جہاں مرمرہ اور گولڈن ہارن کے پانی ملتے ہیں، تقریباً اسی مقام پہ پانی کے دوسری جانب غلاطہ ٹاور واقع ہے، جو تصویر کے عین وسط میں دکھائی دے رہا ہے۔ ہمارا اندازہ ہے کہ قبل از فتح ِ قسطنطنیہ جو عظیم الشان آہنی زنجیر گولڈن ہارن کا راستہ بلاک کرتی تھی، وہ بھی اسی جگہ کے آس پاس نصب کی گئی ہو گی۔