اردو ویب لغت اطلاقیہ

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

الف نظامی نے بالآخر اردو لغت اطلاقیہ تیار کرنے کا کارنامہ کر دکھایا ہے۔ اس پر الف نظامی اور ان کی ٹیم مبارکباد کے مستحق ہیں۔ بلاشبہ یہ اردوم ویب کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔

dict2.jpg

dict2.jpg

میں نے اس کی بابت اردو ویب بلاگ پر ذیل کے ربط پر ایک پوسٹ‌ لکھی ہے۔

اردو ویب لغت اطلاقیہ

اردو ویب لغت اطلاقیہ ڈاؤنلوڈ کریں

میری الف نظامی اور ان کی ٹیم سے درخواست ہے کہ وہ اس سوفٹویر کے بارے میں مزید تفصیلات سے آگاہ کریں اور باقی دوستوں سے گزارش ہے کہ وہ اس کے استعمال کے بعد اپنی آراء پوسٹ کریں۔

والسلام
 
دوست

محفلین
اس کے لیے ڈاٹ نیٹ فریم ورک کونسا چاہیے؟
بہت اچھی چیز تیار کی ہے الف نظامی و برادران نے:)
 
ساجداقبال

محفلین
نبیل بھائی میں‌نے انسٹال کی ہے بالکل فٹ چل رہی ہے۔ نظامی بھائی اور انکی ٹیم کو میری طرف سے بہت بہت مبارک۔
 
دوست

محفلین
ڈاٹ نیٹ‌ فریم ورک 2 ہی چاہیے تھا شکر ہے پہلے سے انسٹال تھا میرے پاس۔ بڑی بمب چیز لگ رہی ہے۔۔۔;) مجھے امید نہیں تھی کہ اتنی اچھی ہوگی۔۔۔:)
 
نبیل نظامی نے یہ لغت کب بھیجی تمہیں اور اس نے اس پراجیکٹ میں کس کس کا ذکر کیا۔

میرا دیرینہ خواب تھا یہ اور مجھ سے زیادہ اس کی خوشی کسی کو نہیں ہو سکتی مگر فی الحال مجھے بہت دکھ ہوا ہے چند باتوں پر جن پر میں نظامی اور باقیوں کی آرا کے بعد اظہار خیال کروں گا۔

میں شمشاد ، عمار ، امن ، فرحت ، جیہ ، ماورا ، منیر طاہر ، قدیر ، شاکر اور دیگر تمام لوگ جنہوں نے الفاظ لکھنے میں سخت محنت کی ان تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ ان کی کاوشیں بہترین رنگ لائی ہیں اور ایک بہت مفید ڈیسک ٹاپ لغت معرض وجود میں آئی ہے۔
 
MyOwn

محفلین
میں اردو ویب کی تمام ٹیم کو اس کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں جن کےمسلسل محنت سے اردو کے سوفٹ ویرز میں ایک اور کا آضافہ ہوا۔
میری ایک تجویز ہےکہ اگر اس کو ویب پر چلنے کے قابل کر دیا جائے تو بہت ہی زبردست ہو جائے گا۔ بیک اینڈ اور فرنٹ اینڈ تو پہلےہی موجود ہے اور ساتھ میں ذخیرہ الفاظ بھی موجود ہے۔ تو ویب بیسڈ اپلیکیشن بنانا مشکل نہیں ہو گا۔

میرے چار آنے۔۔۔۔

والسلام
 
پاکستانی

محفلین
جزاک اللہ ، بہت خوب، شکر ہے اردو ویب کا یہ دیرینہ خواب بھی اپنے انجام کو پہنچا، میری طرف سے اردو ویب، خاص کر الف نظامی اور ان کی پوری ٹیم کو بہت بہت مبارک باد۔
 
الف نظامی

لائبریرین
میری نظر میں اس اطلاقیہ کی تیاری میں منتظم لغت منصوبہ محب علوی اور اس کام کا آغاز کرنے والے شاکر عزیز (دوست) کا بہت اہم کردار ہے اور میں ان کے اور جملہ لٍغت ٹیم کے تعاون کا مشکور و ممنون ہوں۔
لغت کے الفاظ کا ذخیرہ واقعی بہت کم ہے لیکن امید ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس میں اضافہ ہوگا۔
مزید یہ کہ ابھی ہمیں اردو سے انگریزی لغت الفاظ کے اندراج کا آغاز کردینا چاہیے ، کیونکہ یہ اطلاقیہ فی الحال اردو سے انگریزی لغت تلاش کے لیے "انگریزی سے اردو لغت" کو ہی استمعال کررہا ہے۔
 
