اردو ڈاٹ‌ نیٹ‌کنٹرولز لائبریری کا ابتدائی ورژن

نبیل

تکنیکی معاون
عزیز دوستو السلام علیکم،

میں نے ایک پوسٹ میں عرض کیا تھا کہ میں ڈاٹ نیٹ میں اردو اپلیکیشن ڈیویلپمنٹ کے لیے ایک کنٹرولز لائبریری پر کام کر رہا ہوں۔ بد قسمتی سے اس وقت مجھے جن مسائل کا سامنا تھا، میں ابھی تک انہیں حل نہیں کر پایا ہوں۔ اس کی بڑی وجہ وقت کی کمیابی بھی ہے۔ اسی لیے میں نے سوچا ہے کہ اب تک کے کیے ہوئے کام کو بمع سورس کوڈ اور ایک سامپل اپلیکیشن کے یہاں پوسٹ‌ کر دیا جائے تاکہ یاران نکتہ دان کو صلائے عام دی جا سکے۔ :)

یہاں پوسٹ‌کی گئی سامپل اپلیکیشن میں اب تک اس کنٹرول لائبریری میں شامل تمام کنٹرولز کو استعمال کیا گیا ہے۔ اس اپلیکیشن کا قریبی مشاہد کرنے سے معلوم ہو گا کہ ابھی اس کے کئی پہلو بہت تشنہ ہیں۔ ابھی لسٹ‌ باکس اور کامبو باکس کی ڈیزائن ٹائم سپورٹ صحیح کام نہیں کر رہی اور ان میں آئٹمز پر زیادہ کلک کیا جائے تو اپلیکیشن بھی کریش ہو جاتی ہے۔ :(

اس سورس کوڈ کے یہاں پوسٹ‌کرنے کا یہ مقصد ہے کہ ڈاٹ نیٹ‌ پروگرامنگ سے واقف دوست اس پر تجربات کریں اور ہو سکے تو اس میں بہتری لا سکیں۔ ایک مرتبہ ایک اچھی اردو ڈاٹ نیٹ کنٹرولز لائبریری مہیا ہو جائے تو یہ بھی اردو اپلیکیشن پروگرامنگ میں ایک سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔
 

Attachments

  • urducontrols_sample1_597.zip
    153.9 KB · مناظر: 142

نبیل

تکنیکی معاون
یہاں میں مذکورہ بالا نمونہ استعمال کے سکرین شاٹ پوسٹ کر رہا ہوں۔

پہلی تصویر میں بنیادی اردو کنٹرولز اردو لیبل، اردو گروپ باکس، اردو ریڈیو بٹن، اردو چیک باکس، اردو لسٹ باکس، اردو کامبو باکس اور اردو کمانڈ بٹن کا استعمال دکھایا گیا ہے۔

3_sample_1a_1.jpg


دوسری تصویر میں اردو ٹیکسٹ ایریا کا استعمال دکھایا گیا ہے۔
3_sample_1b_1.jpg


تیسری تصویر میں اردو رچ ٹیکسٹ ایڈیٹر کا استعمال دکھایا گیا ہے جو کہ ایک اردو ورڈ پراسیسر کی بنیاد فراہم کر سکتا ہے۔

3_sample_1c_1.jpg
 

الف نظامی

لائبریرین
بہت خوب نبیل، اگر اس میں زبان منتخب کرنے کی ایک پراپرٹی ڈال دی جائے جس کی دو قدریں ہوں ur اور en تاکہ پروگرامر ضرورت کے حساب سے زبان تبدیل کرسکے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
الف نظامی، اس لائبریری کا سورس کوڈ بھی اسی اٹیچمنٹ میں موجود ہے۔ یہ پراپرٹی شامل کرنا مشکل نہیں ہونا چاہیے۔
 

دوست

محفلین
نبیل بھائی اردو ٹیکسٹ ایڈیٹر میں موجود کچھ کوڈ تو مجھے سمجھ آتا ہے باقی سر پر سے گزر جاتا ہے۔ جیسے کہ WndProc۔ اس سلسلے میں رہنمائی فرمائیے کہ کونسا موضوع مزید پڑھوں کہ یہ کور ہوجائے۔ مجھے ان کے جی ٹی کے متبادل تلاش کرنے میں دقت ہورہی ہے یہ اسی وقت ممکن ہوگا جب مجھے پتا ہو کہ ہو کیا رہا ہے۔
وسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر WndProc ڈاٹ نیٹ کنٹرولز کی بنیادی میسج ہینڈلنگ کو اوور رائیڈ کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس کے بارے میں یہاں پڑھا جا سکتا ہے۔ میں نے GTK پر زیادہ کام نہیں کیا ہوا، اس لیے مجھے اس میں WndProc کے متبادل کا علم نہیں ہے۔
 
Top