اردو وکی پر انگریزی سے اردو ترجمہ

منہاجین

محفلین
وکی صاحب کا تعارف درکار ہے۔

عاجز نے آپ کی ان وکی صاحب بارے ایک بڑا سخت تبصرہ کیا تھا مگر جواب ندارم۔ خیال تھا کہ کچھ اس کے فوائد و نقصانات سے آگہی ملے گی، اور شاید مجھے طریقِ استعمال سمجھ میں آ جائے۔
 

اجنبی

محفلین
وکی کے بارے میں ایسی بات

لگتا ہے آپ کا کبھی وکی سے پالا نہیں پڑا ۔ وکی ایک ایسی ویب سائٹ ہوتی ہے جسے ہر شخص ایڈٹ کر سکتا ہے ۔ جی ہاں ۔ حیران مت ہوئیے ۔ آپ نے انسائکلوپیڈیا بریٹانیکا تو دیکھا ہی ہوگا ، وہ تو بچوں والا انسائکلوپیڈیا ہے ۔ آپ وکی پیڈیا دیکھیے (http://wikipedia.org)
بریٹانیکا میں اسی ہزار مضامین ہیں جبکہ وکی پیڈیا میں چھ لاکھ سے زائد مضامین ہیں ۔

وکی اس لحاظ سے اچھی چیز ہوتی ہے کہ یہ مسلسل اپ ڈیٹ ہوتی رہتی ہے ۔ کیونکہ کوئی بھی شخص جو وکی کے پاس سے گزرتا ہے ، اس میں کچھ نہ کچھ ڈالتا جاتا ہے ۔ اس طرح مواد کے تلف ہونے کا خظرہ بھی ہوتا ہے لیکن وہ اتنا زیادہ نہیں ہوتا ۔ آپ ایک بار وکی کو آزما کر دیکھیے
 
Top