استنبول میں چند ایام

یاز

محفلین
آثار و قرائن بتاتے ہیں کہ محفل کا چل چلاؤ (اور لنچ میں مٹن پلاؤ) کافی قریب ہیں۔ ایسے میں ہماری جانب سے شاید یہ آخری سفری لڑی ہی ہو۔ کوشش کرتے ہیں کہ اس کو مکمل کیا جا سکے۔
تو چند سال قبل عید کی تعطیلات کا اجتماعی فائدہ اٹھاتے ہوئے استنبول کو عازم ہوئے۔ ویسے تو شدید گرمی اور تیز دھوپ کا موسم تھا، لیکن ٹائم فریم یہی ممکن تھا۔ سفر میں ایک دن بورسا (یا برسہ) بھی گئے، جو کہ سلطنت عثمانیہ کی ابتدا کی وجہ سے مشہور ہے۔

جیسا کہ نپولین نے کہا تھا کہ اگر دنیا ایک ملک ہوتی تو استنبول اس کا دارالحکومت ہوتا۔
اسی طرح کسی سیانے نے یہ بھی کہا کہ۔۔ اگر کم وقت میں ساری دنیا دیکھنی ہو تو بس استنبول دیکھ لو۔
اور فورٹی رولز آف لو والی ایلف شفک فرماتی ہیں کہ۔۔۔استنبول صرف ایک شہر نہیں، یہ ایک روح ہے، ایک کہانی ہے جو ہمیشہ زندہ رہے گی۔
تو شروع کرتے ہیں۔
حسبِ روایت ٹیزر بھی
DSC-4578.jpg

DSC-4637.jpg
 
یاز

محفلین
سر زمینِ ترکیہ (جو اُس وقت تک ترکی ہی تھا) کی پہلی تصویر چلتی گاڑی سے بنائی۔ اس وقت تک استنبول کا پرانا ایئرپورٹ ہی مستعمل تھا، جو بحیرۂ مرمرہ کے قریب واقع ہے، تو وہاں سے پرانے (بمعنی تاریخی) استنبول کو جاتے ہوئے۔
DSC-4115.jpg
 
یاز

محفلین
جگہ جگہ بسوں کی طویل قطاریں دیکھ کر اندازہ ہو رہا تھا کہ گرمی کے باوجود سیاحوں کی بہتات تھی، جس کی ایک وجہ ترک کرنسی کی حالیہ گراوٹ بھی تھی، جس کی وجہ سے یہاں کی سیر مزید افورڈیبل ہو گئی تھی۔
تصویر کی جگہ کراس آ رہا تو یہ ربط کلک کر لیں۔
DSC-4118.jpg
 
یاز

محفلین
یہ انڈر پاس نہیں، بلکہ پورٹل ہے شاید، کہ اس سے گزرتے ہی استنبول کا رنگ بدل سا جاتا ہے اور آپ چند صدیاں ماضی میں چلے جاتے ہیں۔ یہ دو مختلف دنیاؤں کو ملاتا (یا جدا کرتا)ہے۔
DSC-4121.jpg
 
جگہ جگہ بسوں کی طویل قطاریں دیکھ کر اندازہ ہو رہا تھا کہ گرمی کے باوجود سیاحوں کی بہتات تھی، جس کی ایک وجہ ترک کرنسی کی حالیہ گراوٹ بھی تھی، جس کی وجہ سے یہاں کی سیر مزید افورڈیبل ہو گئی تھی۔
تصویر کی جگہ کراس آ رہا تو یہ ربط کلک کر لیں۔
DSC-4118.jpg
یہ لنک دوبارہ پیسٹ کر کے دیکھیں ذرا، اقتباس میں تصویر نظر آتی ہے ویسے نہیں!
پی ایس: اب ہوگیا ٹھیک!
 
سولو ٹریول تھا یا اجتماعی؟
ترکی گئے اور صرف استنبول دیکھا؟ یہ کیوں کیا بھئی!
استنبول کے لیے جو کہاوتیں مشہور ہیں ان کی آپ کے مشاہدے میں کیا وجہ رہی؟
اس سفر میں کیا نیا سیکھا یا تجربہ کیا؟
 
یاز

محفلین
سولو ٹریول تھا یا اجتماعی؟
ترکی گئے اور صرف استنبول دیکھا؟ یہ کیوں کیا بھئی!
استنبول کے لیے جو کہاوتیں مشہور ہیں ان کی آپ کے مشاہدے میں کیا وجہ رہی؟
اس سفر میں کیا نیا سیکھا یا تجربہ کیا؟
ٹرپ ایم بی بی ایس تھا۔
کم ایام کی وجہ سے فقط استنبول ہی کا قصد کیا، بس ایک دن کے لئے بورسا گئے جس کے لئے تقریباً اڑھائی تین گھنٹے کا ایک سائیڈ کا سفر ہے۔ ورنہ ترکیہ میں دیکھنے کو تو بہت کچھ ہے۔
اور کہاوتیں تو درست ہی مشہور ہیں۔ ان کااور نئے تجربات و مشاہدات کا مزید ذکر لڑی میں ہوتا رہے گا۔
 
یاز

محفلین
انڈر پاس سے گزر کر قدیم استنبول کا علاقہ آ جاتا ہے۔ یہ وہی علاقہ ہے جس میں آیا صوفیہ، نیلی مسجد، توپ کاپی میوزیم وغیرہ ہیں۔
یہاں کے گلی کوچوں کی فضا ہی نرالی ہے۔
DSC-4122.jpg
 
یاز

محفلین
پہنچ کے سب سے پہلے تو ناشتے کے نام پہ برنچ وغیرہ کیا گیا، کہ شدید بھوک لگی تھی۔ یہاں بہت سے چھوٹے چھوٹے ریسٹورنٹ روف ٹاپس پہ بنے ہیں، جہاں سے باسفورس اور بلیو ماسک وغیرہ کے نظارے بھی کئے جا سکتے ہیں۔
کراس دکھائی دینے کی صورت میں یہ ربط کلک کریں
DSC-4126.jpg
 
اس لنک کو بھی تبدیلی کی ضرورت ہے غالبا۔
 
Top