ازم اور ان کی اقسام

سوشلزم :
آپ کے پاس دو گائیں ہیں، تو ایک آپ کو پڑوسی کو دینی ہو گی۔
کمیونزم :
آپ کے پاس دو گائیں ہیں ، تو دونوں حکومت لے لے گی اور آپ کو دودھ دے گی۔
فاشزم :
آپ کے پاس دو گائیں ہیں ، تو دونوں حکومت لے لے گی اور آپ کو دودھ فروخت کرے گی۔
نازی ازم :
آپ کے پاس دو گائیں ہیں ، تو دونوں حکومت لے لے گی اور آپ کو گولی مار دے گی۔
کیپٹل ازم:
آپ کے پاس دو گائیں ہیں، تو آپ ان میں سے ایک کو فروخت کر دیں گے اور ایک بیل خرید لیں گے۔
جمہوریت:
آپ کے پاس دو گائیں ہیں، تو دونوں ہڑتال کردیں گی۔

 
پاکستانی جمہوریت :
آپ کے پاس دو گائیں ہیں، تو حکومتی پارٹی دونوں کو چوری کرے گی، بیچے گی اور پیسہ سوئس اکاؤنٹ میں ڈالنے کے بعد الزام طالبان پر لگا دے گی۔

میڈیا قیاس آرائی کرے گا کہ آپ دو گائیں رکھنے کے کیسے متحمل ہو سکتے ہیں؟
جیو نیوز 100 گائیوں اور 200 گھوڑوں کی گمشدگی کی خبر دے کر معروف تجزیہ کار سے پوچھے گا کہ آیا ایسا کسی خفیہ ایجنسی نے کیا ہے؟
رؤف کلاسرہ گائیوں کی چوری میں سے جنوبی پنجاب کی کسی محرومی کا ذکر نکالے گا اور حکومتی پارٹی کو کوسے گا۔
ارشد شریف دونوں گائیوں کو حکومتی پارٹی کے صدر دفتر میں بندھا ہوا دکھائے گا۔
انصار عباسی، اوریا مقبول جان اور جاوید چوہدری کسی تاریخی حوالے سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کریں گے کی اس سے پہلے بھی ایسا ہوا ہے اور اس میں یہود و نصاری وغیرہ کی سازش بہرحال ہو سکتی ہے۔
ڈاکٹر شاہد مسعود ان گائیوں کی چوری کو اپنی مرتب کردہ علامات قیامت کا حصہ بتائے گا۔
چیف جسٹس " قومی مفاد " میں از خود نوٹس لے کر ہیڈ لائینز بنوائے گا اور پھر بھول جائے گا۔
مذہبی فریقین ایک فتوی جاری کریں گے کہ مذہب میں دو گائیں رکھنی دین کے خلاف ہیں، اور آف لائین یہ بھی کہیں کے کہ اگر گمشدہ جانوروں کا مالک ان میں سے کسی ایک کو مدرسے کے لیے وقف کر دیتا تو ایسا واقعہ پیش نہ آتا۔
سوشل میڈیا پر' راحیل شریف کے نام ایک اپیل' کے پیغامات کی بھر مار ہوگی اور آئی ایس پی آر ایک مبہم سا پریس ریلیز جاری کر کے گونگلووں سے مٹی جھاڑے گا۔
شہباز شریف قریبی ہسپتال کے ایم ایس کو معطل کر دے گا۔
اور
عمران خان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک اور دھرنے کی کال دے گا۔

ٹائیں ٹائیں فش
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
بھٹو ازم: آپ کی گائے مر گئی ہو، اور آپ لوگوں کو گائے کی قربانی کا احساس دلا دلا کر ووٹ مانگتے رہیں۔
 
بھٹو ازم: آپ کی گائے مر گئی ہو، اور آپ لوگوں کو گائے کی قربانی کا احساس دلا دلا کر ووٹ مانگتے رہیں۔
بظاہر تو ووٹ مانگتے لیکن دراصل وہ آپ کو اپنے باپ دادا کی قربانیوں کے قصے سنا کر، آپ کو رلا کر مزید پیسہ بنانے کی اجازت مانگ رہے ہوتے۔
 

