا تھا۔
 
اگر یہ خفیہ دورہ نجی نوعیت کا تھا تو اس میں اسرائیلی حکام سے پاکستان اسرائیل تعلقات اور تجارت پر بات چیت کیوں ہوئی؟ یا نواز شریف نے اپنے کسی نجی کاروبار کیلئے مولانا کو حکومت پاکستان کی جانب سے اسرائیل بھیجا تھا؟ :)
2-C0-FA518-2-BAE-4-AE2-A8-C1-3904404-B569-E.jpg

Nawaz Sharif sent me to Israel: claims Maulana Ajmal Qadri - Pakistan - Business Recorder
 
جاسم محمد

محفلین
اگروہ خود اعتراف کررہا ہے کہ اسے نوازشریف نے بھیجا تھا تو جناب کو یہ الہام کیسے ہوا کہ مولوی ساب نجی دورہ پر اسرائیل گئے تھے
بابا-جی کو شک ہے کہ مولانا اجمل قادری سے یہ بیان فوج نے دلوایا ہے۔ جیسے فوج کے حکم پر شریف خاندان نے لندن فلیٹس اور زرداری خاندان نے سرے محل تعمیر کیے تھے۔ اور یوں پاکستان میں جمہوری انقلاب نافذ کیا تھا۔
 
ثمین زارا

محفلین
آپ کے دوستوں کا نجی دورہ ہوگا۔ اس پر کیا اعتراض ہے؟ مگر یہ موصوف باقاعدہ حکومت پاکستان کی جانب سے سفیر بن کر اسرائیل گئے تھے۔ اور وہ بھی خفیہ عوام سے چھپ چھپا کر۔
۳۰ سال بعد اسے اس لئے پبلک کرنا پڑا کیونکہ کچھ روز قبل ایک صہیونی مسلمان نے اسرائیلی ٹی وی کو انٹرویو میں اجمل قادری کا نام لے کر الزام لگایا تھا کہ وہ ۹۰ کی دہائی میں حکومت پاکستان کی جانب سے اسرائیل گئے تھے۔
دیکھ لیجئے نہ ماننے والے کسی طرح نہیں مانیں گے ۔ کوئی اپنے منہ سے کہے تب بھی یا تصویری ثبوت بھی سامنے آ جائیں ۔
 
Top