اردو ویب نسخ‌فانٹ

الف عین

لائبریرین
ویسے اس سے پہلے میں ایک اور اردو نسخ فانٹ دے چکا ہوں جس میں اردو اور عربی کی مکمل سپورٹ تھی، پاک ٹائپ کے ہی ٹیمپلیٹ پر نفیس ویب نسخ کے گلفس کے ساتھ، یہ این ڈبلیو نسخ فانٹ پہلے بھی اپ لود کر چکا ہوں۔
نیا اردو ویب نسخ فانٹ پیش ہے
یہ فانٹ پاک ٹائپ کے ٹیمپلیٹ اور ایکس زر کے گلفس مکو ملا کر بنایا گیا اور اس میں پشتو سندھی وغیرہ کی مکمل سپورٹ ہے، کس حد تک ہے، یہ خود میں نہیں کہہ سکتا۔ فیڈ بیک دیں۔
نوٹ: یہ فائل ڈیلیٹ کر دی ہے۔
 

جیہ

لائبریرین
استاد محترم بہت پیارہ فانٹ بنایا ہے ۔ مبارک ہو

آپ کو جان کر خوشی ہوگی کہ پشتو کو مکمل طور پر سپورٹ کرتا ہے ۔ میں نے سارے پشتو حروف اس میں لکھ کر چیک کیے۔ کوئ مسئلہ نہیں دے رہا۔

ایک اور گزارش ! اس کا فانٹ آپ نے Urdu web دیا ہے۔ اردو لفظ کو دیکھ کر شاید کوئ اس کو پشتو یا سندھی کے لیے منتخب نہ کرے۔ کیا ہی اچھا ہو کہ اس کو “اختر“ نام دیا جائے، اعجاز اختر کی مناسبت سے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
یہ فونٹ پاک ٹائپ کے قالب میں آ کر اپنی اصل سے ذرا ہٹ گیا ہے۔ مثلا دو الفاظ کے درمیان فاصلہ بڑھ گیا ہے اور حروف کا سائز ذرا سا چھوٹا ہو گیا ہے۔۔۔۔ مگر یہ سب چیزیں Negligible حدود کے اندر ہیں۔ مجھے تو خوشی اس بات کی ہے کہ ہمارے پاس آخر کار ایک مکمل نسخ فونٹ ہاتھ آیا ہے تو ہماری تمام ضروریات پوری کرے گا۔ انشاء اللہ۔

ایک مسئلہ بہرحال م ایس وولٹ کا ہے، اور وہ یہ کہ "ہ" کی ابتدائی شکل مکمل طور پر صحیح نہیں ہے۔ مثلا ٹائپ کر کے دیکھیں "ہا" "ہے" ہوئے" "ہو" "ہلو" "ہب" ۔۔۔۔ یعنی
۔ ہ کے بعد اگر "ا" ہو تو ہ کا صرف ایک شوشہ آتا ہے۔ جبکہ باقی بہت سے الفاظ کے ساتھ ہ کے دو شوشے آتے ہیں (اردو ویب نسخ ہر صورت میں دو شوشے دے رہا ہے۔۔۔۔ جبکہ ایکس زر میں یہ چیز ٹھیک تھی"۔۔۔۔۔ لیکن فی الحال یہ چیز بھی نظر انداز کر دینے کے قابل ہے۔
[ہم پاک ٹائپ کے مالک سے پاک ٹائپ فونٹ کا "وولٹ ورک" مانگ سکتے ہیں۔]

جیہ،۔۔ آپکی بات درست ہے۔ اگر ہم اسکا نام اردو سے تبدیل کریں تو بہتر رہے گا کہ "پاک نسخ" رکھ دیں، تاکہ پتا رہے کہ پاکستان کی تمام زبانوں کی سپورٹ اس میں موجود ہے۔
 

دوست

محفلین
اس کی ے بالکل ہی بدل گئی ہے۔ بہرحال اچھا لگ رہا ہے فونٹ۔
اور اس کا بولڈ اٹالک سب ایک ہی میں ہے؟؟
 

الف عین

لائبریرین
نام اردو ویب کی مناسبت سے اردعو ویب دیا گیا تھا۔
کیا محفل کی مناسبت سے محفل کر دیا جائے؟ اس میں اردو کا نام بھی نہ آئے گا؟
فانٹ کی پسندیدگی کا شکریہ۔
 

