اردو میگزین اور بُک پرنٹنگ سافٹ ویئر

عبدالمغیث

محفلین
میں یہاں آئرلینڈ میں ایک اسلامک کمیونٹی سینٹر کا بانی اور ناظم ہوں (الحمدللہ)۔ اس ادارے کا بنیادی مقصد تعلیم ہے۔ یہاں بچوں کے لیے قرآن کلاس، بڑوں کے لیے دروس، لکچرز، اور سیمینارز کا انعقاد ہوتا ہے۔ نیز جمعہ، تراویح اور عید کی نماز کے اجتماع بھی ہوتے ہیں۔ اس ادارے کا نام South Dublin Maktab ہے جو کہ ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے۔

یہاں مسلمانوں کی زیادہ تعداد اُردو بولنے والوں کی ہے۔ میں ادارے کی جانب سے ایک ماہنامہ یا سہ ماہی اردو اسلامک میگزین شائع کرنا چاہتا ہوں۔ شروع میں اسے چھوٹے پیمانے پر کرنا چاہتا ہوں۔ چونکہ یہاں پرنٹنگ کی وہ سہولتیں میسر نہیں جو کہ ہمارے اپنے ملک میں ہیں ، میں نے اسے خود پرنٹ کرنے کا سوچا ہے۔ اگر A3 سائز پیپرز پر پرنٹ کر کے انہیں ایک تہ میں فولڈ کیا جائے تو ایک مناسب سائز کا میگزین بنایا جا سکتا ہے۔

برائے مہربانی مجھے اپنی رائے دیں کہ اردو میگزین یا بُک پرنٹنگ کے لئے کون سا سافٹ ویئر بہترین ہے جو رائٹنگ، گرافنگ اور پرنٹنگ کے تمام کاموں کو بخوبی کر سکے۔

انشااللہ ان بنیادی مراحل کے بعد میں محفلین سے مضامین لکھنے کی درخواست بھی کروں گا۔

جزاک اللہ خیر
 
اسد

محفلین
جہاں تک بہترین سوفٹویئر کی بات ہے تو بہترین سوفٹویئر وہ ہے جو آپ کو استعمال کرنا آتا ہو۔

ایڈٹ: یہ دونوں سوفٹویئر اردو سپورٹ نہیں کرتے۔

اگر اوپن سورس یا مفت سوفٹویئر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو دو سوفٹویئر ہیں:

1. Scrubus - سکریبس اوپن سورس پروفیشنل سوفٹویئر ہے، استعمال میں کمرشل سوفٹویئرز کی طرح ہے۔ اس کے ساتھ بٹ میپ گرافکس کے لئے گمپ (Gimp) اور ویکٹر گرافکس کے لئے انک سکیپ (Inkscape) استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ تینوں پروفیشنل معیار کے اوپن سورس سوفٹویئر ہیں اور اسی مناسبت سے انہیں سیکھنے میں وقت لگتا ہے۔

2. PagePlus Starter Edition - پیج پلس سٹارٹر ایڈیشن کمرشل سوفٹویئر کا مفت ورژن ہے۔ بعض ایڈوانسڈ سہولیات موجود نہیں ہیں لیکن استعمال میں بہت آسان ہے۔ اس کے ساتھ بٹ میپ گرافکس کے لئے PhotoPlus Starter Edition اور ویکٹر گرافکس کے لئے DrawPlus Starter Edition استعمال کر سکتے ہیں۔ کیونکہ تینوں سوفٹویئر ایک ہی ادارے کے ہیں اس لئے استعمال میں ملتے جلتے ہیں اور انہیں سیکھنا آسان ہے۔
 
آخری تدوین:

اسد

محفلین
معذرت چاہتا ہوں، میں کسی اور خیال میں تھا۔ میں یہ دونوں سوفٹویئر استعمال کر چکا ہوں لیکن صرف انگلش کے لئے۔ یہ اردو سپورٹ نہیں کرتے۔

اردو کے لئے سب سے آسان مائکروسوفٹ پبلشر ہے اور شاید سب سے سستا بھی۔
 
پیشگی معذرت: اسد بھائی : اگر آپ مائیکرو سافٹ ورڈ اور مائیکرو سافٹ پبلشر میں کارگردگی ، سہولت ومشکل ہونے کے اعتبار سے فرق سمجھائے تو نوازش ہوگی ۔
 
arifkarim

معطل
برائے مہربانی مجھے اپنی رائے دیں کہ اردو میگزین یا بُک پرنٹنگ کے لئے کون سا سافٹ ویئر بہترین ہے جو رائٹنگ، گرافنگ اور پرنٹنگ کے تمام کاموں کو بخوبی کر سکے۔
سب سے بہترین:
Adobe Indesign CC
اسکے بعد:
Microsoft Word 2013

