تعارف اردو ویب : ایک فلسفہ ، ایک حقیقت

222215175_7b475e5636.jpg

نوٹ !

یہ مضمون ، اردو ویب کے تعارف کے لیے " خوش آمدید " کا ایک ذیلی ربط کے طور پر کام کرتا ہے ۔

شاید آپ کو یہ بات معلوم نہ ہو کہ یہ فارم " اردو محفل " جس ویب سائٹ کے زیر اہتمام کام کر رہا ہے اسے " اردو ویب " کہتے ہیں ۔ اردو ویب کوئي معمولی سی سائٹ نہیں بلکہ ایک کائنات ہے ۔ برقی موجوں پر سوار اس سائبر کی دنیا کا یہ کوئی عام سا تفریحی مقام نہیں بلکہ اپنے آپ میں ایک فلسفہ ہے ۔ یہاں دنیا بھر سے ہی اردو کے متوالے آتے ہیں اور یہاں پر پھیلی ہوئی گونا گوں تفریحی اور تخلیقی مصر وفیات میں حصہ لیتے ہیں ۔ اردو ویب کی ان تفریحی اور تخلیقی مصروفیات میں حصہ لینے کے لیے آپ کو کسی قسم کی تکنیکی اور ماہرانہ تعلیم کی ضرورت نہیں ، اس فلسفہ کا حصہ بننے کے لیے اردو سے آپ کا لگاو ہی کافی ہے ۔

اردو ویب کی خدمات صرف اردو محفل چلانے تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ اس کے علاوہ یہاں دنیا کے مشہور اوپن سارس ( آزاد مصدر ) سافٹویرز کی استعمال کنندہ زبان کو اردو میں تبدیل کیا جا رہا ہے اور حیرت انگیز طور پر دنیائے کمپیوٹر میں ایسے نئے نئے الفاظ کا اضافہ ہو رہا ہے جو پہلے کبھی بھی اس انداز میں استعمال نہیں کئے گے تھے ۔

یہاں ہی دنیا جہان کے اردو بلاگز ( انٹرنیٹ پر موجود آن لائن اردو ڈائریوں ) کو ایک ہی جگہ پر جمع کرنے کا کام " اردو سیارہ " کی شکل میں سر انجام دیا جا رہا ہے ۔ اس طرح جانے انجانے میں " اردو ویب " نے ایک ایسے رسالے کا اہتمام کر دیا ہے جو پوری دنیا سے اہل زباں کو ایک دوسرے کے خیالات ذاتی انداز میں جاننے کا ایک سنہری موقع فراہم کرتا ہے ۔ بہت سے مفکر اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ آج دنیا کے زیادہ تر روایتی اور الیکٹرو نیک میڈیا جو خبروں سے متعلق ہیں ، اپنا ہی ایک مخصوص " ایجنڈا " لیے ہوئے ہیں ۔ اس لیے بہت سے سامیعین اور قاری ان کی دی ہوئي خبر اور معلومات کو سن تو لیتے ہیں لیکن صدق دل سے یقین کرنے سے کاسر ہیں ۔ اس لیے " خبر " اور " یقین " کے درمیان بڑھتی ہوئی اس خلیج کو پور کرنے کے لیے قدرت نے ایک اور توڑ ٹھونڈا ہے اور وہ ہے بلاگ ۔ کسی بھی علاقہ کی خبروں ، واقعات اور زندگی گزارنے کے طریقوں کو ایک " ذاتی رنگ " میں دیکھنے کے لیے بلاگز اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ یہاں دنیا جہان کے لوگ اسی زاویے سے اپنی اور اپنے علاقے کی معلومات پیش کرتے ہیں جیسے وہ ان کو دیکھتے اور برتتے ہیں ۔ اس طرح ہر بلاگ اپنا ایک مخصوص " ذاتی رنگ " لیے ہوئے ہوتا ہے ۔ اس لیے بلاگ پڑھنے والے ، لکھنے والے کے ذاتی خیالات اور مشاہدات کو نا صرف پڑھتے ہیں بلکہ محسوس بھی کرتے ہیں ۔ بلاگ پر معلومات زیادہ تر ذاتی انداز میں شائع کی جاتی ہیں اور بلاگ لکھنے والا ایک " پروفیشنل جرنلیسٹ " نہیں ہوتا ، اس لیے اس کی دی ہوئي معلومات اور مشاہدات کو عقل کے ترازو پر طول کر با آسانی جانچا جا سکتا ہے اور کسی بھی بلاگر " بلاگ لکھنے والے " کے سچ یا جھوٹ کو آسانی سے محسوس کیا جا سکتا ہے ۔ اب " اردو سیارہ " کے ذریعے ہی پوری دنیا سے اردو داں ایک دوسرے کو اور زیادہ صحیح انداز میں سمجھنے لگے ہیں ۔ اب ہماری سوچ ، جغرافیائی حالات اور ملکی سرحدوں تک ہی محدود نہیں رہی ہے ۔

