اردو ویب لغت اطلاقیہ

سلام: معذرت، میں نے lughat merge کو استعمال کرنے کا طریقہ نہیں بتایا تھا۔
پہلے یہ بتا دئوں کہ lughat merge کرتا کیا ہے۔
اگر آپ اردو ویب لغت میں king سرچ کریں تو یہ معنی آتے ہیں:
بادشاہ

جبکہ کرلپ والوں کی لغت میں اس کے معنی یہ ہیں
کنگ ۔ بادشاہ ۔ شاہ ۔ ملک کا مذکر حکمران ۔
(کرلپ میں دو دفعہ king کا لفظ ہے)
بادشاہ ۔ شاہ ۔ قَوم ۔ قَبیلَہ ۔ مُلک کا مُذَکَّر حُکَمران ۔

اور کلین ٹچ والوں کی لغت میں اس کے معنی
بادشاہ . حکومت کرنا . بادشاہی کرنا

یہ پروگرام صرف اتنا کرتا ہےکہ جب آپ تینوں لغات کو ایک ہی ٹیکسٹ فائل میں مریج کردیںاور پھر یہ پروگرام چلاہیں، تو آوٹ پُٹ فائل میں یہ پروگرام صرف ایک دفعہ ہی انگلش لفظ king آنے دے گا، اگر دوسری دفعہ آئے تو پھرصرف اردو الفاظ پہلے والے انگلش لفظ کے ڈیٹا بیس میں ہی کاپی کر دے گا۔ یعنی جب آپ king سرچ کریں تو یہ اس طرح بتائے گا
بادشاہ
کنگ ۔ بادشاہ ۔ شاہ ۔ ملک کا مذکر حکمران ۔
بادشاہ ۔ شاہ ۔ قَوم ۔ قَبیلَہ ۔ مُلک کا مُذَکَّر حُکَمران ۔
بادشاہ . حکومت کرنا . بادشاہی کرنا


.............
اب اس کو استعمال کرنے کا طریقہ
آپ کو یہ کرنا ہو گا کہ پہلے تینوں لغات کو ڈاون لوڈ کریں

اردو ویب لغت میں محب علوی صاحب کی فراہم کردہ لغت
http://www.urduweb.org/mehfil/downloads.php?do=file&id=109

کرلپ والوں کی انگلش سے اردو لغت
http://www.keepmyfile.com/download/b763212098289

کلین ٹچ والوں کی لغت
http://www.keepmyfile.com/download/0206df2109549

اب ان تینوں xml فائلز کو merge کر نا ہے۔ نوٹ پیڈ میں پہلے محب علوی صاحب والی xml فائل لوڈ کر یں پھر ایک اور نوٹ پیڈ میں کرلپ والوں کی xml فائل لوڈ کریں، اور پھر کرلپ والے سارے ٹیکسٹ کو کاپی کر کے پہلے والے نوٹ پیڈ میں آخر میں پیسٹ کر دیں، پھر کلین ٹچ والوں کی xml فائل نوٹ پیڈ میں کھولیں اور اُس کو بھی کاپی کر کے پہلے والے نوٹ پیڈ میں پیسٹ کر دیں۔
اب اپ کے پاس تینوں لغات ایک فائل میں ہیں۔ اس فائل کا نام dictionary.xml رکھیں اور lughatmerge چلائیں۔ تینوں لغات کے لیے یہ پروگرام بہت زیادہ میموری چاہتا ہے۔ تقریبا 250mb ۔ اور وقت بھی تقریباً 9منٹ لیتا ہے ،3.0ghz میں۔ مکمل ہونے کے بعد آپ کے پاس dictionary1.xml فائل موجود ہو گی۔ اس کا نام dictionary.xml سے تبدیل کر کے اردو ویب لغت کے فولڈر میں رکھ کر چلالیں۔

ان تینوں لغات کا فائنل lughatmerge کے بعد اس dictionary.xml فائل میں ہے۔
http://www.urduweb.org/mehfil/downloads.php?do=file&id=113
لیکن کوئی بھی ربط کام کا نہیں رہا۔ خصوصاً کیپ مائی فائل ڈاٹ کام تو کام نہیں کر رہا ہے۔ کیا کہیں اور اپلوڈ ہو سکتی ہیں یہ فائلیں؟
 
Top