اردو ناشر اوبنتو لینکس پر

رضوی

محفلین
اردو ناشر Urdu Nashir liteاوبنتو Ubuntu لینکس پر

میں نے بذدیعہ وائن انسٹال کیا، نہ چلا۔ nashir.INI کا مطالبہ کر رہا تھا اور دست بردار ہونے سے انکاری تھا۔ وائن میں
/Program Files/C-DAC/GIST/Nashir_Urdu/dlls
میں موجود دو اشیا اٹھائیں اور

/Program Files/C-DAC/GIST/Nashir_Urdu
میں اور سسٹم بتیس میں پھینک دیں۔
دوبارہ اردو ناشر Nashir_Lite_1.exe کو بذریہ وائن پھر انسٹال کیا
(wine Nashir_Lite_1.exe)
جو بار دراصل ریموو ہوا۔ اورپھر انسٹال کیا اور دیکھا کہ چل پڑا ہے۔ کیا کرنے کی ضرورت تھی، معلوم نہیں البتہ کام ہو گیا۔
رضوان
 

محمد سعد

محفلین
السلام علیکم۔
یہ اردو ناشر کیا بلا ہے؟ اور اس میں کون سی ایسی خاص بات ہے کہ جس کے باعث اسے عام یونیکوڈ+اردو رسم الخط (فانٹ) والے طریقے پر فوقیت حاصل ہے؟ اور کیا یہ مفت کا مال ہے یا پیسے لگتے ہیں؟ :nerd:
 

رضوی

محفلین
اردو ناشر کو انپیج کا متبادل سمجھ لیجیے، مفت ہے‌،ا وپن سورس نہیں ۔ اشاعت کا کام کرنے والوں کی ضرورت ہوسکتا ہے،کیونکہ تیز رفتار ہے۔اور انہی کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے شاید بنایا گیا ہے۔ اوبنتو یا لینکس پر اسے چلانے کا مطلب ہوا کہ آپ پایریسی سے بھی بچ گئے اور ایک آنہ بھی نہ لگا۔ اس میں کمپوز کیا گیا مواد کاپی کرنے کے بعد اگر کہیں اور پیسٹ‌کیا جائے تو یونیکوڈ میں بدل جاتا ہے۔ میں نے اسے زیادہ استعمال نہیں‌کیا ۔ نستعلیق فونٹ‌یونیکوڈ‌پر مبنی اپلییکیشنز میں‌استعمال نہیں‌ہوتا، باقی شاید ہوتے ہیں۔
بھارتی پالیمنٹ میں‌ایک مرتبہ یہ سوال اٹھایا گیا کہ اردو (جو وہاں علاقائی زبان ہے(‌میں‌ کوئی مفت پبلشنگ سافٹویر نہیں ۔ جواب میں‌کہا گیا ہے اور وہ ناشر ہے ۔ یہ کام سرکاری سطح پر ہوا۔ پاکستان میں‌اردو اور علاقائی زبانوں پر حکومتی دلچسپی کے بارے آپ بتا دیں
ڈاونلوڈ لنک
http://parc.cdac.in/NashirLite.htm

http://parc.cdac.in/NashirLite.htm
 

الف عین

لائبریرین
صرف ناشر لائٹ مفت ہے، ورنہ کمرشیل ورژن بھی ہے، جس میں شاید کچھ مزید فانٹس بھی ہوں۔ نبیل نستعلیق اسی ناشر کا پروڈکٹ ہے جو کئی لوگوں نے ، بشمول میرے، ادھر ادھر بھی پوسٹ کر رکھا ہے مفت ہونے کی وجہ سے۔
 
Top