اردو ویب پیڈ اپڈیٹ!

نبیل

تکنیکی معاون
عزیز دوستو، السلام علیکم

میں اس پوسٹ میں ذیل کے موضوعات پر بات کروں گا۔

اردو ویب پیڈ کے بگ فکس

اب تک اس فورم پر استعمال ہونے والے اردو ویب پیڈ کے بارے میں دو بڑی شکایات موجود تھیں۔ ایک فائرفاکس میں عمودی سکرول بار کا مسئلہ، یعنی کہ سکرول بار ظاہر ہونے کی صورت میں سکرول پوزیشن سب سے اوپر ہی رہتی ہے جبکہ کرسر سب سے نیچے ہوتا ہے اور ٹیکسٹ ایڈٹ‌‌ کرتے ہوئے نظر نہیں آتا۔ دوسرا مسئلہ پہلے ونڈوز کے اردو کی بورڈ‌ اور بعد میں ویب پیڈ کے ذریعے اردو لکھنے کی صورت میں پوسٹ‌کا ٹیکسٹ‌کٹ‌ جانے کا مسئلہ ہے‌۔

میں ابھی تک اوپر بیان کیے گئے مسائل میں سے پہلے مسئلہ پر توجہ دے پایا ہوں۔ برائے مہربانی استعمال کرکے بتائیں کہ کم از کم ایک مسئلہ دور ہوا ہے کہ نہیں۔

عربی کی سپورٹ‌ اور ZWNJ

کئی دوست قراٰنی آیات کا عربی متن پیش کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ سیدہ بہن عربی کے اسباق پوسٹ‌کر رہی ہیں۔ ان کے کہنے پر میں نے ویب پیڈ میں عربی کی سپورٹ کے لیے ذیل کی کی میپنگز کا اضا‌فہ کیا ہے:

[ : نیچے والا ہمزہ
] : حرف کے اوپر ہمزہ
~ : حرف کے اوپر چھوٹی مد
^ : جزم یا سکون

سیدہ نے سلیش کا اضافہ کرنے کے لیے بھی کہا تھا۔ ان سے درخواست ہے کہ فی الحال انگریزی کے سلیش سے کام چلا لیں یعنی جب اس کی ضرورت پڑے، انگریزی موڈ‌میں سوئچ کرکے سلیش ٹائپ کرلیں۔

عربی ٹیکسٹ‌ پوسٹ‌کرنے والوں سے میری درخواست ہے کہ ہوسکے تو عربی متن ہمیشہ لطیف، شہرزادے یا غدیر فونٹ‌ اپلائی کرکے پوسٹ‌ کیا کریں۔ اس فورم پر استعمال ہونے والے ڈیفالٹ اردو نسخ ایشیا‌ ٹائپ فونٹ‌ میں عربی لکھنے اور ڈسپلے کرنے میں کئی مسائل ہیں۔ میرے تجربے کے مطابق انٹرنیٹ‌ایکسپلورر پر حرف کے اوپر اور نیچے والا ہمزہ ایشیا ٹائپ فونٹ‌میں ڈبوں کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔ فائرفاکس پر یہ مسئلہ نہیں ہے۔ فی الحال اس کا واحد حل یہی ہے کہ عربی ٹیکسٹ‌ کو مذکورہ بالا فونٹس کے استعمال کے بعد پوسٹ‌کیا جائے۔ میں نے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں اردو ایڈیٹر لائٹ‌ اور ‌ویب پیڈ‌ کو بھی اپڈیٹ کردیا ہے۔ آپ چاہیں تو اردو ایڈیٹر لائٹ میں کوئی عربی سپورٹ‌ کرنے والا فونٹ سیٹ‌ کرکے اس میں عربی ٹائپ کرسکتے ہیں اور بعد میں یہاں سے کاپی کرکے فورم پر پوسٹ‌کر سکتے ہیں۔ اس مسئلہ کا اصل حل فورم پر ایک ویب بیسڈ WYSIWYG ایڈیٹر کا استعمال ہے۔ اس میں کچھ وقت لگے گا۔ :p

اسکے علاوہ شاکر (دوست) کی فرمائش پر ZWNJ یعنی zero width non-joiner بھی شامل کر دیا گیا ہے اور اسے Shift+Space پر میپ کیا گیا ہے۔

پوسٹ‌‌ پیج پر مزید آپشنز

میں نے پوسٹ‌ پیج پر فونٹس کی لسٹ ‌میں غدیر فونٹ‌ کا اضافہ کردیا ہے اور اب ایک اور فونٹ‌ سائز بہت ہی بڑا بھی مہیا ہے جو کہ 36 پوائنٹ‌ سائز سے مطابقت رکھتا ہے۔ یہ دونوں آپشنز بھی عربی ٹیکسٹ‌ پوسٹ‌کرنے والوں کی سہولت کے لیے ہیں۔ برائے مہربانی عربی ٹیکسٹ 36 پوائنٹ سائز میں مناسب فونٹ کے ساتھ پوسٹ‌ کریں تاکہ ‌واضح طور پر ڈسپلے ہوسکے۔

یہاں میں بطور ٹیسٹ‌ نئے شامل کئے گئے اعراب کے ساتھ ٹیکسٹ‌ مختلف فونٹس میں پوسٹ‌ کر رہا ہوں:

[bcolor=#FFBFBF:fb9334aa76]لطیف فونٹ[/bcolor:fb9334aa76]
أ إ اْ ہٓ
[bcolor=#FFBFBF:fb9334aa76]شہرزادے فونٹ[/bcolor:fb9334aa76]
أ إ اْ ہٓ
[bcolor=#FFBFBF:fb9334aa76]غدیر فونٹ[/bcolor:fb9334aa76]
أ إ اْ ہٓ
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہاں پر بائی دا وے کہنا چاہ رہا تھا کہ جو دوست پہلے کبھی اردو ایڈیٹر لائٹ‌ ڈاؤنلوڈ کر چکے ہیں انکے لیے اتنا بھی کافی ہے کہ اپڈیٹ کیا گیا ویب پیڈ‌ ڈاؤنلوڈ‌ کر لیں اور اس کی فائلوں کو اردو ایڈیٹر لائٹ‌ میں شامل فائلوں پر overwrite کر دیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ تو میں بتانا بھول ہی گیا تھا کہ دو پیش (تنوین) L یا Shift+l پر میپ کی گئی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایک اور بات، اب فائر فاکس پر کٹ، کاپی اور پیسٹ‌ بھی صحیح کام کر رہے ہیں۔
 

پردیسی

محفلین
السلام علیکم
بہت ہی خوب نبیل بھائی۔واقع لاجواب کام ہے۔یہ آپ کے ایڈیٹر کی وجہ سے میرے جیسے پتہ نہیں کتنے لوگ آپ کو دعائیں دیتے ہوں گے۔اللہ سبحانہ و تعالیٰ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے آمین
 
Top