اردو My Password Manager ڈاونلوڈ کریں

مکی نے 'متفرق مقامیانا' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 7, 2007

  1. مکی

    مکی معطل

    مراسلے:
    939
    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    اس دفعہ پیش ہے My Password Manager 1.5 کا اردو ترجمہ.. یہ پروگرام اپنے اندر آپ کی تمام تر حساس معلومات محفوظ رکھنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے.. اس میں آپ اپنے تمام اکاؤنٹس کے لاگ ان اور پاس ورڈ کی معلومات محفوظ کرسکتے ہیں.. اور ضروت پڑنے پر یہ پروگرام آپ کی لاگ ان کی معلومات خودکار طور پر مطلوبہ ویب سائٹ کھول کر اس میں یہ معلومات ڈالنے کی بھی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے.. اور ضروری نہیں کہ آپ اس میں صرف لاگ ان کی معلومات محفوظ کریں.. بلکہ آپ جو معلومات بھی چاہیں اس میں محفوظ کرسکتے ہیں.. فولڈر اور پھر ذیلی فولڈر بناسکتے ہیں.. انٹریوں کو خوبصورت آئکن دے سکتے ہیں.. اور اپنی یہ حساس فائل ماسٹر پاس ورڈ سے محفوظ بھی بنا سکتے ہیں..

    یہ پروگرام سسٹم ٹرے میں آپ کی مدد کے لئے ہر دم تیار رہتا ہے..

    سیٹ اپ کے ساتھ اس کا اردو اپڈیٹر بھی منسلک ہے.. پروگرام کو کسی بھی عام پروگرام کی طرح انسٹال کریں.. اور پھر بند کردیں.. لیکن یاد رہے کہ اسے بند کرنے پر یہ سسٹم ٹرے میں منتقل ہوجاتا ہے.. چنانچہ اس بات کا یقین کر لیں کہ یہ سسٹم ٹرے سے بھی بند ہے.. اس کے بعد اردو اپڈیٹر چلائیں اور اپڈیٹ کے بٹن پر کلک کریں اور لیں جناب آپ کا کام ہوگیا.. اب اسے چلائیں اور اس کے اردو قالب سے محظوظ ہوں.. [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    ڈاونلوڈ يہاں سے

    اور آپ کو یہ پروگرام مبارک ہو [​IMG]
    واللہ الموفق
     
  2. باسم

    باسم محفلین

    مراسلے:
    1,767
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    بہت اعلی
     
  3. پاکستانی

    پاکستانی محفلین

    مراسلے:
    4,529
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    لاجواب، بڑے کام کی چیز ہے یہ تو ۔۔۔ شکریہ مکی بھائی
     
  4. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    اچھی کاوش ہے
     
  5. سرفروش

    سرفروش محفلین

    مراسلے:
    34
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    مدد درکار ہے

    السلام علیکم

    میں نے ڈاونلوڈ کرنے کے بعد جب اسے انسٹال کیا اور اردو اپ ڈیٹ چلایا ،،،، سافٹ ویئر تو انسٹال ہو گیا لیکن مینوز وغیرہ پر اردو کی بجائے مشین لینگویج نظر آرہی ہے۔ براہ کرم اس سلسلے میں میری رہنمائی فرمائیں کہ میں اس مسئلے کو کیسے حل کروں۔

    جزاکم اللہ خیر فی الدارین
     
  6. مکی

    مکی معطل

    مراسلے:
    939
    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    آپ يہ موضوع ملاحظہ فرمائیں

    واللہ الموفق
     

اس صفحے کی تشہیر