ازم اور ان کی اقسام

arifkarim

معطل
وقار الحسن ازم: میری گائے نے ملک کے چپے چپے سے جعلی دودھ اور گوشت کا پردہ فاش کیا لیکن قوم کو پھر بھی عقل نہیں آئی۔
 

arifkarim

معطل
صادق خان ازم: ہماری مسلمان گائیں ٹرمپ کی لندن آمد پر سیسا پلائی دیوار ثابت ہوں گی
 

یاز

محفلین
محمد امین صدیق ازم:
حاشا و کلا گائے جیسےکثیر المقاصد، منکسرالمزاج اور وسیع النظر چوپائے کی بابت ایسی متنوع، جامع اور تحیرخیز گفتگو مابدولت نے چشمِ تصور میں بھی نہ دید فرمائی تھی۔
 
مبشر لقمان ازم
ابھی ابھی با خبر ذرائع سے مجھے میسج آیا ہے کہ نواز شریف کی گائے کا دودھ سیدھا مودی کے گھر جاتا ہے.
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
سید ذیشان ازم: ہماری گائیں شعر و شاعری میں خاص مہارت رکھتی ہیں۔ موقع محل کی مناسب سے گائیں آرڈر کروائیں۔ اشعار کی تقطیع کے بعد گائیں اسی حالت میں واپس کی جائیں جس حالت میں لی گئی تھیں۔ استعمال شدہ گائیں قابل قبول نہیں ہوں گی۔
 
حسن نثار ازم
اوے اس دو نمبر قوم کی گائیں کبھی خالص دودھ نہیں دے سکتیں. اوے بے شرمو! امریکہ کی گائے اتنا خالص دودھ دیتی ہے کہ ایک چمچ سے چائے میں رنگ آ جاتا ہے. لیکن تم لوگ ہو ہی اس قابل کہ ناخالص دودھ پیو.
 
کلاسرہ ازم
نواز شریف نے چار کھرب کی گائیں آسٹریلیا سے برآمد کی ہیں. جن کا دودھ حمزہ شہباز کی دودھ کی فیکٹری میں جاتا ہے اور اب تک پچاس کھرب کما چکے ہیں.
 

arifkarim

معطل
دانیال عزیز ازم: حکومت کیلئے پاناما تک سے گائیں خرید لایا ہوں لیکن وزارت پھر بھی نہیں ملی
 

arifkarim

معطل
راجہ پرویز اشرف ازم: ہماری گائیں کرائے پر بجلی پیدا کرتی ہیں۔ آرڈر سے قبل پارٹی سے وابستگی چیک کر وا لیں۔
 

یاز

محفلین
آئی فون ازم:
ہماری گائے ٹچ سسٹم سے چلتی ہے اور اس کا دودھ اگرچہ آٹھ میگا پکسل ہے، لیکن کوالٹی میں تیرہ میگاپکسل سے بھی بہتر ہے۔
نیز جب چاہیں، پرانی گائے سے نئی گائے پہ اپ گریڈ کر لیں۔
 

arifkarim

معطل
ڈاکٹر شاہد مسعود ازم: قیامت کی بڑی نشانیوں میں سے آخری زمانہ میں گائیوں کا ناپید ہونا شامل ہے
 

arifkarim

معطل
اینڈروئیڈ ازم: ہماری گائے میں کوئی چیز اسپیشل نہیں ہے۔ یہ صرف ایپل سے نفرت کی بنیاد پر قائم و دائم ہے۔
 

arifkarim

معطل
اینڈروئڈ ازم:
ہماری گائے وقت کے ساتھ ساتھ سست ہوتی جاتی ہے۔ لہٰذا ہر سال نئی گائے خریدیں۔
ایپل ازم: ہماری تمام گائیں وائرس کے حملوں سے مکمل محفوظ ہیں کیونکہ انکی آبیاری اور پٹھہ خوری اسٹیو جابز کی مقدس روح نے خود کی ہے۔
 
Top