" اردو ویب " کے ہی زیر اہتمام " اردو ویکی " پر کام ہو رہا ہے ۔ " اردو ویکی " ایک ایسا بے مثال انسائکلوپیڈیا ہے جس میں کوئی بھی ترمیم اور اضافہ کر سکتا ہے ۔ اس عظیم انسائکلوپیڈیا پر کسی تجارتی ادارے جیسے " مائیکروسافٹ " اور کسی مخصوص نظریہ رکھنے والے کی اجارا داری نہیں ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ " اردو ویکی " اب ان تمام لوگوں کی پہلی ترجیح بن گیا ہے جو "خبر " اور " علم " کو سیاست سے پاک رکھنا چاہتے ہیں ۔

اس کے علاوہ " اردو ویب " نے یونی کوڈ اردو پر مبنی ایک بے مثال " لائبریری " کی تیاری کا بھی اہتمام کیا ہے جہاں روز و شب اردو کی لازوال اور بے مثال کتب کو بر‌قیایا جاتا ہے ( ڈیجیٹیلائز کیا جاتا ہے ) اور آپ کی خدمت میں پیش کیا جاتا ہے اور اپنے یہاں برقیائي ہوئي کسی بھی کتاب کو حسب منشا استعمال کرنے کی پوری پوری اجازت دیتا ہے ۔ یعنی آپ " اردو ویب " کی یونی کوڈ لائبریری کی جانب سے تیار کی جانے والی کسی بھی کتاب کو اپنی جانب سے دوبارہ طبعی ( فیزیکل ) یا برقیائي ہوئي ( ڈیجیٹیلائز کی ہوئي ) حالت میں ، یعنی کسی بھی فارمیٹ میں ‌ شائع کر سکتے ہیں ۔ یہ بات اپنے آپ میں بہت بڑی آزادی لیے ہوئے ہے ۔ برقیائے ہوئے مواد میں سےہم کوئي لفظ اور جملہ با آسانی ڈھونڈ سکتے ہیں ۔ کتب کو برقیانے کا کام ہم کاپی رائٹ ایکٹ کو ذہن میں رکھ کر رہے ہیں اور ان عظیم کتب کو ہی چھوا گیا ہے جو اب کسی بھی قسم کے کاپی رائٹ ایکٹ سے یا تو آزاد ہو گئي ہیں یا پھر ان پر کسی بھی قسم کا کاپی رائٹ ایکٹ کا اطلاق نہیں ہوتا ۔

اب تو " اردو ویب " میں ایسے یونی کوڈ فونٹس کی تیاری بھی کی جاری ہے جو اب تک کے انتہائی تیز ترین فونٹ " اردو نسخ ایشاء ٹائپ " کی چستی کو بھی ماد دے اور پھر بھی اپنا " نستعلیقی " حسن برقرار رکھے ۔ یہ کام بھی کسی بھی مالیاتی ادارے اور انفرادی شخصیت کے مالی تعاون کے بغیر ان لوگوں کے ذریعے عمل میں لایا جا رہا ہے جنہوں نے " فونٹ سازی " کے انتہائي باریک اور تکنیکی کام میں کسی بھی قسم بھی ڈگری یا مہارت حاصل نہیں کی ۔ اس سلسلے میں اہل محفل ، جناب محسن حجازی صاحب کے انتہائی ممنون ہیں جن کے زیر سایہ ہمارے فونٹ ساز رضاکاروں کی ٹیم آگے کی جانب گامزن ہے ۔

