اردو ٹرانسلیٹر گلاسری

دوست

محفلین
جناب عالی گلاسری اور ڈکشنری ایسے ڈالی جاتی ہے کہ آپ ٹرانسلیشن پراجیکٹ بناتے ہیں۔ اومیگا ٹی کو کھول لیں۔ اور جب فائل مینیو سے نیو پر جاتے ہیں تو نیا پراجیکٹ بنتا ہے۔ اسکو سیو کریں۔ یہ اصل میں فولڈر ہوتا ہے۔ اس میں آگے کئی ایک ذیلی فولڈر ہوتے ہیں۔ ایک کا نام گلاسری ہوتا ہے۔ اس میں آپ گلاسری کو کاپی کر دیں۔ ایک کا نام ڈکشنری ہوتا ہے، اس میں ڈکشنری فائل کاپی کر دیں۔ یہ سافٹویر اسٹار ڈکشنری کی ڈکشنری فائل کو سپورٹ کرتا ہے۔
یہ اردو پشتو ہر زبان کے لیے کام کرے گا۔ جب پراجیکٹ شروع کریں تو وہاں سورس اور ٹارگٹ زبان میں متعلقہ زبان لکھنی پڑتی ہے۔ اگر پہلے آپ نے ترجمہ نہیں کیا تو یہ کوئی ترجمہ نہیں دکھائے گا۔ البتہ دوسرے پراجیکٹ سے ٹرانسلیشن میموری نکال کر نئے پراجیکٹ میں ڈالی جا سکتی ہے۔ ہر پراجیکٹ فولڈر میں تین فائلیں بنی ہوتی ہیں۔ جن کے نام کچھ ایسے ہوتے ہیں۔ project_name-omegat.tmx, project_name-level1.tmx اور project_name-level2.tmx۔ یہاں پراجیکٹ نیم سے مراد آپ کے پراجیکٹ کا نام ہو گا۔ ان تینوں کو نئے پراجیکٹ فولڈر کے ٹی ایم نامی ذیلی فولڈر میں کاپی کر دیں۔ آپ کا کام بن جائے گا۔
یاد رہے ٹرانسلیشن میموری پہلے ترجمہ کیے گئے جملوں کو سیو کرنے کا ہی نام ہے، یہ آپ کے اپنے ہاتھ کا ترجمہ ہے جو آپ نے پچھلی بار کیا تھا۔ اگر کبھی کیا ہی نہیں تو ٹرانسلیشن میموری نہیں ہو گی۔
مزید مدد کے لیے اومیگا ٹی کھول کر ایف ون دبائیں۔ آپ کےسامنے ہیلپ کھل جائے گی۔ جس میں ہر موضوع پر تفصیل سے بات کی گئی ہے۔
 
