اسباق فارسی

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ عمار۔ میں نے یہ سائٹ کافی پہلے دیکھی تھی لیکن مجھے اس پر موجود انفارمیشن کافی بنیادی نوعیت کی لگی تھی۔ آپ شاید کلید مصادر سے واقف ہوں جو کہ ایک چھوٹا سا کتابچہ ہے، لیکن مجھے آج تک یہی بہترین ریفرینس لگا ہے۔ اگر کبھی وقت ملا تو اسے ٹائپ کرکے لائبریری پراجیکٹ میں شامل کر دوں گا۔
 
جی ہاں۔ دراصل میرے فراہم کردہ ربط پر فارسی سکھانے کا انداز ذرا سا مختلف ہے۔ میں نے اس کے ابتدائی سو اسباق پڑھے ہیں۔ یہ بالکل ابتداء سے سکھایا گیا ہے ان لوگوں کے لحاظ سے جو فارسی کی ابجد سے بھی واقف نہیں۔
ویسے “کلید مصادر“ کا انتظار رہے گا۔ میں نے کچھ کتب کی بھی مدد لینا چاہی تھی لیکن ہمارے ہاں مدارس میں پڑھائی جانے والی فارسی کی کتب انتہائی دقیق ہیں اور ان سے فارسی سیکھنا مجھے تو بہت ہی مشکل لگا۔۔۔
 
عبدالرحمٰن

محفلین
عمار ضیاء خان اور نوید صادق بھائی۔۔ فارسی سیکھنے کیلئے روابط فراہم کرنے پر آپ دونوں کا شکریہ۔۔۔
 
شکریہ عمار۔ میں نے یہ سائٹ کافی پہلے دیکھی تھی لیکن مجھے اس پر موجود انفارمیشن کافی بنیادی نوعیت کی لگی تھی۔ آپ شاید کلید مصادر سے واقف ہوں جو کہ ایک چھوٹا سا کتابچہ ہے، لیکن مجھے آج تک یہی بہترین ریفرینس لگا ہے۔ اگر کبھی وقت ملا تو اسے ٹائپ کرکے لائبریری پراجیکٹ میں شامل کر دوں گا۔

یہ خیال بہت اچھا ہے کہ آپ فارسی کلیدِ مصادر لائبریری پراجیکٹ میں شامل کریں کیونکہ وہ بھی ہماراورثہ ہے لیکن یہ خیال کیسا ہوگا کہ آپ اردو کے مستند قواعد میں سے کوئی کتاب یا کئی کتب اس پراجیکٹ میں شامل کردیں ؟؟ کیونکہ اس وقت بازار میں سوائے درسی گرائمروں کے کوئی معیاری اور مسلمہ گرائمر / قواعد زبان پر کوئی کتاب دستیاب نہیں ۔اور ان میں اکثر قواعد املا کی غلطیاں ہیں ۔

جیسے مصباح القواعد، آئینِ اردو، قواعدِ اردو وغیرہ
 
محمد وارث

لائبریرین
ایک اور اچھی کتاب اورئینٹل پبلیکیشنز، لاہور کی 'مصدر نامہ و لغت نامہ فارسی' ہے، پچھلے سال شائع ہوئی ہے، اس میں مفرد اور مرکب فارسی مصادر کے علاوہ عام استمعال ہونے والے الفاظ کی لغت بھی شامل ہے!
 
ایک اور اچھی کتاب اورئینٹل پبلیکیشنز، لاہور کی 'مصدر نامہ و لغت نامہ فارسی' ہے، پچھلے سال شائع ہوئی ہے، اس میں مفرد اور مرکب فارسی مصادر کے علاوہ عام استمعال ہونے والے الفاظ کی لغت بھی شامل ہے!

ممکن ہے یہ فارسی لغت کی کتاب ہو ویسے فارسی زبان کے مبتدی احباب کے لیے جو اردو کے ذریعے فارسی زبان سیکھنے کے خواہشمند ہوں
1۔ تسہیل المبتدی ( مولاناخیرمحمد جالندھری )

فارسی زبان کا آسان قاعدہ ( مولاناخیرمشتاق احمد چرتھاولی )

اچھی کتابیں ہیں ۔اگر ان کو بہتر طریقے سے دوبارہ مرتب کیاجائے تو امید ہے کہ اردو دان احباب کے لیے کافی فائدہ مند ثابت ہوں گے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
نہیں یہ لغت کی کتاب نہیں ہے بلکہ بنیادی طور پر مفرد اور مرکب مصادر کی کتاب ہے اور انکے تراجم لکھے ہیں! مختصر لغت علیحدہ سے شامل کی گئی ہے!
 
سولنگی بھائی پتہ بھی تو لکھیں کہ کہاں سے ملے گی:)

میں نے یہ کتابیں الصادق لائبریری جی نائن سے لی ہیں باقی آپ خانہ فرہنگ سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی رابطہ کریں چاروں کتابیں بھی مل جائیں گی اور ساتھ ہی سی ڈیز بھی۔
 
Top