اردو ہیلپ فائلز کیسے بناتے ہیں

انٹرنیٹ پر دستیاب عربی ای بکس عموما ہیلپ فارمیٹ میں ہوتی ہیں جس سے پڑھنے اور سرچ کرنے میں بہت سہولت رہتی ہے۔ میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا اردو میں بھی اس طرح ممکن ہے اور اگر یونی کوڈ اردو میں ہیلپ فائل بنائی جا سکتی ہے تو اس کے لیے کونسا سافٹ ویئر استعمال کرنا ہو گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اگر آپ کی مراد chm فائل سے ہے مائیکروسوفٹ کی ایچ ٹی ایم ایل ہیلپ ورکشاپ کے ذریعے اردو سی ایچ ایم فائل بنانا ممکن ہے لیکن اس کے ذریعے فہرست انگریزی میں ہی بنائی جا سکتی ہے۔ یہ میں نے دو سال پہلے ٹرائی کیا تھا۔ ہو سکتا ہے کہ اب اس میں اردو کی بہتر سپورٹ موجود ہو۔ کچھ کمرشل سوفٹویر جیسے کہ RoboHelp وغیرہ میں ہیلپ فائل بنانا نسبتاً آسان ہوتا ہے لیکن میں نے کبھی ان کے ذریعے اردو فائل بنانے کا تجربہ نہیں کیا۔
 
آپ کا بتایا ہوا سافٹ ویئر استعمال کیا ہے۔ (مائیکروسافٹ والا۔
اب مسئلہ یہ ہے کہ فائل کمپائل ہونے کے بعد بھئ اصل فائلوں کی ضرورت رہتی ہے۔ اگر ایج ٹی ایم ایل فائلز کو ہٹا دوں تو ایگزی فائل میں
page cant be displayed آ جاتا ہے۔
کیا اس سے ایک ہی فائل بنانا ممکن نہیں ہے؟ یعنی جس طرح کی ہیلپ فائلز عام طور پر سافٹ ویئرز کے ساتھ ہوتی ہیں اور بغیر کسی بیرونی فائل کے کام کرتی ہیں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
کمپائلڈ ایچ ٹی ایم ایل فائل ایگزی فارمیٹ میں نہیں ہوتی۔ آپ شاید کوئی اور طریقہ استعمال کر رہے ہیں۔ سی ایچ ایم فائل پڑھنے کے لیے ایچ ٹی ایم ایل فائلوں کی علیحدہ سے ضرورت نہیں رہتی۔
 
Top