جریدوں، رسائل ، اخبارات اور بڑی کتب وغیرہ کیلئے اڈوبی انڈیزائن سی سی سے بہتر فی الحال اور کوئی سافٹوئیر موجود نہیں۔ اسمیں خودکارکرننگ، جدید پبلشنگ کے تمام تر ٹولز موجود ہیں۔
باقی چھوٹے موٹے پمفلٹ، کتابچوں کیلئے مائکروسافٹ ورڈ 2013 کار آمد ہے۔ اسمیں خودکار کرننگ تو موجود نہیں البتہ جدید پبلشنگ کے ٹولز سے آراستہ ہے۔ سیکھنے میں نہایت آسان، نیز اردو کی اسپیل چیکنگ ، کسٹم لغات کا آپشن بھی موجود ہے جو کہ انڈیزائن میں فی الحال نہیں ہے۔

اردو کے لئے سب سے آسان مائکروسوفٹ پبلشر ہے اور شاید سب سے سستا بھی۔
یہ تو کب کا دنیائے فانی سے کوچ کر گیا :) اب اسکی جگہ مائکروسافٹ ورڈ نے لے لی ہے۔

پیشگی معذرت: اسد بھائی : اگر آپ مائیکرو سافٹ ورڈ اور مائیکرو سافٹ پبلشر میں فرق سمجھائے تو نوازش ہوگی ۔
مائکروسافٹ پبلشر ایک قدیم سافٹوئیر ہے۔ اسمیں پبلشنگ برائے نام ہی ہو سکتی ہے۔ اس سے بہتر ہے بندہ مائکروسافٹ ورڈ ہی استعمال کر لے۔
 
اسد

محفلین
پیشگی معذرت: اسد بھائی : اگر آپ مائیکرو سافٹ ورڈ اور مائیکرو سافٹ پبلشر میں کارگردگی ، سہولت ومشکل ہونے کے اعتبار سے فرق سمجھائے تو نوازش ہوگی ۔
دونوں مختلف قسم کے سوفٹویئر ہیں، ورڈپروسیسر میں آپ اگر ایک فائل میں دس مضامین لکھتے ہیں تو ایک کے بعد دوسرا مضمون آئے گا۔ پبلشنگ سوفٹویئر میں آپ متن شامل کرنے سے پہلے لےآؤٹ چن لیتے ہیں۔ یعنی اگر آپ سرورق پر تین مضامین شروع کرنا چاہتے ہیں تو ایسا کر سکتے ہیں۔ ایک مضمون کا باقی حصہ صفحہ دو پر جاری رکھ سکتے ہیں، دوسرے مضمون کا باقی حصہ صفحہ چار پر اور تیسرے مضمون کا باقی حصہ صفحہ سات پر۔ آخری صفحے کے مضامین کے بقیہ حصے صفحہ سات پر جاری رکھے جا سکتے ہیں۔ کسی ورڈپروسیسر میں یہ لےآؤٹ بنائیں تو خود ہی فرق پتہ چل جائے گا۔ ٹائپنگ کے لئے ورڈ بہتر ہے، عام طور پر اس میں متن ٹائپ کر کے پبلشر میں کاپی کیا جاتا ہے۔ اردو کے لئے جو سہولیات ورڈ میں ہیں وہی پبلشر میں بھی ہیں۔ اگر کبھی پرنٹ شاپ سے فائل پرنٹ کروانی پڑے تو ورڈ کی فائل کو فورمیٹ کرنے کا اضافی خرچہ برداشت کرنا پڑتا ہے۔ جبکہ پبلشر سے عام طور پر پرنٹ شاپ کی ضرورت کے مطابق فائل ایکسپورٹ کی جا سکتی ہے۔
باقی چھوٹے موٹے پمفلٹ، کتابچوں کیلئے مائکروسافٹ ورڈ 2013 کار آمد ہے۔ اسمیں خودکار کرننگ تو موجود نہیں البتہ جدید پبلشنگ کے ٹولز سے آراستہ ہے۔
میں نے کبھی ورڈ 2013 استعمال نہیں کیا۔ اوپر والی مثال کا لےآؤٹ ورڈ 2013 میں کتنی دیر میں فورمیٹ ہو جائے گا؟ پبلشر 2007/2010 میں، صارف کی مہارت کے مطابق، دو سے پانچ منٹ میں ہو جاتا ہے۔
یہ تو کب کا دنیائے فانی سے کوچ کر گیا :) اب اسکی جگہ مائکروسافٹ ورڈ نے لے لی ہے۔
مائکروسوفٹ آفس کی سائٹ پر تو پبلشر 2013 اب بھی 110 ڈالر میں فروخت ہو رہا ہے۔ آفس 365 میں بھی پبلشر شامل ہے۔ دنیائے فانی سے کوچ کرنے کا کیا مطلب ہے؟
 
