اسرائیل کا سب سے زیادہ ہمدرد اور بہترین دوست میں ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

جاسم محمد

محفلین
اسرائیل کا سب سے زیادہ ہمدرد اور بہترین دوست میں ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
ویب ڈیسک اتوار 8 دسمبر 2019
1909268-trump-1575803102-601-640x480.jpg

مجھے سے پہلے تمام امریکی صدور نے محض زبانی وعدے کیے۔ صدر ٹرمپ (فوٹو : فائل)

فلوریڈا: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کے اب تک کے تمام صدور میں اسرائیل کا سب سے زیادہ ہمدرد اور بہترین دوست میں ہوں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی امریکی کونسل کی نیشنل سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کی حیثیت سے اسرائیل کا سب سے ہمدرد اور بہترین دوست میرے سوا کوئی اور نہیں رہا ہوگا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ میں نے اسرائیل سے جو وعدے کیے انہیں نبھایا اور تل ابیب سے امریکی سفارت خانے کو یروشلم منتقل کرنے کا کٹھن کام بھی میری صدارت میں ہوا جس پر مخالفین کے ساتھ ساتھ میرے اپنے بھی ناقد ہوگئے تھے لیکن میں نے کسی کی پرواہ نہیں کی۔

صدر ٹرمپ نے اپنے دعوے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مجھے سے پہلے تمام ہی امریکی صدور نے اسرائیل سے محض زبانی وعدے کیے اور کسی ایک بھی وعدے کو پورا نہیں کیا کیوں کہ وہ سب خوف زدہ لوگ تھے اور میں وعدے پورے کرنے والا صدر کہلایا جانا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی اپنے انتخابی وعدے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے پر کام کرنا شروع کر دیا تھا اور دسمبر 2017 کو امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کے متنازع فیصلے کا اعلان کردیا تھا۔
 
Top