اردو میں صوتی کتب!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

آج کل آڈیو بکس کا کافی رواج ہے۔ مغربی دنیا کے اکثر اشاعتی ادارے روایتی انداز میں کتابیں شائع کرنے کے ساتھ ساتھ اب کچھ کتابوں کے صوتی ورژن بھی تیار کرنے لگ گئے ہیں اور کتابوں کی دکانوں میں آڈیو بکس کی کیسٹیں اور سی ڈیز بھی دستیاب ہوتی ہیں۔ ان میں سے کچھ آڈیو بکس تو مصنف کی اپنی آواز میں تیار کی جاتی ہیں جبکہ کچھ آڈیو بکس میں باقاعدہ صداکاروں سے کام لیا جاتا ہے۔ انٹرنیٹ پر بھی آڈیو بکس ایم پی تھری فارمیٹ میں کئی سائٹس پر دستیاب ہیں۔ لیکن میری معلومات کے مطابق ابھی تک اردو میں آڈیو بکس کا رواج شروع نہیں ہوا ہے۔ میرے خیال میں صوتی کتابوں کی اپنی ایک افادیت ہے اور اسی وجہ سے یہ مقبول بھی ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ اس وقت اردو کے لیے صوتی کتب کا تذکرہ قبل از وقت لگے لیکن میرے خیال میں اس سمت بھی کچھ منصوبہ بندی کی جانی چاہیے۔ اردو میں صوتی کتب کی دستیابی سے بھی لوگوں میں ادب سے دلچسپی بڑھے گی اور یہ اردو کی ترویج میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔

والسلام
 
میں تو بہت دیر سے اس کے حق میں ہوں بلکہ میری تجویز ہے کہ چند احباب بغیر ہچکچائے اور سہمے اپنی اپنی کوئل جیسی آوازوں میں کم از کم چند افسانے ہی ریکارڈ کر لیں۔

آج کل ویسے بھی اتنے اچھے اور اعلی آڈیو سافٹ وئیر آ گئی ہیں جو آپ کی آواز کو ملکہ ترنم اور شہنشاہ غزل مہدی حسن کی آواز کے آس پاس پہنچا کر ہی دم لیں گے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت اچھا کہا نبیل اور محب - میں اپنے آپ کو آڈیو لائبریری کے لیے پیش کرتا ہوں - اور چند دنوں تک میں آپ کو اپنی آواز میں کچھ شاعری سناؤں گا -
 
میں نے پہلے بھی شاید ذکر کیا تھا کہ ایک دفعہ میں نے ایک کیسٹ ریکارڈ کی تھی سب بھائی بہنوں کو زبرستی اپنے ساتھ ملا کر۔۔۔ اسکرپٹ خود ہی لکھتا تھا۔۔۔ کمپیوٹر سے میوزک وغیرہ کی مدد۔۔۔۔ اور کیسٹ تھی: "ریڈیو قبرستان"۔۔۔۔۔۔۔۔ :lll: یہ اصل میں ریڈیو پاکستان کا مذاق تھا۔۔۔ مزاحیہ چیزیں تھی ساری۔۔۔ اس سے پہلے میرے ابو نے کئی کہانیاں ریکارڈ کی تھیں اپنی آواز میں۔۔۔۔۔۔۔ افسوس کہ کوئی کیسٹ بھی محفوظ نہیں رہی۔۔۔ ہاں البتہ کوئی دس، بارہ سال پہلے ایک کیسٹ ہاتھ لگی تھی۔۔۔ اس میں باقاعدہ مشہور صداکاروں نے تین کہانیاں ریکارڈ کی تھیں۔۔۔ "تیس مار خاں"، "سرمایہ" اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اففف۔۔۔ تیسری کا نام بھول گیا۔۔۔۔ ;) بہت دلچسپ اور سبق آموز کہانیاں تھیں۔۔۔ خیر۔۔۔۔۔! اس سلسلہ میں اگر واقعی کچھ کرنے کا ارادہ ہے تو میں حاضر ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (لیکن سوچنے کی بات ہے کہ کتنے منصوبوں میں بیک وقت ٹانگ اڑا رہا ہوں میں۔۔۔۔۔۔۔۔) :)
جو بھی ہے، لیکن میری دلچسپی کا کام ہے اس لیے تیار۔۔۔۔۔۔۔۔!
 
Top