arifkarim

معطل
عارف کریم بھائی : کرننگ کی وضاحت ہو تو مجھ جیسا مبتدی بھی مستفید ہو۔
یہ دھاگہ چیک کریں:
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/82499

میں نے کبھی ورڈ 2013 استعمال نہیں کیا۔ اوپر والی مثال کا لےآؤٹ ورڈ 2013 میں کتنی دیر میں فورمیٹ ہو جائے گا؟ پبلشر 2007/2010 میں، صارف کی مہارت کے مطابق، دو سے پانچ منٹ میں ہو جاتا ہے۔
مائکروسافٹ پبلشر وش کارڈز اور پوسٹر وغیرہ بنانے کیلئے تو کار آمد ہے البتہ ڈیسکٹاپ پبلشنگ کا دور دور تک کوئی حل مہیا نہیں کرتا۔ تفصیل کیلئے یہ لنکس دیکھیں:
http://www.projectwoman.com/labels/Microsoft Publisher.html
http://www.ehow.com/info_8640572_advantages-disadvantages-microsoft-publisher.html
http://www.makepapereasy.com/blog/why-microsoft-publisher-is-not-the-right-tool
http://www.glyphnotes.com/gn-publisher.cfm
http://answers.microsoft.com/en-us/...ocuments/17f3919f-a8e6-494c-96ba-6e54e01e00a1

مائکروسوفٹ آفس کی سائٹ پر تو پبلشر 2013 اب بھی 110 ڈالر میں فروخت ہو رہا ہے۔ آفس 365 میں بھی پبلشر شامل ہے۔ دنیائے فانی سے کوچ کرنے کا کیا مطلب ہے؟
مطلب یہ تھا کہ اسکا انٹرفیس قدیم ہے۔ اسمیں جدید پبلشنگ ٹولز جیسے انڈیزائن والے فیچرز شامل نہیں ہیں۔ اور نہ ہی ورڈ جیسی پروفنگ ، لے آؤٹ کا نظام ہے۔

۔ اردو کے لئے جو سہولیات ورڈ میں ہیں وہی پبلشر میں بھی ہیں۔
پبلشر میں ورڈ والی خوبیاں نہیں ہیں۔ یہ ورڈ کا بے بی ورژن ہے جس میں ورڈ کے طاقتور ٹولز کو نکال کر انکی جگہ کچھ لے آؤٹ ٹولز ڈال دئے گئے ہیں:
http://answers.microsoft.com/en-us/...df-using/4caf3eec-ec05-4c68-9ee6-48ed683c3cf9
http://answers.microsoft.com/en-us/...ublisher/a6ebfa87-8820-489d-bd65-5b0370d76304
http://answers.microsoft.com/en-us/...-you-can/6bb766c5-424e-e011-8dfc-68b599b31bf5
http://answers.microsoft.com/en-us/...ublisher/5374e3cf-98cd-4bee-90ec-e5536aa85ed9
http://en.wikipedia.org/wiki/Microsoft_Publisher

آپ پبلشر میں تصاویر، بہت سے صفحات ایک ہی فائل میں سیور کرنے کے بارہ میں سوچ بھی نہیں سکتے۔ یہ ایک حد کے بعد ایرر دینے شروع کر دیتا ہے۔
 