ایک عرصے سے مترجم کا کام کررہا ہوں اور اس سلسلے میں مجھے اردو ویب لغت نے بہت فائدہ دیا۔ اس میں کوئی بانوے ہزار الفاظ و مرکبات کا ترجمہ موجود ہے جو نوے فیصد مواقع پر میری مدد کر جاتا ہے اور مجھے انگریزی لغات یا گوگل کو چھاننا نہیں پڑتا۔ تاہم ترجمے کے دوران بار بار لغت کی طرف آنے سے ٹیمپو ٹوٹ جاتا ہے۔ اور اردو لغت اطلاقیے میں استعمال شدہ انٹرنیٹ ایکسپلورر انجن بھی ونڈوز 7 وغیرہ پر اچھا کام نہیں کرتا۔ ہر بار ایک دو ایرر ونڈو کھل جاتی ہیں "اسکرپٹ ایرر" کی۔ خیر تو اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے میں نے اردو ویب لغت کی ایکس ایم ایل فائل کو سادہ ٹیکسٹ فائل میں بدل ڈالا۔ "لفظ ٹیب معانی" کے فارمیٹ میں، ہر نئی لائن پر نئی انٹری۔ اس کے ساتھ ساتھ میں نے یہ کیا کہ انگریزی الفاظ کی مختلف اشکال بھی اس میں ڈال دیں۔ جیسے انگریزی فعل کی چار حالتیں ہوتی ہیں، تو میں نے قریباً ہر فعل کی چاروں حالتیں اس میں ڈال دیں تاکہ خودبخود ہی تلاش ہو سکے، ورنہ got لکھا ہوتا تو get لکھ کر تلاش کرنا پڑتا چونکہ اول الذکر تو ماضی کی حالت ہے۔ تو سلسلہ یہاں ختم ہوا کہ یہ ٹیکسٹ فائل مترجمین کے کام آ سکتی ہے، لیکن ان کے کام جو اومیگا ٹی استعمال کرتے ہیں۔ اومیگا ٹی ایک اوپن سورس ٹرانسلیشن میموری ٹول ہے، اور استعمال میں آسان بھی، جاوا میں لکھا گیا ہے تو کراس پلیٹ فارم ہے۔ اس میں یہ فائل استعمال کرنے کا طریقہ کار یہ ہے کہ ٹرانسلیشن پروجیکٹ تشکیل دیں (جو کہ ایک فولڈر ہوتا ہے اصل میں) اور اس کے اندر glossary نام کے فولڈر میں یہ فائل رکھ دیں۔ اب آپ جب بھی ترجمہ کریں گے، متعلقہ جملے میں موجود الفاظ کے معانی ساتھ ساتھ آپ کے دائیں طرف گلاسری کے خانے میں نظر آتے رہا کریں گے۔ ملاحظہ کریں
OmegaT-with-UrduGlossary2%25255B2%25255D.png

اور اردو گلاسری فائل یہاں سے زپ میں
سیون زپ میں۔
کیا آپ پورا ایک ٹیوٹوریل دے سکتے ہیں کہ کس طرح یہ پراجیکٹ بنایا جائے اومیگا ٹی والا
 

دوست

محفلین
سر جی یہ پروفیشنل ٹرانسلیٹرز کے لیے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ آپ اگر مترجم کا کام نہیں کرتے تو اس کے استعمال کی ضرورت بھی نہیں آپ کو۔ اومیگا ٹی ڈاؤنلوڈ کر کے اس کی ہیلپ میں چلے جائیں۔ وہاں سے ساری تفصیلات مل جائیں گی۔
 

نورالدین

محفلین
ایک عرصے سے مترجم کا کام کررہا ہوں اور اس سلسلے میں مجھے اردو ویب لغت نے بہت فائدہ دیا۔ اس میں کوئی بانوے ہزار الفاظ و مرکبات کا ترجمہ موجود ہے جو نوے فیصد مواقع پر میری مدد کر جاتا ہے اور مجھے انگریزی لغات یا گوگل کو چھاننا نہیں پڑتا۔ تاہم ترجمے کے دوران بار بار لغت کی طرف آنے سے ٹیمپو ٹوٹ جاتا ہے۔ اور اردو لغت اطلاقیے میں استعمال شدہ انٹرنیٹ ایکسپلورر انجن بھی ونڈوز 7 وغیرہ پر اچھا کام نہیں کرتا۔ ہر بار ایک دو ایرر ونڈو کھل جاتی ہیں "اسکرپٹ ایرر" کی۔ خیر تو اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے میں نے اردو ویب لغت کی ایکس ایم ایل فائل کو سادہ ٹیکسٹ فائل میں بدل ڈالا۔ "لفظ ٹیب معانی" کے فارمیٹ میں، ہر نئی لائن پر نئی انٹری۔ اس کے ساتھ ساتھ میں نے یہ کیا کہ انگریزی الفاظ کی مختلف اشکال بھی اس میں ڈال دیں۔ جیسے انگریزی فعل کی چار حالتیں ہوتی ہیں، تو میں نے قریباً ہر فعل کی چاروں حالتیں اس میں ڈال دیں تاکہ خودبخود ہی تلاش ہو سکے، ورنہ got لکھا ہوتا تو get لکھ کر تلاش کرنا پ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
یہ موضوع بنا تو تھا اومیگا ٹی کے لیے مگر بھٹک کر ڈکشنری و دیگر کی طرف چلا گیا ۔ ۔

