اردو کمپیوٹنگ کی تاریخ لکھنے میں مدد چاہیے

بلال

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلام علیکم!
اردو ویب سائٹس اور اردو بلاگرز نے کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر اردو کے لئے بہت کام کیا ہے اور کر رہے ہیں۔ کمپیوٹر پر اردو کے لیے ابتدائی کام کرنے والوں کے نام تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ اگر ہم آج ہی گزشتہ چند سالوں کی اردو کمپیوٹنگ کی تاریخ لکھ دیں تو نئے آنے والوں کے لئے آسانیاں ہوں گی اور تاریخ میں غلطیوں کے امکان کافی حد تک کم ہو جائیں گے۔ میں نے اس بارے میں کچھ عرصہ پہلے کام شروع کیا تھا۔ کئی ویب سائٹس اور اردو سافٹ ویئر کے مالکان سے رابطہ بھی کیا۔ بہت ہی کم لوگوں نے جواب دیا لیکن پھر بھی میں اس کام کو کر رہا ہوں۔ اب میں اس بارے میں عام عوام میں تشہیر کر رہا ہوں کہ اگر کوئی اردو کمپیوٹنگ کے لئے کسی کی خدمات کے بارے میں جانتا ہے یا خود اُس نے اردو کمپیوٹنگ میں کوئی کام کیا ہے تو وہ یہاں بیان کرے تاکہ جلد سے جلد اس کام کو مکمل کیا جا سکے۔ اگر کسی نے کوئی تھوڑا بہت کام کیا ہے تو وہ بھی ضرور لکھیں کیونکہ قطرہ قطرہ مل کر آج سمندر بن چکا ہے۔
ایک بات یاد رکھیں کہ ہم اردو کمپیوٹنگ کی تاریخ لکھنے جا رہے ہیں اس لئے کسی کی یا اپنی اردو کمپیوٹنگ کی خدمات کے بارے میں درج کرتے ہوئے کوشش کریں کہ تاریخ ضرور لکھیں۔
اگر آپ کو اس بارے میں لکھنے میں مشکل ہو رہی ہے تو چند آسان الفاظ بتاتا ہوں جن کو سوالات سمجھ کر ان کے جوابات لکھتے جائیں۔ کب؟ کیوں؟ کہاں؟ کیسے؟ کب تک؟ کاروباری یا فلاحی؟ وغیرہ وغیرہ؟
میری تمام دوستوں سے گذارش ہے کہ وہ اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔۔۔شکریہ
ایک بات یاد رکھیں کہ میں یہ کام صرف اردو کمپیوٹنگ کے لئے کام کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور اُن کا نام نئے آنے والوں کے لئے لکھ رہا ہوں نہ کہ کسی مالی فائدہ کے لئے۔ کام مکمل ہونے کے بعد ایک مضمون کی صورت میں سب سے پہلے انٹرنیٹ پر ہی شائع کیا جائے گا۔
اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین
والسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
بلال، اس سلسلے میں میرے کئی مراسلات اسی فورم پر موجود ہیں۔ آپ ان سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔ اردو ویب اور یاہو کمپیوٹنگ گروپ کے متعلق تو معلومات آسانی سے مل جائیں گی۔ اس کے علاوہ اور کئی لوگ ہیں جیسے کہ نسیم امجد، اکبر چوہدری، شارق مستقیم وغیرہ۔ ان کے متعلق معلومات اکٹھی کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔ شارق شاید آج کل آن لائن آ رہے ہیں۔ ان سے آپ رابطہ کر سکتے ہیں۔ اردو وکی پیڈیا پر کام کرنے والے کئی دوست بھی یہاں موجود ہیں۔ ان سے بھی معلومات مل سکتی ہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
اردوستان کے کاشف الہدیٰ کا نام بھی ہے۔ اصل میں یاہو گروپ ان کا بھی تھا۔ اردو سافٹ کے نام سے۔ لیکن ہمارے یاہو گروپ کی مقبولیت دیکھی تو اس کو بھی اس میں مرج کر دیا۔ نسیم امجد اسی گروپ کے توسظ سے اردو کمپیوٹنگ گروپ میں شامل ہوئے۔ کاشف الہدیٰ کا اردو سرچ انجن یوہو! (یاہو! کی طرز پر) کافی مقبول تھا۔
 
شکریہ نبیل بھائی۔
اردو ویب کے متعلق آپ معلومات لکھیں اور اسی دھاگہ میں پوسٹ کر دیں۔
باقی لوگوں سے میں رابطہ کی کوشش کرتا ہوں۔ ویسے مجھے ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ مجھے اردو کمپیوٹنگ کے لئے ابتدائی کام کرنے والے زیادہ تر لوگوں کا ہی نہیں پتہ۔ اچھا کیا آپ نے جو چند نام لکھ دیئے باقی بھی اگر کوئی ہو تو لکھ دینا میں اُن سے رابطہ کی کوشش کروں گا۔
 