عبدالمغیث

محفلین
سب سے بہترین:
Adobe Indesign CC
اسکے بعد:
Microsoft Word 2013

جریدوں، رسائل ، اخبارات اور بڑی کتب وغیرہ کیلئے اڈوبی انڈیزائن سی سی سے بہتر فی الحال اور کوئی سافٹوئیر موجود نہیں۔
عارف کریم بھائی۔ ایڈوبی ان ڈیزائن میں اردو بُک لیٹ کے لیے سکرین لے آوٰٹ اور پرنٹ سیٹنگز کی کون کون سی سیٹنگز کس کس طرح تبدیل کی جاتی ہیں؟
 
arifkarim

معطل
عارف کریم بھائی۔ ایڈوبی ان ڈیزائن میں اردو بُک لیٹ کے لیے سکرین لے آوٰٹ اور پرنٹ سیٹنگز کی کون کون سی سیٹنگز کس کس طرح تبدیل کی جاتی ہیں؟
میں تو بس پیراگراف اور کیریکٹر سیٹنگ ہی سیٹ کرتا ہوں۔ باقی کام یہ خود ہی کر دیتا ہے:
b532.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

عبدالحفیظ

محفلین
عارف بھائی انڈیزائن میں کسٹم لغات کا آپشن تو موجود ہےاور پچھلے کئی ورژن سے موجود ہے۔ مورخہ 15 جون کو نیا ورژن انڈیزائن 2015 بھی آ چکا ہے کیا آپ نے چیک کیا ہے؟
 
عبدالحفیظ

محفلین
میں نے اپنی لغت بنائی ہوئی ہے اور استعمال کر رہا ہوں۔آپ کسی بھی زبان کی لغت بنا سکتے ہیں ۔ اس کی سہولت انڈیزائن میں موجود ہے۔
 
نعیم سعید

محفلین
عارف بھائی انڈیزائن میں کسٹم لغات کا آپشن تو موجود ہےاور پچھلے کئی ورژن سے موجود ہے۔ مورخہ 15 جون کو نیا ورژن انڈیزائن 2015 بھی آ چکا ہے کیا آپ نے چیک کیا ہے؟
انڈیزائن کا نیا ورژن 2015 اگر آپ نے استعمال کیا ہے تو نئے فیچرز کے بارے میں ضرور آگاہ کیجیے۔
کیونکہ آپ انڈیزائن پر کام کرتے ہیں، اسی حوالے سے ایک مسئلہ کا حل آپ کے پاس ہے تو وہ بھی بتائیں؟
انڈیزائن میں اردو، عربی اور فارسی میں لکھی گئی عبارات میں ’کرسر‘ کو آگے پیچھے کریں تو بعض مواقع پر وہ الٹا (یعنی انگریزی طرز پہ) کام کرتا ہے۔ آگے جانا ہو تو پیچھے کرنا پڑتا ہے اور پیچھے جانا ہو تو آگے کرنا پڑتا ہے۔ خاص طور پہ جب کنٹرول کے ساتھ ’کرسر‘ کو چلایا جائے یا ٹیکسٹ کو سلیکٹ کرتے ہوئے ’کرسر‘ کو چلایا جائے تو بھی لازماً ایسا ہی ہوتا ہے۔ اور اسٹوری ایڈیٹر میں کام کریں تو وہاں بھی یہی صورت حال ہوتی ہے۔
 
arifkarim

معطل
مورخہ 15 جون کو نیا ورژن انڈیزائن 2015 بھی آ چکا ہے کیا آپ نے چیک کیا ہے؟
کسٹم زبان جیسا کہ اردو اور کسٹم لغات شامل کرنے کا کوئی آسان ٹیٹوریل ہوتو بتائیے گا۔ شکریہ۔

مورخہ 15 جون کو نیا ورژن انڈیزائن 2015 بھی آ چکا ہے کیا آپ نے چیک کیا ہے؟
جی مجھے معلوم ہے اس نئے ورژن کے بارہ میں۔ ابھی انسٹال کر کےچیک کرنا باقی ہے۔

انڈیزائن کا نیا ورژن 2015 اگر آپ نے استعمال کیا ہے تو نئے فیچرز کے بارے میں ضرور آگاہ کیجیے۔
نئے فیچرز یہاں دستیاب ہیں:
https://helpx.adobe.com/indesign/using/whats-new.html