خیر بہت اچھی معلومات دی ہیں دوست بھائی نے ۔ ۔ جزاک اللہ دوست بھائی اللہ اسی طرح آپ کے علم میں اضافہ فرمائے اور دوسروں کے لیے نیکیاں پھیلانے کی توفیق دے ۔
مزید کچھ جاننا چاہوں گا ۔ ۔ کہ
اس کے لیے یہ دھاگا ملاحظہ کریں۔اس میں گوگل ٹرانسلیٹ کے استعمال کا اختیار تو موجود ہے لیکن کبھی استعمال نہیں کیا۔
میں اس میں گوگل ٹرانسلیٹر بھی استعمال کرنا چاہتا ہوں ۔ ۔ کیا طریقہ اختیار کیا جائے ۔ ؟
کیا گلاسری کے علاوہ اس میں ڈکشنری کا بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔ اس کو شامل کرنے کا کیا طریقہ ہے ۔

 

دوست

محفلین
اس میں ڈکشنری اسٹار ڈکشنری کے فارمیٹ والی استعمال ہوتی ہے۔ اگر اس کی فائل ہو تو dict کے فولڈر میں ڈال دیں۔
گلاسری دراصل لغت سے مختلف ہوتی ہے جس میں تکنیکی تعریفیں ہوتی ہیں۔ میں نے اب لغت کو ہی اپنی آسانی کے لیے گلاسری بنا لیا، اس کا فارمیٹ آسان تھا اس لیے۔ سادہ ٹیکسٹ فائل جس میں ہر نئی لائن پر نئی انٹری ہے۔ انگریزی پھر ایک ٹیب پھر ترجمہ ہر انٹری میں۔
گوگل ٹرانسلیٹ کا آپشن اس کے اوپر ہی ہوتا ہے۔ آپ بس پروجیکٹ کھولیں اور سامنے آنے والے جملے کے لیے بائیں پیندے میں گوگل ٹرانسلیٹ پر کلک کر دیں۔ یا اس کا مینوئل دیکھ لیں۔
 

نورالدین

محفلین
اس میں ڈکشنری اسٹار ڈکشنری کے فارمیٹ والی استعمال ہوتی ہے۔ اگر اس کی فائل ہو تو dict کے فولڈر میں ڈال دیں۔
گلاسری دراصل لغت سے مختلف ہوتی ہے جس میں تکنیکی تعریفیں ہوتی ہیں۔ میں نے اب لغت کو ہی اپنی آسانی کے لیے گلاسری بنا لیا، اس کا فارمیٹ آسان تھا اس لیے۔ سادہ ٹیکسٹ فائل جس میں ہر نئی لائن پر نئی انٹری ہے۔ انگریزی پھر ایک ٹیب پھر ترجمہ ہر انٹری میں۔
گوگل ٹرانسلیٹ کا آپشن اس کے اوپر ہی ہوتا ہے۔ آپ بس پروجیکٹ کھولیں اور سامنے آنے والے جملے کے لیے بائیں پیندے میں گوگل ٹرانسلیٹ پر کلک کر دیں۔ یا اس کا مینوئل دیکھ لیں۔
بہت شکریہ ۔ ۔
کیا اسٹار ڈکشنری کی فائل اس لنک پہ ہے ؟ اگر ہے تو کون سی ہے ازراہ کرم بتا دیں تا کہ میں ڈاؤن لوڈ کر سکوں ۔ ۔
گوگل ٹرانسلیٹ کے متعلق تھوڑی سی معلومات کیں تو پتہ چلا کہ اس پروگرام کے ساتھ گوگل API منسلک ہے .
اس مقصد کے لیے گوگل والوں سے API Key خریدنا پڑتا ہے ۔
جس کے لیے بذریعہ کریڈٹ کارڈ ۲۰ ڈالر فی دس لاکھ ترجمہ الفاظ ادا کرنے پڑتے ہيں ۔
لیجیے جناب ہم غریبوں کا منہ حیرت سے کھلا رہ گيا ۔ :eek:
کوئی بات نہيں API کی سہولت تو اومیگا ٹی پر تیز رفتار ترجمے کے لیے ہے ۔ ہم گوگل ٹرانسلیٹر کی سائٹ پر جا کر ترجمہ کر کے دیکھ لیا کریں گے ۔ گزارہ ہو جائے گا ۔
 

