اسرائیلی فورسز کی زمینی اور فضائی کارروائی، حماس کمانڈر سمیت 7 فلسطینی شہید

جاسم محمد

محفلین
اسرائیلی فورسز کی زمینی اور فضائی کارروائی، حماس کمانڈر سمیت 7 فلسطینی شہید
192908_1114124_updates.jpg

اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں اندر داخل ہوکر حماس کے ایک لیڈر کو پکڑنے کیلئے کارروائی کی تاہم اس دوران اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ ہوگئی— فوٹو: فائل

اسرائیلی فورسز کی غزہ میں زمینی اور فضائی کارروائی کے نتیجے میں حماس کے کمانڈر سمیت 7 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ کی جنوبی پٹی پراسرائیلی فوجی یونٹ کی کارروائی میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈرسمیت کم سے کم 7 فلسطینی شہید ہو گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج جنوبی غزہ میں تقریباً 3 کلو میٹر اندر تک داخل ہوئی اور حماس کے ایک کمانڈر پر فائرنگ کردی۔

اس کے بعد علاقے میں سائرن بجنا شروع ہوگئے اور پھر اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی۔

ان جھڑپوں کے دوران اسرائیلی ٹینکوں اور طیاروں نے بھی بمباری شروع کردی جس کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہید ہو گئے۔

ہلال احمر فلسطین اور وزارت صحت نے بھی اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور بمباری سے مشرقی خان یونس میں 7 فلسطینیوں کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کا کمانڈر بھی شامل ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران فوجیوں پر حماس کے جنگجوﺅں کی طرف سے شدید فائرنگ کی گئی، اس کارروائی میں اسرائیلی فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔
 
Top