اردو کی خدمت اسلام کی خدمت

اردو کی خدمت اسلام کی خدمت
یہ لوگو ہے نئے قائم شدہ ادارہ اردو اکیڈمی انٹرنشنل کا جو اردو کی ترویج کے لیے قائم ہوئی ہے
بہت اچھی خبر ہے

ki03-big.jpg

Rohail Khan speaks at the formal launch of the Urdu Academy International (UAI) in Jeddah. — Courtesy photo
 
حسان خان

لائبریرین

اردو دنیا کی بیسویں بڑی زبان ہے جسے تقریبا بیس کروڑ لوگ استعمال کرتے ہیں ( جبکہ سات کروڑ لوگوں کی یہ مادری زبان ہے)۔
اسے چوتھی بڑی زبان جب کہا جاتا ہے تو اس کو ہندی کے ساتھ ملا کر کہا جاتا ہے۔
 
ظفری

لائبریرین
اردو دنیا کی بیسویں بڑی زبان ہے جسے تقریبا بیس کروڑ آبادی استعمال کرتی ہے ( جبکہ سات کروڑ لوگوں کی مادری زبان ہے)۔
اسے چوتھی بڑی زبان جب کہا جاتا ہے تو اس کو ہندی کے ساتھ ملا کر کہا جاتا ہے جو میرے نزدیک درست نہیں۔
آپ نے میری بات اُچک لی ۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے ۔ :)
 
اردو دنیا کی بیسویں بڑی زبان ہے جسے تقریبا بیس کروڑ لوگ استعمال کرتے ہیں ( جبکہ سات کروڑ لوگوں کی یہ مادری زبان ہے)۔
اسے چوتھی بڑی زبان جب کہا جاتا ہے تو اس کو ہندی کے ساتھ ملا کر کہا جاتا ہے۔
اردو بیس کروڑ لوگ سے زیادہ استعمال کرتے ہیں
ہندوستان میں بھی اردو بولی جاتی ہے۔ بلاشبہ تعداد بیس کروڑ سے کہیں زیادہ ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
ایسے تنگ نظری پر مبنی نعرے لگا کر یہ لوگ اردو کی کوئی خدمت نہیں کر رہے، ورنہ پھر منٹو، فیض، راشد کی کتابیں بند ہونی چاہیئں اور صرف اور صرف مولویوں کی کتب کا پرچار ہونا چاہیے۔
 
ایسے تنگ نظری پر مبنی نعرے لگا کر یہ لوگ اردو کی کوئی خدمت نہیں کر رہے، ورنہ پھر منٹو، فیض، راشد کی کتابیں بند ہونی چاہیئں اور صرف اور صرف مولویوں کی کتب کا پرچار ہونا چاہیے۔
یہ رائے رکھنا اپ کا حق ہے
مگر اردو بلاشبہ بیس کروڑ لوگ سے زیادہ بولتے ہیں۔ اٹھارہ کروڑ تو صرف پاکستان میں استعمال کرتے ہیں۔
 
حسان خان

لائبریرین
ایسے تنگ نظری پر مبنی نعرے لگا کر یہ لوگ اردو کی کوئی خدمت نہیں کر رہے، ورنہ پھر منٹو، فیض، راشد کی کتابیں بند ہونی چاہیئں اور صرف اور صرف مولویوں کی کتب کا پرچار ہونا چاہیے۔

اُن کی بات میں بھی وزن ہے ذیشان بھائی۔ عربی کے بعد سب سے بڑا اسلامی مواد واقعی اردو میں موجود ہے۔ مقرر نے بھی اسی کو بنیاد بنا کر کہنے کی کوشش کی ہے کہ اردو کی خدمت سے ضمناً اسلام کی خدمت بھی ہو جاتی ہے۔
 
بلکہ لازما
 
سید ذیشان

محفلین
یہ رائے رکھنا اپ کا حق ہے
مگر اردو بلاشبہ بیس کروڑ لوگ سے زیادہ بولتے ہیں۔ اٹھارہ کروڑ تو صرف پاکستان میں استعمال کرتے ہیں۔

اٹھارہ کروڑ تو پاکستان کی آبادی ہے۔ میں اپنے گاوں جاتا ہوں تو اکثر بابے تو اردو کا ایک لفظ نہ سمجھ سکتے ہیں اور نہ بول سکتے ہیں۔ اور پاکستان کی 70٪ آبادی دیہاتوں میں رہتی ہے اور 60٪ سے زائد آبادی ان پڑھ ہے۔ پتہ نہیں آپ کن لوگوں کی بات کر رہے ہیں؟
 
سندھ کے گاؤں میں بھی مرد حضرات بول چال کی اردو سمجھ سکتے ہیں، لیکن ٹھیک سے بولنے پر قادر نہیں۔
 