عزیزامین

محفلین
کیا یہ گوگل ٹرانسلیٹر کی طرح کی ہے کیا اور مکمل مضمون کا ترجمہ ہو گا؟ ٹھیک طرح سے یا پٹھانوں کی طرح؟
 

نورالدین

محفلین
آج گوگل ٹرانسلیٹر دیکھتے ہوئے نیچے ایک بٹن نظر آیا ۔
کیا فرماتے ہيں دیگر علماء ترجمہ کاری اس بابت ۔ ۔
کہ کیا ہم یہاں پر اپنی پسند کے گلاسری فائل اپ لوڈ کر سکتے ہيں ۔ میں نے اس لنک پر جا کر اس بارے میں دیکھا تو سمجھ نہیں آیا ۔
http://support.google.com/translate/toolkit/answer/147853
کہ اس میں جو Add بٹن کی بات کی جا رہی ہے وہ کہاں مل سکتا ہے ؟
اور بھی بہت کچھ ہو سکتا ہے اس پیج پر
یہاں شیئر کرنے کا مقصد معلومات سے معلومات نکالنا ہے ۔ ۔
تا کہ دیگر حضرات کے تجربے کی روشنی میں علم میں اضافہ کیا جائے ۔ ۔
 

نورالدین

محفلین
گوگل ٹرانسلیٹر کٹ بھی قریب قریب اسی انداز سے ترجمہ کاری کی سہولیات فراہم کرتا ہے جیسے اومیگا ٹی ۔
n-0yzu5dtO48k5OwoMejtmJ3cAfadIe3_iuLI68AY2nInFDV08terB9ks_pO1fNrtw=w1600


تو اب میں گوگل ٹرانسلیٹر کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں ۔ اس میں گلاسری اپ لوڈ کے لیے csvفارمیٹ چاہیے ہوتا ہے ۔
اس دھاگے سے حاصل کردہ گلاسری کی فائل کو سی ایس وی فارمیٹ میں کنورٹ کرنا ایک مشکل کام تھا ۔ جس کا حل گوگل نے یہ دیا ہے کہ ۔
گوگل ڈاکومنٹس (آن لائن) میں اینٹری ( ایک کالم انگریزي اور ایک کالم اردو ) کر کے اسے csv فارمیٹ میں ایکسپورٹ کریں اور پھر اپ لوڈ کریں ۔ مگر اس پر سے بھی پابندی ہے کہ فائل ایک ایم بی سے کم کی کی ہونی چاہیے ۔ تو اب میں گلاسری کی فائل لفظ بہ لفظ بنا کر اپ لوڈ کر رہا ہوں ۔



MkA5ZkgX1ONreD3j6uaPqLV3QNTlOARsK_7Gml0gFBvAt5K2cxQvukBWhShW_hSz0g=w1600

اس کے بعد اس کو پبلک شیئر بھی کردوں گا ہر خاص و عام کے لیے ۔ تا کہ آن لائن ٹرانسلیشن والے بھی اس سے بھر پور فائدہ اٹھا سکیں ۔
 

دوست

محفلین
اچھی بات ہے۔ میں تو ٹرانسلیٹر ٹول کٹ پر اپنی ٹرانسلیشن میموری فائلز اپلوڈ کرتا رہتا ہوں وقتاً فوقتاً جسے گوگل اپنی ترجمہ کاری بہتر بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ بطور مترجم اسے کبھی استعمال نہیں کیا چونکہ میرا کام آفلائن ہی بھلا، کبھی انٹرنیٹ نہ ہو تو کام خراب ہوتا ہے پھر۔
 

نورالدین

محفلین
اچھی بات ہے۔ میں تو ٹرانسلیٹر ٹول کٹ پر اپنی ٹرانسلیشن میموری فائلز اپلوڈ کرتا رہتا ہوں وقتاً فوقتاً جسے گوگل اپنی ترجمہ کاری بہتر بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ بطور مترجم اسے کبھی استعمال نہیں کیا چونکہ میرا کام آفلائن ہی بھلا، کبھی انٹرنیٹ نہ ہو تو کام خراب ہوتا ہے پھر۔
ٹرانسلیشن میموری سے مراد مترجم کی پہلے سے ترجمہ کیے گئے جملوں کا ذخیرہ ہے ۔ کیا ایسا ہی دوست بھائی ؟