انہیں وجوہات کی بنا پر " اردو ویب " اب ان تمام اردو کے متوالوں کی آخری منزل بنتا جا رہا ہے جو برس ہا ہرس سے ایک ایسی جگہ کی تلاش میں تھے جہاں کمپیوٹر اور سائبر کی وسیع و عریض برقی دنیا میں اردو کی صحیح معنوں میں خدمت انجام دی جائے ۔ جہاں بغیر کسی تجارتی فائدے کو ذہن میں رکھتے ہوئے رضاکارانہ طور پر اردو کے وقار کو روز اول کی طرح اس جدید دور میں بھی قائم و دائم رکھنے کی بھر پور اور کامیابیاں کوششیں کی جائیں ۔
 

الف نظامی

لائبریرین
محمد شمیل قریشی نے کہا:
زیر احتمام[/color] ،اوپن سارس ( آزاد ) سافٹویرز کی استعمال کنندہ زبان کو اردو میں تبدیل کیا جا رہا ہے اور حیرت انگیز طور پر دنیائے کمیپیوٹر میں ایسے نئے نئے الفاظ کا اضافہ ہو رہا ہے جو پہلے کبھی بھی اس انداز میں استعمال نہیں کئے گے تھے ۔ یہاں ہی دنیا جہان کے اردو بلاگز (انٹرنیٹ پر موجود آن لائن ڈائریاں ) کو ایک ہی جگہ پر جمع کرنے کا کام " اردو سیارے " کی شکل میں سر انجام دیا جا رہا ہے جس سے جانے انجانے میں " اردو ویب " نے ایک ایسے رسالے کا احتمام کر دیا ہے جو پوری دنیا سے اہل زباں کو ایک دوسرے کے خیالات ذاتی انداز میں جاننے کا ایک سنہری موقع فراہم کرتا ہے۔

اور تو اور " اردو ویب " میں ہی اب ایسے یونی کوڈ فونٹس کی تیاری بھی کی جاری ہے جو اب تک کے انتہائی تیز ترین فونٹ " اردو نسخ ایشاء ٹائپ " کی چستی کو بھی ماد دے اور پھر بھی اپنی " نستعلیقی " حسن کو برقرار رکھے ۔
احتمام کے بجائے اہتمام
ماد کے بجائے مات
اوپن سورس (آزاد مصدر)
نئے نئے کے بجائے نئے نئے
“پھر بھی اپنی " نستعلیقی " حسن“ میں اپنی کے بجائے اپنا
اردو سیارے کی جگہ اردو سیارہ
 
پیارے نعیم اور قیصرانی بھائی ، میں نے ان تمام غلطیوں کو درست کر لیا ہے جن کی آپ نے ابھی ابھی نشاندہی کی تھی ۔ آپ کا بہت بہت شکریہ ،
 

دوست

محفلین
اچھا لکھا ہے۔
ویکی کی جگہ اگر وکی کردیں۔
اور وکی انسائیکلو پیڈیا نہیں اس کی تصحیح‌ کردیں۔ وہ وکی پیڈیا ہے جس کی آپ بات کررہے ہیں ہمارے دائرہ کار سے باہر اگرچہ وہ بھی اردو کے لیے ہی کام کررہے ہیں۔ محفل کا وکی الگ ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ سعود اس دھاگے کو اوپر لانے کا، امید ہے نئے ارکان اسے ضرور پڑھیں گے، اور جو لوگ بھول چکے ہوں گے، وہ بھی!!
 
Top