اسرائیلی صدر کا 20 سے زائد عرب اور اسلامی ملکوں کے وزراء خارجہ سے خطاب

حسینی

محفلین
اسرائیلی صدر شمعون پیریز نے دو ہفتہ پہلے متحدہ عرب امارات (ابو ظبی) میں منعقد ہونے والے امن کانفرنس میں ویڈیو لنک سے ٰ شرکت کی اور خطاب کیا۔ اسرائیلی میڈیا نے اس واقعہ کو انوکھا اور تاریخی قرار دیا۔ اس کانفرنس میں 29 عرب اور اسلامی ملکوں کے وزراء خارجہ اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ وزراء خارجہ میں بحرَین، متحدہ عرب امارات، کویت، عمان، یمن ، قطر اور دوسرے اسلامی ممالک میں انڈونیشیا، ملائشیا اور بنگلا دیش کے وزرا خارجہ شامل تھے۔ خطاب کے دوران پیریز القدس میں اپنے دفتر میں اسرائیلی نیلے اور سفید رنگ کے پرچم کے سائے تلے بیٹھے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کر رہے تھے۔
خبر کے مطابق تمام وزرا خارجہ نے انتہائی انہماک کے ساتھ اسرائیلی صدر کے خطاب کو سنا اور کسی نے کانفرنس سے واک آوٹ نہیں کیا۔ اور آخر میں سب نے مل کر اسرئیلی صدر کے لیے تالی بھی بجائی۔ اسرائیلی صدر کو خطاب کی دعوت کانفرس کے میزبان امارات کی حکومت کی طرف سے دی گئی تھی۔ اور اس واقعے کی خبر چھپانے کی بھرپور کوشش کی گئی۔
بعض محللین اس واقعے کو جنیوا میں ایران اور 5 پلس 1 کے مذاکرات کے بعد اسرائیل اور خلیجی ممالک میں حاصل ہونے والی زیادہ قربت کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔
خبر کی تفصیل عربی میں اس لنک پر "القدس العربی" اخبار کی سائٹ پر ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
http://www.alquds.co.uk/?p=109700
 
Top