اردو پیڈ پلگ ان اور سرچ باکس

سعید

محفلین
السلام علیکم، دوستو!

میں نے آج ہی یہاں‌سے ورڈ پریس کے لئے اردو اوپن پیڈ کا پلگ ان انسٹال کیا ہے۔ سب سے پہلے نبیل صاحب کو ان کی بہت زبدست کاوش پر مبارکباد دینا چاہوں گا۔

میرے بلاگ پر تھوڑا سا مسئلہ یہ ہورہا ہے کہ پلگ ان صرف ایکٹویٹ کرنے سے، بغیر کوئی آپشن چیک کیے ہوئے، سرچ باکس میں صحیح سے ظاہر نہیں ہوتا۔ کیا کوئی ایسا طریقہ ہے کہ اسے سرچ باکس کے لئے بند کردیا جائے؟

میری ویب سائٹ ہے: blog.pakfellows.com
 

نبیل

تکنیکی معاون
سرچ باکس میں سے اردو ایڈیٹر کو ختم کرنے کے لیے پلگ ان کی openpad.php فائل میں سے ذیل کا کوڈ ڈیلیٹ کریں:
PHP:
function wp_webpad_footer()
{
	print('<script type="text/javascript">insertToggleControl("s");makeUrduEditor("s", 14)</script>'."\n");
}

اس کے بعد ذیل کا کوڈ ڈیلیٹ کریں:

PHP:
add_action('wp_footer', 'wp_webpad_footer');
 

سعید

محفلین
واہ! چودہ منٹ میں جواب، اور وہ بھی ایسا زبردست۔ بہت بہت شکریہ، نبیل! اس کے لئے میں تہِ دل سے آپ کا مشکور ہوں۔
 
Top