اردو کمپیوٹنگ دنیا میں ہندوستانی پیش رفت

الف عین

لائبریرین
کچھ دن پہلے اخبارات میں خبر شائع ہوئی تھی کہ حکومتِ ہند کی طرف سے اردو کے مفت ٹولس کی ایک سی ڈی ریلیز کیا جانے والی ہے۔ ابھی خیال آیا تو اس سائٹ پر گیا ہوں۔ چاہے تصویری اردو میں ہی یہ سائٹ ہو لیکن دیکھیں یہاں کیا کیا ہے:
http://www.ildc.in/urdu/uindex.aspx
 

wahab49

محفلین
میں نے بھی سی ڈی بھجوانے کیلیے کہہ دیا۔ اب مل جائے جلدی سے بس۔ شکریہ اعجاز بھائی
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ اعجاز اختر صاحب۔ میں نے اردو انسائیکلوپیڈیا (619 میگابائٹ) کی ڈاؤنلوڈ کا آغاز کر دیا ہے۔ دیکھتے ہیں یہ مکمل ہو پاتی ہے یا نہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
آج سے چار پانچ سال پہلے علی گڑھ میںمجھے ان پیج میں اردو انسائکلو پیڈیا کے ایک حصے کی ان پیج فائل ملی تھی۔ لیکن بعد میں دیکھتا ہوں تو وہ امتدادِ زمانہ کا شکار ہو گئی۔ ورنہ اس کو کنورٹ کر کے اپنی لائبریری میں شامل کیا جا سکتا تھا۔ اب دیکھتا ہوں کہ اس کے پیچھے کون کون لوگ ہیں جن سے رابطہ کیا جائے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں نے اس تھریڈ کو دوسری فورم میں منتقل کر دیا ہے اور اوپر والے پیغام کو بطور نیوز بھی پوسٹ کر دیا ہے۔

آج اردو انسائیکلوپیڈیا کی ڈاؤنلوڈ مکمل تو میری مایوسی کی انتہا نہیں رہی جب اس کی zip فائل نے کھلنے سے انکار کر دیا۔ بہرحال میں نے ویب پر کچھ سرچ کی اور Zip Repair پروگرام کو اس پر آزمایا۔ اس کے ذریعے کچھ ڈیٹا برآمد ہوا ہے۔ اب یہ معلوم نہیں کہ یہ مکمل انسائیکلوپیڈیا کا ڈیٹا ریکور ہوا ہے یا کچھ رہ گیا ہے۔ لیکن یہ انسائیکلوپیڈیا واقعی اچھا لگ رہا ہے۔ کافی محنت کی گئی لگتی ہے۔ اس کی پی ڈی ایف فائلوں میں نستعلیق فونٹ سے یہ پاسکی اور اردو ناشر میں تیار کردہ لگتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اسے یونیکوڈ میں کنورٹ کرنا ممکن ہے۔ اس کے لیے اس کی اردو ناشر فائلوں کی ضرورت ہوگی۔ اعجاز اختر صاحب اگر اس کا سراغ لگا سکیں تو بہت بڑا کام ہوگا۔

والسلام
 

قیصرانی

لائبریرین
نبیل بھائی، میں‌ نے ڈاؤن لوڈ کرکے اسے ان زپ کیا ہے۔ میرے پاس یہ بالکل درست اوپن ہوا ہے۔ اگر کہیں تو میں‌ آپ کو سی ڈی رائیٹ کرکے بھیج دوں؟
 

دوست

محفلین
واہ جی واہ۔
اس کے لفظی عامل کار کونسے ہیں؟
اور فونٹس کونسے ہیں کیا کچھ یونیکوڈ بھی ہے یا سب آسکی اور پاسکی۔
 

الف عین

لائبریرین
وہی ڈاؤن لوڈ کر کے دیکھا ہے میں نے۔ دو یونی کوڈ فانتس بھی ہیں۔ ایک نسخ اور ایک نستعلیق۔ اس کا ایک الگ تانا بانا شروع کرنے کا ارادہ تھا لیکن فرصت نہیں ملی۔ اب یہاں ہی پوسٹ کر دیتا ہون۔
نستعلیق فانٹ ہے۔۔۔ سانس روکو بھائ نبیل، یہ تمھارے نام پر ہے۔۔ نبیل۔ اور بہت اچھا لگا یہ فانٹ۔ اگر چہ اس میں گلفز کی تعداد بہت زیادہ ہے، 1900 سے زیادہ، لیکن نفیس نستعلیق سے زیادہ فاسٹ محسوس ہوا مجھے۔
سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ ڈاؤن لوڈ کے لیے ایک 3 ایم بی کی زپ فائل ہے، مکمل ڈاؤن لوڈ کیا تو اس میں سٹ اپ وغیرہ اطلاقیوں کے علاوہ یہ دو فانٹس بھی نظر آئے، میں نے محض ان کو اکسٹریٹ کر کے دیکھا ہے۔
خوب صورتی کے لحاظ سے یہ نفیس نستعلیق سے بھی بہتر لگا۔ ممکن ہوا تو اس کی تصویر بھیجتا ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
حاضر ہے سکرین شاٹ
52_Clipboard01_1.jpg
 

حامد8

محفلین
اسلام و علیکم !
کیا حال ھے ۔ مجھے اردو انسائیکلوپیڈیا چائے اس کے لیے مجھے کیا کرنا چائے مجھے جلد از جلد گائیڈ کریں۔ وسلام {حامداسلام}
 

الف عین

لائبریرین
اسلام و علیکم !
کیا حال ھے ۔ مجھے اردو انسائیکلوپیڈیا چائے اس کے لیے مجھے کیا کرنا چائے مجھے جلد از جلد گائیڈ کریں۔ وسلام {حامداسلام}
بھائی اسی دھاگے میں تو ذکر ہے کہ اردو کے سارے ٹولس دستیاب ہیں۔ مزید لنک چاہئے تو انسائکلو پیڈیا یہاں سے داؤن لوڈ کریں۔
http://www.ildc.in/urdu/htm/UrduEncyclopidia.htm
خیال رہے کہ یہ پی ڈی ایف میں ہے اور کئی فائلیں ہیں جن کا مجموعی سائز ایک سی ڈی سے بھی زیادہ ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
اور شاکر حامد اسلام کو انسائکلو پیڈیا چاہئے، وکی پیڈیا نہیں جسے ڈاؤن لوڈ نہیں کیا جا سکے۔
 

رند

محفلین
السلام علیکم محترم جناب اعجاز اختر صاحب جزاک اللہ جناب بہت ہی اچھی سائیٹ آپ نے بتائی ہیں اس میں ایک فائل چھ سو زاہد ایم بی کی ہے اردو انسائیکو پیڈیا اس کا نام ہے اس میں کیا ہے ؟ کیا اردو کے ادب و تاریح وغیرہ کے بارے میں لکھا ہے یا اور کچھ ہے ؟
 

محسن حجازی

محفلین
بہرطور کچھ بھی ہو، اردو ترجمہ اور زبان کا معیار بہت اعلی ہے۔ کم سے کم مجھے تو بہت سہل زبان لگی بہ نسبت ہمارے سرکاری تراجم کے۔
 
Top