اردو وکیپیڈیا کے صارفین: اعداد و شمار

زیک

مسافر
PlotPageviewsUR.png

پیچ ویوز:
مئی 2015: 17 لاکھ
جون: 20 لاکھ
جولائی: 17 لاکھ
اگست: 18 لاکھ
ستمبر: 24 اکھ
اکتوبر: 21 لاکھ
نومبر: 20 لاکھ
دسمبر: 19 لاکھ
جنوری 2016: 22 لاکھ
فوروری: 22 لاکھ
مارچ: 21 لاکھ
سورس

ان اعداد و شمار سے لگتا ہے کہ اردو وکیپیڈیا کے قارئین میں کوئی خاص اضافہ دیکھنے میں نہیں آ رہا۔
 

عبید رضا

محفلین
شکریہ!
بہر حال ایک سال کے دوران میں، تھوڑی ہی سہی، بہتری ہی آئی ہے، ناظرین کی تعداد میں اوسط اضافہ ہوا ہے، اور ترمیم کرنے والوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ مختصر ترین مضامین لکھنے (شروع کرنے) پر پابندی ہے۔ کم از کم ایک پیرا اور دیگر چیزیں (خانہ معلومات) ضروری قرار دیا گیا ہے۔ آپ دیکھیے اس سال کے چار ماہ میں ہم نے صرف 3500 صفحات کا اضافہ کیا اور ان چار ماہ میں صرف میری ترامیم کی تعداد 15 ہزار ہے، 44 ہزار طاہر بھائی کی ہیں۔ ہمارے پاس اس وقت متحرک افراد (آخری 30 دنوں میں کم از کم ایک ترمیم (اپنے صارف صفحہ کے علاوہ)) کرنے والوں کی تعداد 200 سے اوپر ہے جو پچھلے سال انہی دنوں 160 سے کم تھی۔ 20 اپریل 2015 کو ہمارے پاس 275 سے زیادہ ترامیم کرنے والوں کی کل تعداد (2004 سے 2015 تک) صرف 85 تھی، اب صرف ایک سال میں یہ تعداد 100 ہو چکی ہے۔ مضامین کے مواد میں اضافہ کیا جا رہا ہے، بلکہ اس وقت سوائے ایک دو افراد کے باقی تمام جو بھی مضمون لکھ رہے ہیں وہ مضمون ہی ہوتا ہے :) میں اردو محفل کے ہر ایک ساتھی سے کہوں گا آئیے اور اپنے حصے کا صرف ایک مضمون لکھیے۔ (ہزاروں بہترین مضامین کا یہی حل ہے کہ ہر کوئی اپنے حصے کا ایک مضمون تو لکھے)
 

عبید رضا

محفلین
2015 کے اعداد و شمار کے مطابق اردو ویکی پر آنے والے افراد فی گھنٹہ 1336 تھے، جن کی تعدار اپریل 2016ء میں، (6 ماہ میں) 4,400 ہو چکی ہے۔
اور ہندی ویکی پر یہ تعداد 5200سے کم ہو کر 4800 سو پر آگئی ہے، افسوس ناک بات یہ ہے کہ ہندی ویکی کئی لحاظ سے مسلسل تنزلی کا شکار ہے۔
 
اردو ویکیپیڈیا پر ایکسٹینشنز نصب کرنے کا اختیار کس کے پاس ہے؟ :) :) :)

محمد شعیب عبید رضا
مقامی طور پر صارفین کا اتفاق رائے۔
اتفاق ہو جانے کے بعد ویکیمیدیا فیبریکیٹر پر نیا ٹاسک کھولا جاتا ہے جس میں رائے شماری کا ربط اور مطلوبہ توسیع کو نصب کرنے کی درخواست ہوتی ہے۔ اس کے بعد گیرٹ سے واقف کوئی بھی صارف (خواہ اردو ویکی سے یا کسی اور ویکی سے ہو) patch اپلوڈ کر سکتا ہے۔ کچھ ہی دنوں میں یہ تبدیلی میڈیاویکی کے ترقی دہندگان کی جانب سے نافذ کر دی جاتی ہے۔
 
Top