اٹھارہ کروڑ تو پاکستان کی آبادی ہے۔ میں اپنے گاوں جاتا ہوں تو اکثر بابے تو اردو کا ایک لفظ نہ سمجھ سکتے ہیں اور نہ بول سکتے ہیں۔ اور پاکستان کی 70٪ آبادی دیہاتوں میں رہتی ہے اور 60٪ سے زائد آبادی ان پڑھ ہے۔ پتہ نہیں آپ کن لوگوں کی بات کر رہے ہیں؟
پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش، بیپال،برما، مڈل ایسٹ، اور کینیڈا میں اردو کو اردو بولنے والے بستے ہیں۔
ایک بڑی تعداد ساوتھ افریقا اور افغانستان و ایران میں بھی اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے
بلاشبہ تعداد بیس کروڑ سے کہیں زیادہ ہے
 
سید ذیشان

محفلین
اُن کی بات میں بھی وزن ہے ذیشان بھائی۔ عربی کے بعد سب سے بڑا اسلامی مواد واقعی اردو میں موجود ہے۔ مقرر نے بھی اسی کو بنیاد بنا کر کہنے کی کوشش کی ہے کہ اردو کی خدمت سے ضمناً اسلام کی خدمت بھی ہو جاتی ہے۔

اس بات پر مجھے اعتراض نہیں ہے، اگرچہ فارسی میں شائد اردو سے ؎زیادہ اسلامی مواد ہو، لیکن کسی زبان کو ایک مذہب کے ساتھ جوڑنا اور اس بات کو لوگو بنانے پر مجھے اعتراض ہے۔
 
نایاب

لائبریرین
عربی زبان جب تک اسلام کی خدمت کرتی رہی ۔ امت مسلمہ میں " انتشار و اختلاف و تفرقہ " کچھ حدود کا پابند رہا ۔ اور جیسے ہی اردو نے اس خدمت کا علم سنبھالا ۔ ہر گلی میں " کافر فیکٹری " لگنے لگی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
ظفری

لائبریرین
یہ رائے رکھنا اپ کا حق ہے
مگر اردو بلاشبہ بیس کروڑ لوگ سے زیادہ بولتے ہیں۔ اٹھارہ کروڑ تو صرف پاکستان میں استعمال کرتے ہیں۔
موصوف ۔۔۔۔ " اردو پاکستان کی مادری زبان ہے " کے حوالے سے یہ دعویٰ کر رہے ہیں ۔ اگر یہ کسی پختونستان ، سندھ ، پنجاب یا بلوچستان کے دیہی علاقوں میں گھس گئے تو نقار خانے میں اپنی ہی آواز سنائی دے گی ۔ ;)
 
موصوف ۔۔۔ ۔ " اردو پاکستان کی مادری زبان ہے " کے حوالے سے یہ دعویٰ کر رہے ہیں ۔ اگر یہ کسی پختونستان ، سندھ ، پنجاب یا بلوچستان کے دیہی علاقوں میں گھس گئے تو نقار خانے میں اپنی ہی آواز سنائی دے گی ۔ ;)
بیٹے اردو پاکستان کی رابطہ زبان ہے
یہ پاکستان سے باہر زیادہ بولی جاتی ہے
 
ظفری

لائبریرین
عربی زبان جب تک اسلام کی خدمت کرتی رہی ۔ امت مسلمہ میں " انتشار و اختلاف و تفرقہ " کچھ حدود کا پابند رہا ۔ اور جیسے ہی اردو نے اس خدمت کا علم سنبھالا ۔ ہر گلی میں " کافر فیکٹری " لگنے لگی ۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
بے شک ۔۔۔ عربی زبان سے واقفیت قرآن سے قربت کا باعث تھی ۔ بعد میں فارسی اور پھر اردو نے اپنے پر پھیلائے تو واقعی تفسیروں کی بنیاد پر " فتوؤں کی فیکٹریاں " گلی گلی آباد ہوگئیں ۔ ( واضع رہے اردو اور فارسی کا ذکرادب کے حوالے سے نہیں ، اسلام کے حوالے سے کر رہا ہوں )
 
ظفری

لائبریرین
بیٹے اردو پاکستان کی رابطہ زبان ہے
یہ پاکستان سے باہر زیادہ بولی جاتی ہے
کہہ تو رہا ہوں اربن علاقوں میں جاکر یہ رابطہ کرنے کی کوشش تو کجیئے ۔ ساؤتھ کوریا اور ساؤتھ افریقہ میں اور کتنے دن رہنا ہے ۔ ویسے بھی درالکفر سے دارلاسلام کا سفر آپ کو راس آئے گا ۔ آزمائش شرط ہے ۔ :bighug:
 
Top