بلال

محفلین
اردوستان کے کاشف الہدیٰ کا نام بھی ہے۔ اصل میں یاہو گروپ ان کا بھی تھا۔ اردو سافٹ کے نام سے۔ لیکن ہمارے یاہو گروپ کی مقبولیت دیکھی تو اس کو بھی اس میں مرج کر دیا۔ نسیم امجد اسی گروپ کے توسظ سے اردو کمپیوٹنگ گروپ میں شامل ہوئے۔ کاشف الہدیٰ کا اردو سرچ انجن یوہو! (یاہو! کی طرز پر) کافی مقبول تھا۔

بہتر اعجاز انکل میں کاشف الہدیٰ سے رابطہ کرتا ہوں۔۔۔
اس کے علاوہ اردو سافٹ ویئر بنانے والوں کے بارے میں آپ کچھ جانتے ہیں تو وہ بھی بتائیے گا۔۔۔
 
الف عین

لائبریرین
نسیم امجد نے کاتب اور نگار جیسے پروگرام بنائے۔ بعد میں نگار بھئی یونی کوڈ ہو گیا۔ ان کا الکاتب فانٹ بھی۔
اکبر چوہدرری/چودھری نے سب سے پہلے فائر فاکس کا اردو ترجمہ کیا۔ جو شاید کسی بھی سافٹ ویر کو اردوانے کی پہلی کوشش تھی۔
ایک نام اور بھی اہم ہے۔ شہزادہ عاشق علی۔ انہوں نے یو ٹرانس نامی سافٹ وئر اور بہت سے فانٹ بنائے۔ یونی کوڈ سے پہلے بھی ۔۔
اور نبیل۔۔ یہ عمیر فانٹ کا معلوم ہے کہ کس نے بنایا تھا؟
 
الف نظامی

لائبریرین
شارق مستقیم ان پیج سے یونیکوڈ تبدیل کار
امجد حسین علوی ۔ علوی نستعلیق
قدیر رانا: پی ایچ پی بی بی اردو ترجمہ
زکریا: پی ایچ پی سٹرنگ کو یونیکوڈ کے مطابق ڈھالنا ، اردو سیارہ
نبیل حسین نقوی: اردو محفل ، نستعلیق فانٹ سازی سے متعلقہ اطلاقیے ، اردو کنڑول لائبریری ، اطلاقیہ ترجمہ کاری ، اردو کتب خانہ۔
محمد علی مکی: لینکس کے ڈیسک ٹاپ ماحول xfce کا ترجمہ
محب علوی: اردو لغت اطلاقیہ ، بلاگنگ
بی ٹی: اردو ٹیک
ابن سعید: ٹائپنگ ہیلپر
جواد:عماد نستعلیق
محسن حجازی : پاک نستعلیق
عمار ضیا خان شعیب سعید شوبی: اردو متحرک نظمیں۔
محمد علی مکی: تکنیکی کتب کو اردوانہ
سید تفسیر احمد :آر ایف سیز کی اردو تفسیر
شاکر القادری: پی ایچ پی بی بی 3 کے اردو پیکج کا اجراء القلم کی طرف سے
الف نظامی:متن رینڈر کرنے کا دورانیہ
۔۔۔
۔۔۔
۔۔۔
ادارہ تحقیقات اردو کے تحائف
144000 الفاظ پر مشتمل اردو الفاظ وکلمات کی فہرست!
اردو کے ممکنہ ترسیمہ جات کی فہرست یونی کوڈ میں!
]اردو اطلاقیہ پروگرامنگ انٹرفیس Api
اردو سپل چیکر Api
اردو کولیشن Api
لغات:
آن لائن اردو لغت
آن لائن سندھی اردو لغت
تحقیقی مواد:
اردو تحقیقی مواد
کی بورڈ لے آوٹ:
صوتی کی بورڈ برائے ونڈوز
صوتی کی بورڈ برائے لینکس
خطوط:
خطِ نفیس نستعلیق
خط نفیس نسخ
خط نفیس ویب نسخ
خطِ نفیس رقاع
نفیس تحریر نسخ
پین لوکلائزیشن منصوبہ کے تحت جاری ہونے والا
این ویو کا اردو روپ:
اردو ڈومین نام

ماہنامہ گلوبل سائنس ، اردو سائنسی ادب۔
مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیات: اردو کوائفیہ
پاک ڈیٹا ڈاٹ کام
 