فہیم

لائبریرین
میری جانب سے بھی بہت بہت مبارک باد
واقعی ایک آپ سب نے مل کر ایک زبردست چیز بناڈالی ہے

بس اب اس کے الفاظ کے ذخیرہ کو واقعی بڑھانا ہوگا

الفاظوں کا ذخیرہ واقعی بہت کم ہے
یہاں تک کے
Corpse اور Carcase جیسے الفاظ بھی شامل نہیں ہیں
 
دوست

محفلین
لو بھئی ذرا بگز کے لئے تیار کرلو اپنے آپ کو۔ اگر لفظ موجود ہے تو یہ گوگل کے نتائج بھی دکھا دیتی ہے اور وکی پیڈیا کے بھی۔ اگر نہیں ہے تو پھر تو زیادہ ضروری ہوجاتا ہے۔۔۔ لغت میں لفظ نہ ہونے کی صورت میں کم از کم وکشنری، وکی پیڈیا اور گوگل سے تو نتائج ظاہر ہونے چاہییں۔ امید ہے اس پر غور فرمائیں گے۔
اور ایک تکنیکی سی بات یہ براؤزنگ کے لیے کونسا انجن استعمال کرتا ہے؟ انٹرنیٹ ایکسپلورر کا؟ اصل میں مَیں ان امکانات کا جائزہ لینے کی کوشش فرما رہا ہوں جن کے ذریعے اسے لینکس پر مونو کے ذریعے چلایا جاسکے۔ یہ سی شارپ 2 میں لکھا گیا ہے شاید۔۔۔۔اور سی شارپ دو مونو پر چل جاتی ہے۔ اس کے کوڈ کو مونو مائگریشن اینالائزر موما جی کے ذریعےچیک کرنا پڑے گا۔۔کاش میں‌ اس قابل ہوسکوں کہ اپنے مبارک ہاتھوں سے بقلم خود یہ کام فرماؤں :cool:
 
جیہ

لائبریرین
الف نظامی کو میری طرف سے بہت بہت مبارک ہو۔ میں ابھی اس کو ڈاؤنلوڈ کر رہی ہوں۔ ٹرائی کرنے کے بعد اپنی رائے دوں گی
 
الف عین

لائبریرین
مبارک ہو سبھی اہلِ محفل ہی نہیں، عالمِ اردو کو۔ نطامی نے اس کا ایک بیٹا مجھے بھیجا تھا۔ اب اس ورژن کو بھی دیکھتا ہوں۔ فی الحال تو زندہ باد کا نعرہ لگا دوں الف نظامی اور ان کے ساتھیوں کے لئے۔ ویسے تھوڑا بہت تو میں بھی شامل ہوں اس میں۔۔ اہممممم
 
مہوش علی

لائبریرین
میری نظر میں اس اطلاقیہ کی تیاری میں منتظم لغت منصوبہ محب علوی اور اس کام کا آغاز کرنے والے شاکر عزیز (دوست) کا بہت اہم کردار ہے اور میں ان کے اور جملہ لٍغت ٹیم کے تعاون کا مشکور و ممنون ہوں۔
لغت کے الفاظ کا ذخیرہ واقعی بہت کم ہے لیکن امید ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس میں اضافہ ہوگا۔
مزید یہ کہ ابھی ہمیں اردو سے انگریزی لغت الفاظ کے اندراج کا آغاز کردینا چاہیے ، کیونکہ یہ اطلاقیہ فی الحال اردو سے انگریزی لغت تلاش کے لیے "انگریزی سے اردو لغت" کو ہی استمعال کررہا ہے۔

