اردو پراجیکٹ

زیک

مسافر
ایک نیا ویب سائٹ شروع ہونے والا ہے جس کا نام اردو پراجیکٹ ہے اور اس پر اردو ادب سے متعلق کتابیں رکھی جائیں گی۔ اس سائٹ کے ڈائریکٹر مشرف علی فاروقی ہیں۔ کیا کوئی جانتا ہے کہ یہ کون صاحب ہیں؟

سائٹ پر اس وقت کچھ نہیں ہے مگر لکھا ہے کہ اگلے سال کے آخر تک 300 نثر کی کتابیں آن‌لائن ہوں گی۔ ایک واضح نہیں ہے کہ یہ یونیکوڈ میں ہوں گی یا نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ دسمبر 2008 تک قائم چاندپوری، میر تقی میر اور غلاب کے دیوان یونیکوڈ فارمیٹ میں آن‌لائن کر دیئے جائیں گے۔

بچوں کے لئے ادب بھی ان کی فہرست میں شامل ہے۔

لغت اور تھیسارس پر کام جولائی 2008 تک مکمل ہونے کا ذکر کرتے ہیں۔

اگر آپ کو اس بارے میں مزید معلومات ہیں تو ضرور بتائیں۔
 

دوست

محفلین
اووووووو
چلیں دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔
ویسے بات کی سکتی ہے ان صاحب سے اردو ویب کے ساتھ تعاون کی یا ڈیٹا کے تبادلے کا معاہدہ بھی ہوسکتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
مجھ سے نہیں رہا گیا اور میں نے ایک عدد ای میل ان کو لکھ دی ہے۔ اس کا ڈرافٹ یہاں بھی:
مشرّف صاحب
اسلام و علیکم
اردو ویب محفل پر ہی ایک پوسٹ سے آپ کے پروجیکٹ کی اطلاع ملی۔ اردو ویب پر ہم لوگ بھی یہی کام کر رہے ہیں، بشمول دیگر پروجیکٹس کے۔ بلکہ دیوانِ غالب تو تقریبا! مکمّل ہو گیا ہے، اس ہفتے ہی اسے ای بک میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ اس لئے میں یہ چاہوں گا کہ ہم لوگ مل جل کر کام کریں۔ آپ دیوانِ غالب ہم سے حاصل کر لیں اور آپ کے اراکین جو ٹائپ کر رہے ہیں، وہ اردو ویب کو فراہم کریں۔ مل جل کر کام کرنے میں ہی اردو کا فروغ پنہاں ہے، کسی بھی کتاب کا دوہرایا جانا خواہ مخواہ تضیعِ اوقات اور محنت ہے۔ اس سے امید ہے کہ آپ متفّق ہوں گے۔
اعجاز
 

الف عین

لائبریرین
مشرف فاروقی کا جواب آیا ہے۔ اسے یہاں پیسٹ کر رہا ہوں:
[align=left:5a086b5876]
Dear Aijaz Sahib,

Thank you very much for your kind message. I do not have Urdu software
on this computer to answer your message in Urdu. My apologies for
that. I will be delighted to work with you so that our work is not
duplicated. I will send you more details in a few days. In the
meanwhile, I have the following message which you can send out to your friends. It is the news of the publication of my translation of Dastan-e Amir Hamza in English.

Thanks,
Musharraf Farooqi
Urdu Project

The Random House Modern Library will be bringing out the complete
English translation of Dastan-e Amir Hamza in Fall 2007. For further
information and to read an excerpt please visit:
[/align:5a086b5876]
 

دوست

محفلین
اچھی بات ہے۔
آج صبح ہی صبح ایک بری خبر سن کے ایک اچھی خبر ملی ہے۔
اللہ کرے یہ ساتھ قائم رہے۔
بری خبر اردو لغت والے دھاگے میں موجود ہے۔
 
Top