اکمل زیدی

محفلین
فیوڈل ازم : گائے کو زندہ تقسیم کرلیا جائے گا زیادہ حصہ یعنی منہ سے لے کر دم تک آپ کا اور پیٹ کے نچلے حصہ کا تھوڑا سا حصہ فیوڈل کا . . . . (مجھے آپ کی ہوشیاری پر پورا یقین ہے اس لئے زیادہ تفصیل میں نہیں جا رہا ) :laugh:
 
فیوڈل ازم : گائے کو زندہ تقسیم کرلیا جائے گا زیادہ حصہ یعنی منہ سے لے کر دم تک آپ کا اور پیٹ کے نچلے حصہ کا تھوڑا سا حصہ فیوڈل کا . . . . (مجھے آپ کی ہوشیاری پر پورا یقین ہے اس لئے زیادہ تفصیل میں نہیں جا رہا ) :laugh:

آپ نے تو اعظم اور معظم کی یاد دلا دی۔ سکول یا کالج میں انگلش سٹوری ہوتی تهی۔
 

یاز

محفلین
جرنلزم:
آپ کی گائے نے دودھ دے دیا ہے۔ ساتھ ہی بریکنگ نیوز چل پڑی کہ آپ کی گائے نے دودھ دے دیا ہے۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
ییلو جرنل ازم:
آپ کی گائے نے دودھ نہیں دیا۔ ٹی وی پہ 8 بجے والے ٹاک شو میں موجودہ حکومت کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے، اور کچھ خوشہ چینانِ دہر قسم کے مفکرین کا خیال ہے کہ صرف فوج ہی واحد ادارہ ہے جو گائے کے دودھ دینے کے معاملات سنبھال سکتا ہے۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
سپورٹس جرنلزم:
شعیب اختر اور محمد یوسف پچھلے تین گھنٹے سے پروگرام میں زوروشور سے یقین دلا رہے ہیں کہ اگر انضمام الحق کو گائے کا کوچ لگا دیا جائے تو گائے زیادہ دودھ دے سکتی ہے۔
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
arifkarim ازم: ہمارے ناروے میں گائے کو گائے نہیں کہتے، سائنس کا شاہکار کہتے ہیں جو ہری گھاس کھا کر سفید دودھ دیتی ہے جسے پی کر ہمارے سائنسدان مزید سائنسدان بن جاتے ہیں :sneaky:
 

arifkarim

معطل
جمہوری آمریت ازم: آپکے پاس گائیں نہیں ہیں، گائیں باہر سے قرضے پر منگوائیں جائیں گی۔ حکومت ختم ہونے پر آمر گائیں اپنے ساتھ ملک سے باہر لے جائے گا جبکہ عوام گائیوں کے قرضے بمع سود ادا کرتی رہے گی اور نیا جمہوری آمر منتخب کر لے گی۔
 

اکمل زیدی

محفلین

arifkarim

معطل
arifkarim ازم: ہمارے ناروے میں گائے کو گائے نہیں کہتے، سائنس کا شاہکار کہتے ہیں جو ہری گھاس کھا کر سفید دودھ دیتی ہے جسے پی کر ہمارے سائنسدان مزید سائنسدان بن جاتے ہیں :sneaky:
نارڈک ازم: گائیں ہمنے پیدا کیں، پالیں، اور جب دودھ اور گوشت کھانے کا وقت آیا تو دنیا بھر کے خارجی، تارکین وطن، مہاجرین ہماری گائیں بھگا کر لے گئے۔
 

یاز

محفلین
شعراءازم:
گائے کے دودھ دینے کے بعد اس چیز پہ بحث چھڑی ہے کہ گائے نے دودھ مروجہ اوزان میں دیا ہے یا نہیں۔ نیز یہ کہ اگر دودھ کا "ھ" گرا دیا جائے تو اس کی بحر تبدیل ہو جاتی ہے۔ کچھ حضرات یہ مشورہ بھی دے رہے ہیں کہ دودھ کو "عروض" پہ ڈال کر اس کا وزن چیک کر لیا جائے۔
 

arifkarim

معطل
اسلام ازم: گائیں شرعی طریقہ سے حلال کی جائیں۔ گوشت اور دودھ مذہبی بنیادوں پر تقسیم کیا جائے۔ ناانصافی کا شور مچانے والے لبرل کو بیل کیساتھ ٹکر مار کر ثواب حاصل کریں
 
Top