اردو پي ڈي ايف سے ورڈ يا ٹيکسٹ

مانی چیمہ

محفلین
اردو کي بني ہوئي پي ڈي ايف فائل کو يوني کوڈ ميں کيسے تبديل کريں گے ؟؟؟
لازمي بتائيے ميرباني ہوگي
 

اسد

محفلین
جیسے انگلش کی فائل سے ٹیکسٹ کو تبدیل کیا جاتا ہے۔ شرط ہے کہ اس میں اردو یونیکوڈ ٹیکسٹ موجود ہو۔

اگر پی ڈی ایف سکین شدہ تصاویر سے بنائی گئی ہو تو ایسا ممکن نہیں ہے۔ (ٹائپنگ کے علاوہ)
بعض اردو پی ڈی ایف فائلوں میں پروپرائیٹری فونٹ استعمال کئے جاتے ہیں، انہیں جس سوفٹویئر سے بنایا گیا ہو شاید وہی انہیں واپس تبدیل کر سکتا ہو۔
 

باذوق

محفلین
نبیل سے درخواست ہے کہ جس طرح Ocr کے متعلق ایک الگ سیکشن بنا دیا گیا ہے۔ اسی طرح Pdf کے متعلق بھی علیحدہ سے سیکشن بنا دیں تو سب کو سہولت ہو جائے گی۔
ورنہ اکثر دیکھا گیا ہے پ-ڈ-ف کے موضوع کے متعلق یکساں سوالات لاعلمی کے تحت مسلسل دہرائے جاتے ہیں۔
 

اسد

محفلین
اسد بہت شکریہ ، وہ ہے ٹیکسٹ ہی ،نستعلیق فونٹ میں ، مگر یہ پروپرائیٹری فونٹ کیا ہوتے ہیں
مثلاً انپیج کا نوری نستعلیق، جو شاید 70 سے زیادہ فائلوں پر مشتمل ہے۔ ایسا فونٹ جو کسی سٹینڈرڈ (یونیکوڈ/?scii) کے تحت نہ بنا ہو بلکہ کسی مخصوص سوفٹویئر کا محتاج ہو۔
 
Top