استحصالی نظام

سرمایہ دارنہ نظام کی لوٹ کھسوٹ اس تصویر میں‌ واضح‌ہوتی ہے
industrial%20worker.jpeg

کیا یہ سرمایہ دارانہ نظام زوال پذیر ہے؟
 
محمد وارث

لائبریرین
ہمت صاحب مجھے ادھر "اہرامِ سامراج" کی ترکیب کھینچ لائی ہے جو کہ قواعد کی رو سے غلط ہے، اہرام عربی اور سامراج ہندی ہے، اور اصول کے طور پر تراکیب صرف عربی فارسی اور فارسی عربی الفاظ کی بن سکتی ہیں، یہ ایسے ہی غلط ہے جیسے "بانگِ گھنٹی"، "صدائے فون" یا "دردِ وچھوڑا" جیسی تراکیب غلط ہیں۔ 'اہرامِ سرمایہ داری' شاید ٹھیک ہوتا۔

دخل در معقولات کیلیئے معذرت، امید ہے برا نہیں مانیں گے!
 
arifkarim

معطل
یہ تصویر میں نے اپنی ہسٹری کی کتاب میں دیکھی تھی۔ بالکل صحیح نقشہ کھینچا گیا ہے کیپتلزم کا!
 
طالوت

محفلین
اگر یہی تصویر اسلامی بلاک کی بنائی جائے تو کیا عنوان (ازم) ہو گا اور تصویر کس طرح کی ہوگی ۔۔۔ ؟
وسلام
 
ہمت صاحب مجھے ادھر "اہرامِ سامراج" کی ترکیب کھینچ لائی ہے جو کہ قواعد کی رو سے غلط ہے، اہرام عربی اور سامراج ہندی ہے، اور اصول کے طور پر تراکیب صرف عربی فارسی اور فارسی عربی الفاظ کی بن سکتی ہیں، یہ ایسے ہی غلط ہے جیسے "بانگِ گھنٹی"، "صدائے فون" یا "دردِ وچھوڑا" جیسی تراکیب غلط ہیں۔ 'اہرامِ سرمایہ داری' شاید ٹھیک ہوتا۔

دخل در معقولات کیلیئے معذرت، امید ہے برا نہیں مانیں گے!
شکریہ
سامراج کو عربی میں کیا کہتے ہیں؟
 
Top