اردو ویب کی سالانہ ہوسٹنگ فیس کی ادائیگی میں آپ کا تعاون

شمشاد

لائبریرین
کر دوں گا لیکن 20 روپے میں بنے گا کیا، یہ تو ایک ڈالر کا پانچواں حصہ ہے۔
 

پاکستانی

محفلین
منیر بھائی آپ حکم کریں کتنے ڈالر جمع کروانے ہیں آپ کی طرف سے۔
جی شمشاد بھائی السلام علیکم
معمولی سی رقم میں بھی اس میں شیئر کرنا چاہتا ہوں، میرے پاس ماسٹرکارڈ ہے مگر اس کے لئے طریقہ کار کیا ہوگا ۔۔ اس بارے ذرا رہنمائی فرما دیں ۔۔۔۔۔ شکریہ
 

muhajir

محفلین
پاکستان میں پے پال کی سروس کیوں میسر نہیں ؟؟ ابن سعید بھائی کیا ہم دوسرا ملک سے آپ کو پیسے بھیج سکتے ہیں؟؟
 

muhajir

محفلین
شمشاد بھائی میں پاکستان میں ہوں، لیکن سعودی سے رقم بھیجنے کا انتظام کرسکتا ہوں۔۔۔ غالبا10ڈالر۔۔۔۔
 
پاکستان میں پے پال کی سروس کیوں میسر نہیں ؟؟ ابن سعید بھائی کیا ہم دوسرا ملک سے آپ کو پیسے بھیج سکتے ہیں؟؟
کیوں کا جواب تو ملک کی انٹرنیشنل ٹریڈ پالیسی کا تابع ہے۔ ہندوستان میں شاید صورتحال قدرے مختلف ہے، مثلاً وہاں پے پال اکاؤنٹ کھولا جا سکتا ہے اور اس سے رقم بھی وصول کی جا سکتی ہے لیکن اس اکاؤنٹ میں نہ تو ملکی کرنسی جمع کی جا سکتی ہے اور نہ ہی اس میں رقم روکی جا سکتی ہے۔ شاید رقم کی وصولیابی کے دو تین دن کے اندر اندر ہی اس کو درون ملک کسی بینک اکاؤنٹ میں منتقل کرنا ضروری ہوتا ہے۔ اس طرح رقم کی در آمد کے راستے کھلے ہیں لیکن برامد کی راہیں تقریباً مسدود ہیں۔ پاکستان کا معاملہ شاید اس سے بھی زیادہ پیچیدہ ہے۔ دیگر ممالک جہاں پے پال سے پے منٹ کی جا سکتی ہے وہاں کسی سے کہہ کر یہ کام کیا جا سکتا ہے۔ فی الحال بلکہ پچھلے کئی برسوں سے شمشاد بھائی یہ خدمت انجام دیتے آئے ہیں کہ احباب ان کو پاکستان میں رقم بھجوا دیتے ہیں اور وہ اس کا متبادل سعودی سے پے پال کے ذریعہ منتقل کر دیتے ہیں۔ :)
 
ابھی میرے بیگ میں پورے بیس روپے پڑے تھے لیکن جب میں دیکھا کہ چاچو اور سعود بھیا کے اکاؤنٹ میں جائیں گے تو میں نے سوچا بھیا اور چاچو پر تو میری پہلے ہی اتنی ساری آئس کریم ادھار ہے تو یوں کرتی ہوں اس میں سے تھوڑی سی آئس کریم چھوڑ دوں گی تاکہ بھیا اور چاچو اس کو محفل کو ڈونیٹ کردیں میری طرف سے ۔۔ :LOL:

ننھی پری کو آئس کریم کی قربانی دینے کی چنداں ضرورت نہیں۔ بٹیا رانی کا خلوص اپنی جگہ، لیکن طلباء جن کی آمدنی کا ذریعہ محض جیب خرچ ہو ان کو یہاں عطیہ دینے کی اجازت بالکل نہیں۔ :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
ننھی پری کو آئس کریم کی قربانی دینے کی چنداں ضرورت نہیں۔ بٹیا رانی کا خلوص اپنی جگہ، لیکن طلباء جن کی آمدنی کا ذریعہ محض جیب خرچ ہو ان کو یہاں عطیہ دینے کی اجازت بالکل نہیں۔ :)
یعنی نہ تو چاچو دیں گے میری طرف سے نہ ہی بھیا ۔۔۔چاچو دیکھیں پھر آپ کہتے ہیں میں کنجوس ہوں۔ :ROFLMAO:
 
یعنی نہ تو چاچو دیں گے میری طرف سے نہ ہی بھیا ۔۔۔ چاچو دیکھیں پھر آپ کہتے ہیں میں کنجوس ہوں۔ :ROFLMAO:
آپ چنداں فکر نہ کریں! بھیا جو کچھ دیں گے وہ سب ننھی پریوں کی طرف سے ہی تو ہوگا۔ آخر کو ان کے بٹوئے پر مکمل حق کن کو ہے؟ :) :) :)
 
Top