اردو phpbb کے لیے مزید ٹمپلیٹس کی ضرورت!

نبیل

تکنیکی معاون
اردو پی ایچ پی بی بی کے بارے میں یہ شکایت سامنے آئی ہے کہ اس کے لیے صرف ایک سٹائل موجود ہے جس کہ وجہ سے تمام اردو فورم کی ظاہری صورت ایک جیسی ہو رہی ہے۔

ویسے تو کسی بھی phpbb ٹمپلیٹ کو اردو فورم کے لیے استعمال کے قابل بنانا مشکل نہیں ہے، میں خود بھی اس سلسلے میں کچھ نہ کچھ کرتا ہوں۔ اردو فورم بنانے والے خواتین و حضرات میں سے اگر کسی خاص ٹمپلیٹ کو اردو فورم کے لیے کسٹمائز کرانا چاہتے ہوں تو وہ یہاں اس سلسلے میں رابطہ کر سکتے ہیں۔
 

زیک

مسافر
یہ واقعی اتنا مشکل کام نہیں ہے۔ لوگوں کو خود کر لینا چاہیئے۔
 
مدد

میں نےٹرائی کے لیے فری سرور پہ فورم بنایا ہے سب کی سب ہیلپ یہیں سی ہی لی بہت مزا آیا میں کچھ تجربات کرکے اپنا اردو فورم بنانا چاہتا ہوں اب پھنسا ہوں ٹمپلیٹ پہ ،میں ٹمپلیٹ تبدیل کرنا چاہتا ہوں بتائیے مجھے کیا کیا کرنا ہوگا ۔ امید ہے جلد ہی کوئی ساتھی آسان اردو زبان میں مدد کریگا ۔ پیشگی بہت بہت شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
عبداللہ خان، phpbb کی کسی ٹمپلیٹ کو اردو فورم کے لیے کسٹمائز کرنا مشکل نہیں ہے، بس ذرا وقت طلب کام ہے اور لے آؤٹ ٹھیک کرنے کے لیے کئی مرتبہ ٹرائل اینڈ ایرر سے بھی کام چلانا پڑتا ہے۔ سب سے پہلے تو ٹمپلیٹ کی سٹائل شیٹ کو ٹھیک کرنا ہوگا اور اس کے بعد تمام متعلقہ ایڈٹ ایریاز میں اردو ویب پیڈ کی انٹگریشن کرنا ہوگی۔

میرا آپ کے لیے مشورہ ہوگا کہ آپ اردو فورم کی سب سلور ٹمپلیٹ کا سادہ سب سلور ٹمپلیٹ سے مقابلہ کرکے دیکھیں، آپ کو دونوں میں فرق نظر آجائے گا اور اس سے آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ سب سلور ٹمپلیٹ کو کس طرح اردو کے لیے کسٹمائز کیا گیا ہے۔ اس تقابل کے لیے آپ BeyondCompare سوفٹویر کا استعمال کر سکتے ہیں۔
 
Top