Using translation memories

A translation memory (TM) is a database of human translations. As you translate new sentences, we automatically search all available translation memories for previous translations similar to your new sentence. If such sentences exist, we rank and then show them to you. Comparing your translation to previous human translations improves consistency and saves you time: you can reuse previous translations or adjust them to create new, more contextually appropriate translations. When you finish translating documents in Google Translator Toolkit, we save your translations to a translation memory so you or other translators can avoid duplicating work.
search_147860b_sharing_en.gif

کیا آپ بتا سکتے ہيں کہ اسے آپ بناتے کس فارمیٹ میں بناتے ہيں ؟
 

نورالدین

محفلین
ویسے اس Babylon کی سائٹ پر بھی لغات ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے بہت بڑي تعداد میں موجود ہيں ۔
[ Glossary Builder: Nasir Aqil, No. of Definitions: 92,269 ]


[ Glossary Builder: IZHAR ALI KHAN, No. of Definitions: 31,474 ]


[ Glossary Builder: BUTT, No. of Definitions: 29,931 ]


[ Glossary Builder: Mohammed Imtiazuddin, No. of Definitions: 21,884 ]


[ Glossary Builder: Muhammad Moosa, No. of Definitions: 21,252 ]


[ Glossary Builder: Abrar, No. of Definitions: 3,818 ]
 

بشیر احمد

محفلین
مکی بھائی میں ابوبکر کی تیارہ کردی ڈکشنری کافی عرصے سے استعمال کررہاہوں اب دوست بھائی کی ڈکشنری کیسے استعمال کر پاؤں گا ؟ کیا ابوبکر والی فائلز ڈلیٹ کرنی پڑیں گی ؟ اگر دونوں سے استفادہ کرنا ہو تو کیسے کریں ؟
 

دوست

محفلین
ٹرانسلیشن میموری اصل میں کوئی ٹی ایم ٹول ہی بنا سکتا ہے، مثلآ اومیگا ٹی میں ترجمہ شدہ تمام تر فائلیں فقرہ فقرہ کر کے ایک ٹی ایم ایکس فائل میں محفوظ ہو جاتی ہیں۔ جو متعلقہ فولڈر سے حاصل کی جا سکتی ہے۔
ڈکشنری فائلوں کو کسی فولڈر میں کاپی کرنا پڑے گا۔ جہاں تک مجھے یاد ہے۔ اسٹار ڈکشنری کی لغت فائلیں انسٹال کرنے کا طریقہ ڈھونڈیں گوگل سے۔
 

نورالدین

محفلین
دوست بھائی
اومیگا میں کام کرنے میں ایک چھوٹا سا مسئلہ ہو رہا ہے ۔ وہ ہے ورڈ وریپنگ word wrapping کا ۔
یعنی متن یا جملہ ( جو لمبائی میں صفحے کی چوڑائی سے باہر جا رہا ہو )دیکھتے وقت تو دو تین لائنوں میں نظر آتا ہے ۔
مگر جب اسے ترجمہ یا ایڈٹ کرنے کے لیے کلک کرتا ہوں تو وہ صفحے کی حد سے باہر نکل جاتا ہے یعنی پورا جملہ ایک ساتھ نظر نہیں آ رہا ہوتا ۔
NotePad میں تو اس مسئلے کو Word Wrapping کے ذریعے حل کر لیتے ہيں ۔ مگر اس اومیگا ٹی ٹول میں یہ مسئلہ کیسے حل ہو ۔ ۔؟
 

دوست

محفلین
ٹیکسٹ زیادہ لمبا ہو جائے تو اومیگا ٹی ذرا پاگل ہو جاتا ہے۔ کلک کہیں کرو اور لکھنا کہیں شروع کر دیتا ہے۔ اس کا حل میرے پاس یہی ہوتا ہے کہ نوٹ پیڈ میں لے جاؤں اور وہاں ایڈیٹنگ کر کے واپس پیسٹ کر دوں۔
 
Top