مہوش علی

لائبریرین
جی اعجاز صاحب، "محفل نسخ" بھی اچھا معلوم ہو رہا ہے۔ "پاک نسخ" کرنے سے انڈین اردو دان طبقہ کٹ جاتا ہے۔ :(

شاکر۔۔۔ ابھی "محفل نسخ" کا صرف بیسک ورژن سامنے آیا ہے۔ باقی ورژنز کے لیے ابھی تھوڑا انتظار کرنا ہو گا۔

ایک اور چیز جو میں نے نوٹ کی ہے، وہ یہ ہے کہ محفل نسخ کے اردو گلائفز اور انگلش گلائفز میں سائز کے حوالے سے تناسب کی کچھ کمی ہے۔ (یعنی انگلش حروف سائز میں ذرا بڑے ہیں۔

لیکن یہ چیز بھی اتنی کم اہمیت رکھتی ہے کہ اسے نظر انداز کر دیا جائے۔ ویسے بھی انگلش کے یہ گلائفز خاصے خوبصورت ہیں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
ویسے باقی ممبران شاید اس بات سے واقف نہ ہوں، مگر میں کچھ انڈین اردو طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو جانتی ہوں، اور اُن سے رابطہ میں آنے کے بعد اُن کے ایک خواہش کا پتا چلا تھا جو کہ یہ تھی کہ کاش کسی اردو فونٹ میں ہندی کی سپورٹ بھی ہو۔

میرے خیال میں ہم میں سے کسی نہ کسی کو ایک حد تک وولٹ ورک سیکھ لینا چاہیئے کیونکہ اسکا بہت فائدہ ہو سکتا ہے (میری خواہش تو تھی کہ شاکر القادری صاحب اسے سیکھیں کیونکہ اُن کے بقیہ صلاحتیں انہیں ہم سب میں ممتاز کر رہی ہیں اور وہ اردو کی اس حوالے سے ہم سب سے بہتر خدمت کر سکتے ہیں)۔
 

دوست

محفلین
محسن حجازی کہیں رہ گئے ہیں ( آجا تینوں اکھیاں اُڈیک دیاں۔۔۔۔۔۔)۔
اگر وہ آجائیں تو یہاں ماہرین کی لائنیں لگ جائیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
خبر تو بہت اچھی ہے۔ لیکن میں ادھر اس کو دیکھ نہیں سکتا کہ دوست کے پاس ڈائل اپ سے اردو کا سارا سیٹ اپ انسٹال کرنا ایک مسئلہ لگ رہا ہے

مبارکباد
 

الف عین

لائبریرین
اس فانٹ میں کاف اور پیش میں کچھ گڑبڑ پائ گئ تو اب میں نے مزید درست کر دیا ہے اگرچہ ڈاؤنلوڈ سکشن میں پرانا ورژن ہی ہے۔ نیا ورژن میں نے زکریا کو بھیج دیا ہے، امید ہے کہ وہ جلد ہی وہاں اسے اپ لوڈ کر دیں گے۔ دوسرے احباب بھی کچھ فیڈ بیک دیں تو بہتر ہے۔
 

باذوق

محفلین
بہت اچھا ہے ۔
مبارک ہو استادِ محترم ۔
فونٹ کا اسمِ گرامی بھی عین مناسب ہے ۔
۔۔۔۔۔
ایک چھوٹی سی خامی یہ کہ کم سے کم 14 پوائنٹ پر ہی خوبصورت دکھائی دیتا ہے ، 12 پوائنٹ پر نہیں۔
ایک اچھی بات یہ کہ bold کی سہولت بھی ہے اس میں ۔
دوسری اچھی بات یہ کہ 240KB کا سائز اب اتنا برا بھی نہیں‌اتنی سہولیات کے مدِّنظر ۔۔۔ :)
 

مہوش علی

لائبریرین
اعجاز صاحب،
بہت خوشی ہو رہی ہے اس فونٹ کو دیکھ کر۔
اور اسکی افادیت دیکھ کر جی چاہتا ہے کہ کوئی ممبر ذمہ داری لے کہ وہ اسکا ہنٹنگ ورک کرے گا (جس کے بعد یہ چھوٹے سائز میں بھی صحیح نظر آئے گا)۔
یہ ہنٹنگ ہوتی کیسے ہے؟ یہ مجھے بھی نہیں معلوم۔
خیر دیکھتے ہیں۔
 
Top