میٹرو سٹاپ کے پاس سے غلاطہ ٹاور کا منظر۔
یہاں سے مطلوبہ روٹ کی میٹرو میں بیٹھے کہ واپس پہنچیں، لیکن بس چلنے کے دو تین منٹ بعد ہی اندازہ ہوا کہ بس کا نمبر تو اسی روٹ کا ہے، تاہم یہ مخالف سمت میں جا رہی ہے یعنی سلطان احمد والے ایریا سے آ رہی ہے، نہ کہ وہاں جا رہی ہے۔ غنیمت کہ جلدی اس غلطی کو سدھار لیا گیا۔