اور یوں باسفورس کی سیر مکمل ہوئی۔
اب علم نہیں کہ باسفورس کی سیر جلدی ختم ہوئی یا ویسے ہی پیکج میں شامل تھا، لیکن ہوا یہ کہ کروز والی انتظامیہ وہاں سے کچھ دور ایک پہاڑی نما بلند مقام پہ لے گئی، جہاں نسبتاً بلندی کی وجہ سے شہر کے نظارے کیا جا سکتے تھے، نیز واپس نیچے جانے کے لئے گنڈولا نما چیئرلفٹ بھی دستیاب تھی۔