اسرائیل پر اقوامِ متحدہ کی کڑی تنقید

اقوامِ متحدہ نے غزہ پر اسرائیلی حملے کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی جانب سےاس (اقوامِ متحد) کی عمارتوں کو نشانہ بنانے پر اسرائیل پر کڑی تنقید کی ہے۔

اقوامِ متحدہ کی انکوائری رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی اقدام کی وجہ سے اقوامِ متحدہ کی عمارتوں پر نو بڑے حملوں میں سے چھ کے دوران ہلاکتیں، لوگوں کا زخمی ہونا اور املاک کو نقصان پہنچنا شامل ہے۔

اسرائیل نے عالمی ادارے کی اس رپورٹ کو جانبدارانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ اسرائیل کے وزیرِ دفاع ایہود باراک نے رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’دنیا میں ہماری فوج کی اخلاقیات سب سے بہتر ہیں۔‘

رپورٹ کے مطابق ایک سکول پر حملے میں سفید فاسفورس کے گولے استعمال ہونے سے دو بچے ہلاک ہوئے جو انسانی زندگی کے بارے میں ’انتہائی غیرذمہ دارانہ رویے کا ثبوت ہے۔ ‘

عالمی ادارے کی انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک واقعہ میں فلسطینی شدت پسندوں نے بھی اقوامِ متحدہ کی عمارت پر فائر کیا۔

اسرائیلی وزیرِ دفاع نے الزام لگایا کہ حماس نے عام لوگوں میں اپنے جنگجوؤں کو چھپا رکھا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج اقوامِ متحدہ کی عمارتوں اور ان میں موجود عام لوگوں کو بچانے میں جو احتیاطی تدابیر اختیار کیں وہ کافی نہیں تھیں۔ اس دستاویز میں سفارش کی گئی ہے کہ اس معاملے کی مزید تحقیق کی جائے کہ کہیں یہ واقعات جنگی جرائم کے زمرے میں تو نہیں آتے۔
 
کسی کو اقوامِ متحدہ کے انصاف اور غیرجانبداری پہ کوئی شک؟
کسی کو اسرائیلی فوج کے اعلٰی اخلاق پہ کوئی شک؟
 
Top