تیسری سالگرہ اردو وکی سوفٹویر

نبیل

تکنیکی معاون
اردو سوفٹویر ڈے کے سلسلے میں ہی اردو وکی سوفٹویر کے بارے میں پوسٹ حاضر ہے۔ وکی سوفٹویر مشترکہ طور پر ذخیرہ معلومات اکٹھا کرنے کے لیے پلیٹ فارم ثابت ہوتا ہے۔ اس کی سب سے بڑی مثال وکی پیڈیا ہے۔ وکی سوفٹویر آن لائن لائبریری بنانے کے لیے بھی نہایت موزوں ہے کیونکہ وکی پلیٹ فارم پر شامل کیے گئے صفحات کی خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ انہیں تمام لوگ مدون کر سکتے ہیں۔ اس مکینزم کے باعث ایک سے زیادہ لوگ ایک ہی موضوع سے متعلق معلومات کو ایک ہی صفحے پر مدون کر سکتے ہیں۔ اردو فورم سوفٹویر کی طرح اردو وکی سوفٹویر میں بھی وکی سوفٹویر کے اردو ترجمے کی شمولیت کے ساتھ ساتھ اس کے سٹائل کی اردو کسٹمائزیشن کی جاتی ہے اور اس میں آسانی سے اردو لکھنے کے لیے اردو ویب پیڈ یا اردو اوپن پیڈ انٹگریٹ کیا جاتا ہے۔ دوسرے پی ایچ پی سوفٹویر کی طرح وکی سوفٹویر میں بھی سٹرنگ اوور لوڈنگ اور ڈیٹابیس ہینڈلنگ کو ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ اردو ویب پر دو اردو وکی سوفٹویر اردو وکا وکی اور اردو میڈیا وکی سوفٹویر پیش کیے گئے ہیں۔

اردو وکا وکی سوفٹویر

وکا وکی پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل پر چلنے والا ایک لائٹ ویٹ وکی سوفٹویر ہے۔ اس میں اگرچہ میڈیا وکی جتنی فیچرز موجود نہیں ہیں لیکن رفتار کے اعتبار سے سریع ہے اور اس کے استعمال کے دوران کم ریسورسز کی ضرورت ہوتی ہے۔ اردو ویب کی تاریخ میں وکاوکی کی اہمیت اس لیے بھی ہے کہ ہماری اردو کی ترویج کی کاوشوں کا آغاز وکاوکی پر مبنی اردو وکی پلیٹ فارم سے ہوا تھا۔ اردو وکی آصف نے سیٹ اپ کیا تھا۔ اردو ویب سائٹ کا آغاز ہونے کے بعد اردو وکی کو یہاں منتقل کر دیا گیا تھا۔ اردو ویب وکی اردو وکا وکی سوفٹویر پر مبنی نہیں ہے۔ وکاوکی کا اردو پیکج تیار کرنے کے لیے میں نے اس کے ورژن 1.1.6.2 کا انتخاب کیا جس میں لوکلائزیشن کی قدرے بہتر سپورٹ موجود ہے۔ وکا وکی کے اردو پیکج کی تیاری اور اس کی انسٹالیشن کی ہدایات کے بارے میں یہاں پڑھا جا سکتا ہے۔

روابط:

- وکا وکی کی ڈیویلپمنٹ سائٹ
- اردو وکا وکی کے اجراء کے بارے میں پوسٹ
- اردو وکا وکی ڈاؤنلوڈ کریں

اردو میڈیا وکی

میڈیا وکی وہ سوفٹویر جس کے ذریعے وکی پیڈیا کا مواد منظم کیا جا رہا ہے۔ خوش قسمتی سے میڈیا وکی میں یونیکوڈ ڈیٹا کی سپورٹ موجود ہے اور اس کا اردو ترجمہ بھی دستیاب ہے۔ اس سے میڈیا وکی کے اردو پیکج کی تیاری کا کام قدرے آسان ہو گیا تھا۔ میں نے میڈیا وکی کے سٹائل کی اردو کسٹمائزیشن کرکے اس میں اردو ویب پیڈ انٹگریٹ کیا اور اس کا اردو پیکج جاری کر دیا۔ اردو میڈیا وکی کے اجراء کے بارے میں پوسٹ یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔ اردو لائبریری سائٹ اور متبادل اردو ویب وکی سائٹ پر اردو میڈیا وکی کا ہی استعمال ہو رہا ہے۔

روابط:

- میڈیا وکی کی ڈیویلپمنٹ سائٹ
- وکی پیڈیا
- اردو وکی پیڈیا
- اردو میڈیا وکی کے اجراء کے بارے میں پوسٹ
- اردو لائبریری سائٹ
- اردو میڈیا وکی پر مبنی اردو ویب وکی
- اردو میڈیا وکی ڈاؤنلوڈ کریں
 
Top