آپکی کرننگ کے حوالے سے کیریٹر اسٹائلز کو مزید آسان بنا دیا گیا ہے اس نئے ورژن میں۔ امید ہے انپیج کا اگلا اپڈیٹ اس سے بھی بہتر ہوگا :)
 
mohdumar

محفلین
اگر میں غلط نہ ہوں تو پاکستان میں کورل ڈرا اور ان پیج کی جوڑی استعمال ہوتی ہے میگزینز کے لئے۔ لیکن اگر آپ کو یونیکوڈ سافٹ وئر چاہیے تو انڈیزائن کا latest ورژن ہی بےشک بہترین آپشن ہے۔ کوشش کیجئے کہ سب سے نیئ ورژن مل جائے کیونکہ نئی پرانیوں کی نسبت بہت بہتر ہے۔ پرانی میں تو جمیل نوری کو الگ الگ کیریکٹر کے طور پر دکھایا جاتا ہے۔
 
عبدالحفیظ

محفلین
باقی عارف کریم صاحب کا کہنا ہے کہ مائکروسافٹ پبلشر گزرے وقت کی بات ہے تو خاکسار ایسا نہیں مانتا اور پبلشر کو پبلشنگ کے لئے ورڈ سے بہتر مانتا ہے ۔لے آوٹ کے ٹولز بھی اس میں موجود ہیں اور جہاں تک زیادہ گرافک ڈالنے پر فائل کا کرپٹ ہونا ہے تو وہ تو ورڈ کے ساتھ بھی مسئلہ ہے۔ اس لئے ان کے لئے کورل ڈرا یا پھر انڈیزائن ہی استعمال کیا جاتا ہے۔
 
افضل حسین

محفلین
Word 2013

باقی چھوٹے موٹے پمفلٹ، کتابچوں کیلئے مائکروسافٹ ورڈ 2013 کار آمد ہے۔ اسمیں خودکار کرننگ تو موجود نہیں البتہ جدید پبلشنگ کے ٹولز سے آراستہ ہے۔ سیکھنے میں نہایت آسان، نیز اردو کی اسپیل چیکنگ ، کسٹم لغات کا آپشن بھی موجود ہے جو کہ یانڈیزائن میں فی الحال نہیں ہے۔

کیاورڈ میں کلر سیپریشن یعنی سی ایم وائی کے کو الگ الگ پرنٹ کرنے کا آپشن موجود ہے ۔
 
arifkarim

معطل
اگر میں غلط نہ ہوں تو پاکستان میں کورل ڈرا اور ان پیج کی جوڑی استعمال ہوتی ہے میگزینز کے لئے۔ لیکن اگر آپ کو یونیکوڈ سافٹ وئر چاہیے تو انڈیزائن کا latest ورژن ہی بےشک بہترین آپشن ہے۔ کوشش کیجئے کہ سب سے نیئ ورژن مل جائے کیونکہ نئی پرانیوں کی نسبت بہت بہتر ہے۔ پرانی میں تو جمیل نوری کو الگ الگ کیریکٹر کے طور پر دکھایا جاتا ہے۔
جی بالکل۔ انڈیزائن سی سی 2015 جدید ترین ورژن ہے اور نستعلیق اردو کیلئے بہترین کام کرتا ہے :)

باقی عارف کریم صاحب کا کہنا ہے کہ مائکروسافٹ پبلشر گزرے وقت کی بات ہے تو خاکسار ایسا نہیں مانتا اور پبلشر کو پبلشنگ کے لئے ورڈ سے بہتر مانتا ہے ۔لے آوٹ کے ٹولز بھی اس میں موجود ہیں اور جہاں تک زیادہ گرافک ڈالنے پر فائل کا کرپٹ ہونا ہے تو وہ تو ورڈ کے ساتھ بھی مسئلہ ہے۔ اس لئے ان کے لئے کورل ڈرا یا پھر انڈیزائن ہی استعمال کیا جاتا ہے۔
پبلشر کا انٹرفیس پچھلی صدی جیسا ہے۔ اگر انہوں نے اسکے جدید ترین ورژن 2016 میں خاطر خواہ تبدیلیاں کر دی ہوں تو ٹھیک ہے۔ وگرنہ یہ فی الحال ورڈ اور انڈیزائن کا مقابلہ کرنے کے قابل نہیں :)

کیاورڈ میں کلر سیپریشن یعنی سی ایم وائی کے کو الگ الگ پرنٹ کرنے کا آپشن موجود ہے ۔
فی الحال تو موجود نہیں۔ ہو سکتا ہے اسکے نئے ورژن میں جو ابھی ریلیز نہیں ہوا اسکی اسپورٹ شامل کر دی جائے۔ البتہ ایک ماکرو موجود ہے جو شاید یہ کام کر سکے:
http://wordribbon.tips.net/T011243_Printing_Color_Separations_with_VBA.html
 
Top