اردو ہوم کی جانب سے اردو بلاگ سروس

بدتمیز

محفلین
نبیل نے کہا:
بدتمیز نے کہا:
قدیر یہاں بہت سے لوگ پوسٹس پر پوسٹس کر رہے ہیں جو کہ محفل کے ریسورسز پر ایک بوجھ ہے۔ اور یہ ریسورسز کسی بھی وقت اپنے اختتام کو پہنچ سکتے ہیں۔
ایک اور پوسٹ سے لگا جیسے محفل پر اشتہار لگانے کا سوچا جا رہا ہے۔ لگانے پر اعتراض نہیں‌ لیکن خیال آیا کے بچوں کی پوسٹس کہیں کسی کی جیب پر بوجھ تو نہیں بن رہیں۔

تم کسی فارغ وقت movabletype کسی جگہ انسٹال کر کے وزٹ کرو اسکا اور ورڈ پریس کا فرق تمکو معلوم ہو جائے گا۔

السلام علیکم،

تم فورم کے ریسورسز کی فکر مت کرو۔ فورم میں pruning کی فیچر موجود ہوتی ہے جو ہم کسی کو بتائے بغیر استعمال کرتے ہیں۔ :)

جہاں تک اشتہارات کا تعلق ہے تو میں اس کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہا ہوں لیکن اردو کونٹینٹ پر گوگل کے اشتہارات ڈالنے کے قابل عمل ہونے کے بارے میں نہیں جانتا۔ میرا مقصد اس سے کوئی منافع کمانا نہیں ہے، میں صرف یہ چاہتا ہوںکہ اردو ویب کم از کم اپنے ہوسٹنگ کا خرچہ اٹھانے میں خود کفیل ہوجائے۔

موویبل ٹائپ یقیناً ورڈپریس کے مقابلے میں بہتر ہوگا لیکن یہاں بلاگ ہوسٹنگ کی بات ہو رہی ہے۔ اردو ہوم والے WordPress MU کا استعمال کر رہے ہیں جو کہ ورڈ پریس ہوسٹنگ کا سوفٹویر ہے۔ اس کے ذریعے ایک ہی انسٹالیشن میں لاتعداد بلاگ بن سکتے ہیں۔ اسی طرح کی تکنیک فورم ہوسٹنگ سروس والے بھی استعمال کرتے ہیں۔ وہاں نئی فورم رجسٹر کرنے پر نئی فورم انسٹال نہیں ہوتی بلکہ ایک ہی انسٹالیشن میں نئی فورم کا ڈیٹا شامل ہو جاتا ہے۔

والسلام

سلام
نہیں اب مجھے محفل کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی فکر نہیں۔
 

دوست

محفلین
قدیر یار مجھے بھی بتانا کیا طریقہ کار ہوتا ہے اسکا۔ میں سوچ رہا ہوں اپنا ڈومین اور سپیس لے کر اس پر بلاگ میں‌ اشتہار بھی ٹھکوا دوں۔ :wink:
نبیل بھائی نے ٹھیک سوچا کچھ نہیں ہوگا اگر کچھ اشتہار فورم پر ڈسپلے ہو بھی گئے اردو ویب کو اپنے اخراجات خود اٹھانے کے قابل ہونا چاہیے۔
انشاءاللہ اس بار بھی جو کچھ ہوسکا ضرور کریں گے لیکن متبادل دستیاب ہونا بہت ہی اچھی بات ہوگی۔
 

پاکستانی

محفلین
قدیر نے جو نئی ترکیب آزمائی تھی شاید اسی وجہ سے ان کا اکاؤنٹ بند کر دیا گیا تھا۔



شاکر بھیا حالات کچھ ایسے ہی بنتے جا رہے ہیں میرا خیال ہے جلد ہی ہمیں کسی نتیجے پر پہنچ جانا چاہیے، ویسے آپ معلوم تو کریں کسی سستے سے ہوسٹ کے بارے میں۔
 

دوست

محفلین
پاکستانی شمیل نے اپنا ڈومین خریدا ہے ان سے پوچھے لیتے ہیں۔
میرا ارادہ ہے لیکن کب تک پورا ہوسکے پتہ نہیں۔ :roll:
 
Top