یاز
محفلین
آثار و قرائن بتاتے ہیں کہ محفل کا چل چلاؤ (اور لنچ میں مٹن پلاؤ) کافی قریب ہیں۔ ایسے میں ہماری جانب سے شاید یہ آخری سفری لڑی ہی ہو۔ کوشش کرتے ہیں کہ اس کو مکمل کیا جا سکے۔
تو چند سال قبل عید کی تعطیلات کا اجتماعی فائدہ اٹھاتے ہوئے استنبول کو عازم ہوئے۔ ویسے تو شدید گرمی اور تیز دھوپ کا موسم تھا، لیکن ٹائم فریم یہی ممکن تھا۔ سفر میں ایک دن بورسا (یا برسہ) بھی گئے، جو کہ سلطنت عثمانیہ کی ابتدا کی وجہ سے مشہور ہے۔
جیسا کہ نپولین نے کہا تھا کہ اگر دنیا ایک ملک ہوتی تو استنبول اس کا دارالحکومت ہوتا۔
اسی طرح کسی سیانے نے یہ بھی کہا کہ۔۔ اگر کم وقت میں ساری دنیا دیکھنی ہو تو بس استنبول دیکھ لو۔
اور فورٹی رولز آف لو والی ایلف شفک فرماتی ہیں کہ۔۔۔استنبول صرف ایک شہر نہیں، یہ ایک روح ہے، ایک کہانی ہے جو ہمیشہ زندہ رہے گی۔
تو شروع کرتے ہیں۔
حسبِ روایت ٹیزر بھی