بلال

محفلین
جہاں میرے دیگر کئی اردو کے متعلق کام مصروفیت کی نظر ہو گئے وہیں پر یہ ایک اہم کام بھی تھا۔ ویسے میرے علاوہ کسی اور کو بھی اس بارے میں خیال نہ آیا؟ خیر اب میں دوبارہ اس پر کام کرنے جا رہا ہوں۔ دعا کیجئے گا اب اسے جلد ہی مکمل کر پاؤں۔
بلال، اس سلسلے میں میرے کئی مراسلات اسی فورم پر موجود ہیں۔ آپ ان سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔ اردو ویب اور یاہو کمپیوٹنگ گروپ کے متعلق تو معلومات آسانی سے مل جائیں گی۔ اس کے علاوہ اور کئی لوگ ہیں جیسے کہ نسیم امجد، اکبر چوہدری، شارق مستقیم وغیرہ۔ ان کے متعلق معلومات اکٹھی کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔ شارق شاید آج کل آن لائن آ رہے ہیں۔ ان سے آپ رابطہ کر سکتے ہیں۔ اردو وکی پیڈیا پر کام کرنے والے کئی دوست بھی یہاں موجود ہیں۔ ان سے بھی معلومات مل سکتی ہیں۔
نسیم امجد نے کاتب اور نگار جیسے پروگرام بنائے۔ بعد میں نگار بھئی یونی کوڈ ہو گیا۔ ان کا الکاتب فانٹ بھی۔
اکبر چوہدرری/چودھری نے سب سے پہلے فائر فاکس کا اردو ترجمہ کیا۔ جو شاید کسی بھی سافٹ ویر کو اردوانے کی پہلی کوشش تھی۔
ایک نام اور بھی اہم ہے۔ شہزادہ عاشق علی۔ انہوں نے یو ٹرانس نامی سافٹ وئر اور بہت سے فانٹ بنائے۔ یونی کوڈ سے پہلے بھی ۔۔
اور نبیل۔۔ یہ عمیر فانٹ کا معلوم ہے کہ کس نے بنایا تھا؟

نبیل بھائی، الف عین انکل جی، نسیم امجد صاحب کے بارے میں تو معلومات ملی ہے کہ انہوں نے شاید 2001ء الکاتب یونیکوڈ اردو فانٹ بنایا تھا، اس کے علاوہ شارق مستقیم کے انپیج سے یونیکوڈ کنورٹر کے بارے میں بھی جانتا ہوں، نسیم امجد اور شارق مستقیم کو فیس بک پر ڈھونڈ لیا ہے۔ اب دیکھیں یہ احباب کوئی جواب بھی دیتے ہیں یا نہیں۔ لیکن یہ اکبر چوہدری صاحب کا کچھ اتہ پتہ نہیں مل رہا، اگر ہو سکے تو اس بارے میں تھوڑی رہنمائی کیجئے۔۔۔
مزید شہزاد عاشق علی اور تابش کے بارے میں اتنا پتہ چلا ہے کہ انہوں نے 2002ء اردو نستعلیق یونیکوڈ فانٹ بنایا تھا۔ اب آپ احباب ایک تو میری راہنمائی کریں اور ساتھ میں یہ بتائیں کہ جو معلومات مجھے ملی ہے وہ درست بھی ہے یا نہیں؟ باقی اگر ان دو احباب شہزاد عاشق علی اور تابش سے رابطہ کا کوئی ذریعہ آپ کو معلوم ہے تو وہ بھی بتائیے گا۔۔۔
اس کے علاوہ میں اردوستان کے کاشف الہدیٰ سے بھی رابطہ کی کوشش کر رہا ہوں۔ الف عین، یہ بتائیے کہ کاشف الہدیٰ کا اردو سافٹ یاہو گروپ اردو کمپیوٹنگ گروپ سے پہلے کا تھا یا بعد میں بنا اور پھر وہ لوگ آپ کے ساتھ شامل ہو گئے؟؟؟
 
الف عین

لائبریرین
کاشف الہدیٰ کا اردو سافٹ گروپ یاہو اردو کمپیوٹنگ سے زیادہ پرانا ہے لیکن جس وقت یاہو ردو کمپیوٹنگ میں مرج کیا گیا اس وقت تک اس کے صرف چالیس پچاس ارکان تھے، اور چالیس پچاس یا شاید اس سے بھی کم مراسلات۔ ان کا ای میل ہوگا شاید، دیکھتا ہوں۔ اردوستان ڈاٹ کام، اردوستان ڈاٹ نیٹ دونوں بھی ان کے ہی ہیں۔ جدید ادب ڈاٹ کام بھی انہوں نے ہی شروع کیا تھا اور ہایو اردو رائٹرس گروپ بھی ، یہ دونوں حیدر قریشی کے لئے۔
 
طمیم

محفلین
میرا خیال ہے محترم ابرار حسین صاحب کا نام بھی اوپر درج کئے گئے ناموں میں شامل ہونا چاہیئے ۔
 
Top