اردو کیلیگرافی سے لوگو ڈیزائیننگ

خاور بلال

محفلین
سلام!
میں پروفیشنل گرافک ڈیزائینر ہوں، خاص دلچسپی اسلامی آرٹ اور کیلیگرافی سے ہے۔ ملاحظہ کیلئے اپنے پورٹفولیو سے ایک لوگو اور اسٹیشنری ڈیزائن پیش ہے۔ ساتھیوں‌کی آراء رہنمائی میں‌مدد گار ہوں‌گی

مشکور
afaqstationaryle0.jpg
 

نبیل

تکنیکی معاون
خاور، آپ کا کام بہت خوبصورت ہے۔ اگر آپ اس سلسلے میں کچھ ٹیوٹوریل پوسٹ کر سکیں تو اس سے باقیوں کو بھی کچھ فائدہ ہوگا۔
 

خاور بلال

محفلین
پسندید گی کا شکریہ !
ایک ایک کرکے اپنے پورٹفولیو سے تمام نمونے پیش کروں‌گا۔

شاکر بھائی ! آپ تو خاص الخاص ہیں‌، فرمائیش رد نہیں‌کر سکتا

مشکور
 

ابوشامل

محفلین
بہت اعلی بھئی بہت اعلی

خاور! آپ کی تو مونچھیں بھی نستعلیق ہیں، کام کے کیا کہنے؟ سبحان اللہ، ویسے یہ آفاق والوں سے منظور کیا تھا یا نہیں؟ پاکستان کے ادارے فن کے اتنے قدر دان ہیں تو نہیں؟
 

خاور بلال

محفلین
شامل صاحب !
یہ اللہ کے شیروں‌کا ذکر تو سنا سنایا ہے ۔ آج کل کہاں ہوتے ہیں ؟

میدان کے معرکے تو اب منہ کے پکوڑوں‌سے جیتے جاتے ہیں، ایسے میں‌اللہ کے شیروں‌کا کیا کام ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

ہمارے ہاں‌تو غلامی کو امن پسندی سمجھا جاتا ہے گویا جو غلامی پر آمادہ ہے وہ امن پسند ۔ ۔ ورنہ دہشت گرد!

کیا کہتے ہیں؟ :?:
 

ابوشامل

محفلین
قسم کھا رکھی ہے

بلال صاحب! آپ نے تو قسم کھا رکھی ہے نہ سدھرنے کی :wink: مجھ سے کیا پوچھ رہے ہیں؟ جواب تو آپ نے خود دے دیا! ہوتی تھی کبھی یہ قسم بھی اس روئے زمین پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

باسم

محفلین
واہ بھئی بہت ہی عمدہ کام ہے اور وہ بھی اسلامی خطاطی کے حوالے سے
ہم نے تو اردو ویب کو ایک چاند لگانے کی کوشش کی ہے مگر آپ ضرور اسے چار چاند لگا دیں گے
میں یہی چاہتا تھا کہ ہمارے ساتھ کوئی پروفیشنل ڈیزائنر شامل ہوجائےاور وہ آپ ہیں
بہت بہت خوش آمدید اور یہ عرض ہے کہ
جتنا ہو سکے یہ ساتھ جاری رکھیے گا
 

نبیل

تکنیکی معاون
باسم، آپ نے بھی ماشاءاللہ بہت اچھی کنٹریبیوشن کی ہے اردو ویب کے لیے۔۔ لیکن کوئ اور صاحب اردو ویب کو مزید چاند لگانا چاہیں تو بصد شوق۔۔ اچھا ہے ہمارے پاس چاندوں کی کلیکشن ہو جائے گی۔
 

عبدالرحمٰن

محفلین
واہ بھائی واہ۔
بہت عمدہ ڈیزائن کیا ہے۔
اور آپ کے بارے میں بھی جان کر خوشی ہوئی کہ ایک پروفیشنل ڈیزائنر ہیں۔ :D
 
Top