اسد

محفلین
اسد صاحب کیا آپ شکیب صاحب کی مطلوبہ تبدیلیاں اس تھیم میں کر دیں گے؟
پیشگی شکریہ۔
معذرت چاہتا ہوں، میں نے پچھلے سال ہی طے کیا تھا کہ صرف رسپونسِو تھیمز/ٹمپلیٹس پر ہی کام کروں گا۔ پرانی فکسڈ ٹمپلیٹس پر کام کرنا وقت ضائع کرنا لگتا ہے۔ اس لڑی میں میری اردوائی ہوئی ٹمپلیٹس موجود ہیں لیکن شاید بیشتر اردو بلوگرز کو اس قسم کی ٹمپلیٹس پسند نہیں ہیں۔

یہاں میں نے بلوگرز سے رسپونسِو ٹمپلیٹس کی تجاویز مانگی تھیں لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ کوئی اچھی رسپونسِو ٹمپلیٹ تجویز کریں میں اسے اردوانے کی کوشش کروں گا۔
 

شکیب

محفلین
اصل میں اسد بھائی میں کسی خاص ٹمپلیٹ کی تلاش میں نہیں، بس جو خوبصورت نظر آئے اور "ڈراپ ڈاؤن" کی سہولت ہوجائے، اپنی مرضی سے ترتیب دینے کی۔ آپ کو جو ٹمپلیٹ پسند ہو وہ بھی اگر مطلوبہ خوبیاں رکھتی ہوں، تو بسر و چشم قبول ہے۔ مہربانی۔ آپ کے فراہم کردہ روابط دیکھ رہا ہوں۔
 
Top