برادر،

مہربانی کر کے یہ بتائیں کہ مستقبل میں یہ اضافہ کیسے ہو گا؟

////////
 
mwalam

محفلین
الف نظآمی بھائی آُ نے بہت ہی زبردست سوفٹوئیر بنایا ہے۔ میری طرف سے آُکو بہت بہت مبارک باد۔ اگر برا ناں مانیں‌تو کیا مجھے اس سوفٹوئیر کا سورس کوڈ‌مل سکتا ہے۔ میں‌اسکو #C میں‌ کنورٹ‌ کر دوں‌ گا۔ میرے پاس ایپل کی میک بک ہے جس پر Mac OS X اور ونڈؤز چلتی ہے۔ میں‌ اسکو  Visual Studio .net 2005 and Mono لکھوں‌ گا۔ اسطرح‌ یہ ونڈؤز، لینکس اور میک پر چل سکے گا۔ یہ میری گزارش تھی۔ اور امید ہے آ‌پ میری گزارش پر غؤر فرمائیں‌ گے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
وقاص، یہ سوفٹویر سی شارپ میں ہی لکھا گیا ہے۔ اس کے سورس کوڈ‌ کو پبلک میں ریلیز کرنے کا فیصلہ تو الف نظامی ہی کر سکتے ہیں۔

مہوش، میں ایک الگ تھریڈ شروع کرنے والا ہوں جس میں ڈکشنری اپلیکیشن سے متعلق تجاویز اور آراء اکٹھی کی جائیں گی۔
 
mwalam

محفلین
نبیل بھائی پھر میں‌اسکو Mac OS X اور لینکس میں‌ Mono کے ذریعے پورٹ‌ کر دوں‌ گا۔
 
mwalam

محفلین
لو بھئی ذرا بگز کے لئے تیار کرلو اپنے آپ کو۔ اگر لفظ موجود ہے تو یہ گوگل کے نتائج بھی دکھا دیتی ہے اور وکی پیڈیا کے بھی۔ اگر نہیں ہے تو پھر تو زیادہ ضروری ہوجاتا ہے۔۔۔ لغت میں لفظ نہ ہونے کی صورت میں کم از کم وکشنری، وکی پیڈیا اور گوگل سے تو نتائج ظاہر ہونے چاہییں۔ امید ہے اس پر غور فرمائیں گے۔
اور ایک تکنیکی سی بات یہ براؤزنگ کے لیے کونسا انجن استعمال کرتا ہے؟ انٹرنیٹ ایکسپلورر کا؟ اصل میں مَیں ان امکانات کا جائزہ لینے کی کوشش فرما رہا ہوں جن کے ذریعے اسے لینکس پر مونو کے ذریعے چلایا جاسکے۔ یہ سی شارپ 2 میں لکھا گیا ہے شاید۔۔۔۔اور سی شارپ دو مونو پر چل جاتی ہے۔ اس کے کوڈ کو مونو مائگریشن اینالائزر موما جی کے ذریعےچیک کرنا پڑے گا۔۔کاش میں‌ اس قابل ہوسکوں کہ اپنے مبارک ہاتھوں سے بقلم خود یہ کام فرماؤں :cool:

اگر یہ موما کے ذریعے لینکس پر چل جائے تو مجھے بھی کوڈ دے دیجیے گا۔ میں اسکو Mac Os X پر پورٹ‌ کرنے کی کوشش کروں گا۔ کیونکہ Mono ایپل کے Mac OS X پر چلتا ہے۔ لیکن مسئلہ انٹڑفیس کا ہے۔ اگر یہ تینوں‌ OS پر چل جائے تو لوگ ہمیں دعائیں‌ دیں‌ گے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
نبیل نظامی نے یہ لغت کب بھیجی تمہیں اور اس نے اس پراجیکٹ میں کس کس کا ذکر کیا۔

الف نظامی کو اس پروگرام میں کہیں اس پراجیکٹ میں کنٹریبیوٹ کرنے والوں کو کریڈٹ فراہم کر دینا چاہیے۔ اس کے لیے کوئی About باکس قسم کی چیز فراہم کی جا سکتی ہے۔

میرا دیرینہ خواب تھا یہ اور مجھ سے زیادہ اس کی خوشی کسی کو نہیں ہو سکتی مگر فی الحال مجھے بہت دکھ ہوا ہے چند باتوں پر جن پر میں نظامی اور باقیوں کی آرا کے بعد اظہار خیال کروں گا۔

کیوں بھئی، اس خوشی کے موقعے پر تمہاری آہیں کیوں نکل رہی ہیں؟ :eek::confused:
 
Top